تعارف شاعر کی بیٹی

محمداحمد

لائبریرین
اتنے سارے شکریہ ایک ساتھ ادا کرکے گلا خشک ہو گیا ہوگا۔ :) کچھ توقف کے بعد اپنا اور اپنے والدِ گرامی کا کلام شاملِ محفل کیجے گا۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم فائزہ رضوی بہنا
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
امید ہے کہ گاہے بگاہے آپ اپنا اور والد محترم کا کلام شریک محفل کرتی رہیں گی ۔
یہ " ایس ایم ایس نیٹورک ارباب ذوق سے کیا مراد ہے ۔؟
 
فائزہ بٹیا اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔ شعر و سخن آپ کو ورثے میں ملا ہے یہ تو آپ کے نمونہ کلام سے ہی جھلکتا ہے۔ ہم تو کہیں گے کہ اپنے والد محترم کو بھی محفلین بنا دیں یا کم از کم ان کے کلام سے ہی ہمیں فیض یاب ہونے کا موقع عنایت فرمایا کریں۔ :)
 

میر انیس

لائبریرین
خوش آمدید فائزہ صاحبہ ۔
سعود کی تجویز مجھ کو بھی پسند آئی کہ آپ اپنے والد محترم کو بھی اردو محفل کا راستہ دکھادیں تاکہ ہم ان سے بھی فیضیاب ہوسکیں۔ محسن نقوی ،۔فیض احمد فیض اور احمد فراز میں ساحر لدھیانوی اور قمر جلالوی کا بھی اضافہ کردیں تو پھر آپ کی اور میری کم از کم شاعری کے حوالے سے پسند ایک ہی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محترم فائزہ رضوی بہنا
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
امید ہے کہ گاہے بگاہے آپ اپنا اور والد محترم کا کلام شریک محفل کرتی رہیں گی ۔
یہ " ایس ایم ایس نیٹورک ارباب ذوق سے کیا مراد ہے ۔؟

فائزہ ، یہی سوال میری جانب سے بھی ، ایس ایم ایس نیٹورک کی اصطلاح پہلی بار سنی ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید فائزہ۔ اپنے والد کا کلام بھی شئر کیا کریں۔ اپنے کلام کے علاوہ۔
 
Top