شاعری سیکھیں (ساتویں قسط) ۔ فاعلن

ماشاءاللہ بہت عمدہ۔۔۔
کچھ الفاظ غلط لکھے ہیں ان کا درست جواب لکھ رہا ہوں:
”شکریہ“ فاعلن
”اچھی“ فعلن
”خود“ فا
”الفاظ“ کا ایک جواب درست دیا ہے اور دوسرا غلط ۔ مفعول درست ہے۔

”اور“ کو دو طرح سے باندھا جاسکتا ہے: فاع ، فا۔
”طرح“ اصلا تو فاع ہی ہے مگر اسے فعو بھی باندھا جاسکتا ہے۔
 
ساقی۔

محفلین

{ شُک + ریْ + یَہ }
خود:متحرک،ساکن،ساکن(فا "و" گرانے سے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
فیروز اللغات میں بھی شکریّہ ی کی تشدید کے ساتھ ہے۔ سید عاطف علی صاحب سے پوچھتے ہیں۔
”خود“ میں و تلفظ میں نہیں آتی ، یعنی پڑھنے میں نہیں آتی۔
لفظ کی ساخت کے لحاظ سے تو اصلاً "ے" مشدد ہی لگتی ہے ۔ البتہ استعمال (شعری ) کے لحاظ سے رائے مختلف ہو سکتی ہے۔ اردو کا عام لہجہ غیر مشدد ہے،چنانچہ محلِ استعمال پر (اصل کی بنیاد پر ) موقوف (یعنی جائز :)) سمجھا جاسکتا ہے۔۔۔البتہ اصل کی کچھ اور تحقیق سے بات واضح ہو تو بہتر ہے۔
 
لفظ کی ساخت کے لحاظ سے تو اصلاً "ے" مشدد ہی لگتی ہے ۔ البتہ استعمال (شعری ) کے لحاظ سے رائے مختلف ہو سکتی ہے۔ اردو کا عام لہجہ غیر مشدد ہے،چنانچہ محلِ استعمال پر (اصل کی بنیاد پر ) موقوف (یعنی جائز :)) سمجھا جاسکتا ہے۔۔۔ البتہ اصل کی کچھ اور تحقیق سے بات واضح ہو تو بہتر ہے۔
بہت شکریہ جناب۔۔۔ !
 
عبد الرحمن

لائبریرین
1 کپکپی 2 سرسری 3 رس بھری 4 دل جلی 5 چل بسا 6 چل پڑا 7 ڈگڈگی 8 شاعری 9 شوق سے 10 شیردل 11 آرزو 12 آبرو 13 آنسو 14 آگرہ 15 میرا ہے 16 درد دل 17 مخمصہ 18 مکتبہ 19 مدرسہ 20 من چلا

1 من چلی 2 دل جلی 3 گر پڑی 4 لالچی 5 فارسی 5 مادری 6 چاشنی 7 روشنی 8 نوکری 9 چاکری 10 جامنی

دل 2 وفا 12 شام 21 شمع 21 کرم 12 عزم 21 بلبل 22 قریب 121 درخت 121 عَرَبی 112 عُلَما 112 طُلَّاب 221 مناسب 122 کہکشاں 212 آسمان 2121 منتظمہ 2112 انتظامیہ 21212 نظم 21 قمَر 12 عمْر 21
 
آصف زہری

محفلین
یہاں" راستوں" کو
را+ س بالفتح+ توں
یعنی سین کو ہندی والوں واضح طور پر توڑ کر پڑھا جائے؟
रा स तों?
 
1 کپکپی 2 سرسری 3 رس بھری 4 دل جلی 5 چل بسا 6 چل پڑا 7 ڈگڈگی 8 شاعری 9 شوق سے 10 شیردل 11 آرزو 12 آبرو 13 آنسو 14 آگرہ 15 میرا ہے 16 درد دل 17 مخمصہ 18 مکتبہ 19 مدرسہ 20 من چلا

1 من چلی 2 دل جلی 3 گر پڑی 4 لالچی 5 فارسی 5 مادری 6 چاشنی 7 روشنی 8 نوکری 9 چاکری 10 جامنی

دل 2 وفا 12 شام 21 شمع 21 کرم 12 عزم 21 بلبل 22 قریب 121 درخت 121 عَرَبی 112 عُلَما 112 طُلَّاب 221 مناسب 122 کہکشاں 212 آسمان 2121 منتظمہ 2112 انتظامیہ 21212 نظم 21 قمَر 12 عمْر 21
آنسو فاعلن نہیں بلکہ فعلن ہے۔
انتظامیہ میں ی مشدد ہے۔
عمر اگر نام ہے تو فعو ہے اور اگر زندگی کے معنی میں ہے تو فاع ہے۔
باقی سب درست ہیں۔
تاخیر سے دیکھنے پر معذرت۔ :)
 
محمد حسن

محفلین
سر میں نے شعر بنائے ہیں چیک تو کردیں
اے لوگو کرو تم اطاعت نبی کی
ملے گی تمھیں پھر شفاعت نبی کی
کرو تم محبت زیادہ نبی سے
ملے گی تمھیں پھر رفاقت نبی کی
بن جائو تم اس کے در کے سوالی
ملے گی تمھیں پھر رعنائت نبی کی
 
محمد حسن

محفلین
سر ایک یہ بھی ہے
انگشت ہلالی اٹھائی نہیں جاتی
الٰہی یہ صورت اب اور دیکھائی نہیں جاتی
منھ اُٹھائے چلے اتے ہیں تیرے در پر
اور گناہوں سے چادر بچائی نہیں جاتی
 
سر میں نے شعر بنائے ہیں چیک تو کردیں
اے لوگو کرو تم اطاعت نبی کی
ملے گی تمھیں پھر شفاعت نبی کی
کرو تم محبت زیادہ نبی سے
ملے گی تمھیں پھر رفاقت نبی کی
بن جائو تم اس کے در کے سوالی
ملے گی تمھیں پھر رعنائت نبی کی

سر ایک یہ بھی ہے
انگشت ہلالی اٹھائی نہیں جاتی
الٰہی یہ صورت اب اور دیکھائی نہیں جاتی
منھ اُٹھائے چلے اتے ہیں تیرے در پر
اور گناہوں سے چادر بچائی نہیں جاتی

وہ درد دیتے رہے
ہم درد سہتے رہے
عجب سلسلہ وفا تھا
وہ نہ کہتے رہے
ہم ہاں سمجھتے رہے

مگر اس سبق میں تو فاعلن پر لکھنے کو کہا گیا ہے۔
 
اسماء آرزو

محفلین
اسلام وعلیکم! سر آپ کی یہ کاوش بہت بہترین ہے مجھے سمجھنے میں کافی آسانی ہو رہی اور بہت لطف آتا سمجھنے میں۔۔۔ یہاں 2015 کے جواب میں نے دیکھے میں 2019 میں پڑھ رہی ہوں اگر میں اپنی مشق کی اصلاح کروانا چاہوں تو ممکن ہے؟
 
اسماء آرزو بٹیا! اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنے کلام کی اصلاح کروانا مقصود ہو تو مندرجہ ذیل لنک پر جاکر کلام پوسٹ کردیجیے۔

اِصلاحِ سخن
 
اسماء آرزو

محفلین
[QUOTE="محمد خلیل الرحمٰر

بہت مشکور ہوں آپ نے جواب دیا خوشی ہوئی
جی اصلاح کروانا چاہتی تھی میں پوسٹ کر کہ دیکھتی ہوں۔۔۔ بہت شکریہ
 
Top