شام کیخلاف کارروائی ہوئی تو سعودیہ پر حملہ کر دینگے: پیوٹن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید ذیشان

محفلین
مطلب 1967 کے بعد الاسد اور مضبوط ہوا اور 1973 کی شکست کے بعد اور۔
کمزور کون ہوا؟ فلسطینی اور مسلمان


crazy-smiley-face.jpg
 
شام کیخلاف کارروائی ہوئی تو سعودیہ پر حملہ کر دینگے: پیوٹن
189699_40500972.jpg

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فوج کو حکم دیا ہے کہ شام پر مغربی ملکوں کے حملے کی صورت میں سعودی عرب پر حملہ کر دیا جائے۔ دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے ایک بار پھر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے شام کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ماسکو، واشنگٹن: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) کریملن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر نے فوج کو ''ارجنٹ ایکشن میمورنڈم''جاری کیا ہے جس کے تحت شام پر حملے کی صورت میں سعودی عرب پر حملے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی صدر دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں سے فون پر رابطے کر رہے ہیں تاکہ شام کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لئے عالمی رائے ہموار کی جائے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ صدر اوباما کی وزیراعظم کیمرون کو دوسری کال تھی۔ اکیس اگست کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد صدر اوباما اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار اٹھاسی کالز کر چکے ہیں۔ خبریں ہیں کہ شام کیخلاف امریکا، برطانیہ اور فرانس اگلے چند روز میں فوجی کارروائی کر سکتے ہیں۔ واضع رہے کہ کیمیائی حملے کے تناظر میں مغربی ممالک کی جانب سے شام کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی۔ مغربی ممالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے چند روز کے اندر اندر بشارالاسد حکومت کے خلاف فوجی کارروائی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکی افواج خطے میں موجود ہیں اور صدر باراک اوباما کا حکم ملتے ہی فوری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ چک ہیگل نے بتایا کہ خفیہ ایجنسیاں ان شواہد کو بھی مرتب کر رہی ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ دمشق کے نواح میں ہونے والا کیمیائی حملہ بشارالاسد کی حامی فورسز نے کیا اور یہ معلومات اگلے چند روز میں جاری کر دی جائیں گی۔
http://dunya.com.pk/index.php/taza-tarian/2013-08-28/189699
جناب ، دیا گیا ربط خالی ہے۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
یہ خبر تو دنیا نیوز ویب سائٹ پر میں نے بھی پڑھی تھی۔۔ پوسٹ کرنے ہی والا تھا کہ بجلی بند ہو گئی اور اب اسے ویب سائٹ سے نامعلوم کیوں ہٹا دیا گیا ہے۔
 

حسینی

محفلین
یہ خبر تو دنیا نیوز ویب سائٹ پر میں نے بھی پڑھی تھی۔۔ پوسٹ کرنے ہی والا تھا کہ بجلی بند ہو گئی اور اب اسے ویب سائٹ سے نامعلوم کیوں ہٹا دیا گیا ہے۔

جی میں بھی دیکھ رہا ہوں دنیا نیوز کی ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی ہے۔۔۔۔
لیکن ایک دو اور بھی ذرائع تھے۔۔۔۔۔
 
یہ موضوع ہوگ ا تو پھر آل السعود اور آل الشیخ کا تذکرہ بھی لازم آئے گا

غلط

دجال ایران سے نکلے گا تو ایران کا ذکر ائے گا نہ؟
باقی اپ کسی کو بھی گھسیٹ لیں مسلک کے اختلاف کی وجہ سے

بس یہ یاد رکھیں ایران اور شام اور حزب کے ہر عمل کا فائدہ بلواسطہ یا بلاواسطہ یہود اور اسرائیل کو پہنچتا ہے
 
یہ خبر تو دنیا نیوز ویب سائٹ پر میں نے بھی پڑھی تھی۔۔ پوسٹ کرنے ہی والا تھا کہ بجلی بند ہو گئی اور اب اسے ویب سائٹ سے نامعلوم کیوں ہٹا دیا گیا ہے۔

اس لیے کہ یہ شیطانی جھوٹ تھا صرف شیطانی خواہشات تھیں
کہتے ہیں نہ کہ جھوٹ کا منہ کالا ہوتا ہے
 
اتنا تو ہر ایک کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ ایرانی ایجنٹز کیا چاہتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ دشمن حرمین شریفین کی بے حرمتی کریں تاکہ یہاں بھی ان کی شیطانیت کا راج ہوسکے۔ مگر انشاءاللہ ایسا ہوگا نہیں۔ ان کی افواج کو اللہ زمین میں دھنسادے گا جب بھی یہ حملے کی نیت سے نکلیں گے۔ ان کی حرام خواہشات خود ان کو ڈس لیں گی
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
یہ بات تو طے ہے کہ یہ خبر موجود تھی۔میں خود تین چار جگہ دیکھ چکا تھا حتیٰ کہ یاہو نیوز پر بھی بریکنگ نیوز کے زمرہ میں تھی۔ اب یا تو اس کی تردید کی گئی ہے یا اور کچھ یہ تو معلوم نہیں لیکن جہاں جہاں اسے شائع کیا گیا تھا وہاں سے ہٹایا جا رہا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top