شاطر جاسوس یا معصوم سیاح

میں آپ کی بات سے قطعا" اتفاق نہیں کرتی۔ کیونکہ اگر پاکستان کی طرف سے اس بارے میں کوئی بھی حرکت ہوئی تو اس بےزبان پرندے پر کسی بھی قسم کا الزام ناصرف لگایا جا سکتا ہے بلکہ ثابت بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور ویسے بھی میرا نہیں خیال کہ پرندوں کے لیے کوئی ملکی سرحد مقرر کرنا جائز ہو گا۔ کیونکہ ہوا کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
اور انہوں نے جو اتنے پاپڑ بیلے ہیں پکڑنے کے لیے اس کا کیا۔
مطلب اس بیچارے کبوتر کو جو مرضی نقصان پہنچایا جائے؟
 
شزہ مغل

محفلین
اور انہوں نے جو اتنے پاپڑ بیلے ہیں پکڑنے کے لیے اس کا کیا۔

مطلب اس بیچارے کبوتر کو جو مرضی نقصان پہنچایا جائے؟
اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ ہماری جانب سے اس بات کو مسئلہ بنایا گیا تو وہ لوگ کچھ بھی مطلب سمجھ سکتے ہیں۔ اور وہ لوگ اسے کسی صورت نہیں مار سکتے۔
 
شزہ مغل

محفلین
انسان کی فطرت ہے کہ اپنے دشمن کے بارے میں شک و شبے میں ہی رہتا ہے۔ اسی طرح اگر انڈیا کو شک ہے کہ یہ کبوتر کسی جاسوسی کی غرض سے بھیجا گیا ہے تو ہم کیوں اس شک کو یقین میں بدلیں؟؟؟؟
 
ایک دفعہ پاکستان کے محکمہ جنگلی حیات نے ایک برفانی چیتے کی صلاحیت کا اندازہ لگانے کے لئے اس کے ساتھ ایک جی پی ایس ڈیوائس لگا کر اسے آزاد چھوڑ دیا تھا۔ وہ برفانی چیتا غیر متوقع طور پر اس بلند راستے سے گزر کر مقبوضہ کشمیر میں چلا گیا جہاں سے انسان کا گزر ناممکن تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں وہ چیتا بھارتی فوج کے ہاتھ لگا اور اس پر بھی بھارتی فوج نے الزام لگایا کہ اسے پاکستانی آئی ایس آئی نے بھارتی جاسوسی کے لئے بھیجا ہے۔ :p
 
شزہ مغل

محفلین
میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ اس کبوتر کی اتنی بات مت کیجیئے کیونکہ انڈیا اس کا اور ہی مطلب لے گا۔ دنیا کرتی ہے بات تو کرتی رہے۔
 
میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ اس کبوتر کی اتنی بات مت کیجیئے کیونکہ انڈیا اس کا اور ہی مطلب لے گا۔ دنیا کرتی ہے بات تو کرتی رہے۔
آپ شاید طنز و مزاح کو سمجھتی نہیں یا سمجھنا نہیں چاہتیں ۔۔۔سارے سوشل میڈیا ٹوئٹر ۔۔۔فیس بک۔۔۔۔ اور ای پیپرز پر اس خبر کو لے کر بھارت کیس صحیح درگت بن رہی ہے۔ ہم نے بی ازراہَ طنز و مزح محفل میں اس خبر کا شئیر کیا ہے ۔۔۔اور خبر ہے بھی کافی مزاحیہ۔۔جو کل تک ایٹم بن کا رونا روتے تھے وہ آج کبوتر کا رونا رو رہے ہیں۔۔۔
کبوتر
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
ثاقب عبید

محفلین
پہاڑ تو بنے گا نہ حضور اب ہم نے تو بنایا نہیں دنیا بھر کے معتبر اخباروں نے بنایا ہے رائی کا پہاڑ ہم نے ابھی اس کا صرف چیدہ چیدہ حصہ شئیر کیا ہے محفل میں
ارے نہیں جناب رائی کا پہاڑ ہندوستانی فوج بنارہی ہے۔
اگر بالفرض احتیاط کا تقاضہ یہی ہے تو کم از کم اسے میڈیا میں زیر بحث لاکر تماشا بنانا تو ٹھیک نہیں۔
اگر کچھ نہ نکلا پھر۔۔۔
 
لو جی ٹوئٹر سے ایک اور تصویر
CGVHrc9UgAAnjAw.png:large
 
شزہ مغل

محفلین
آپ شاید طنز و مزاح کو سمجھتی نہیں یا سمجھنا نہیں چاہتیں ۔۔۔سارے سوشل میڈیا ٹوئٹر ۔۔۔فیس بک۔۔۔۔ اور ای پیپرز پر اس خبر کو لے کر بھارت کیس صحیح درگت بن رہی ہے۔ ہم نے بی ازراہَ طنز و مزح محفل میں اس خبر کا شئیر کیا ہے ۔۔۔اور خبر ہے بھی کافی مزاحیہ۔۔جو کل تک ایٹم بن کا رونا روتے تھے وہ آج کبوتر کا رونا رو رہے ہیں۔۔۔
کبوتر
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اگر میں طنز و مزاح نہ سمجھتی ہوتی تو شروع کے مراسلوں کو پسند نہ کرتی۔ مجھے اعتراض ہوا تھا جب چند حضرات نے کہنا شروع کیا کہ حکومت پاکستان کو کچھ کرنا چاہیے۔
 
Top