شادی کا کھانا

گل بانو

محفلین
"شادی کا کھانا"
عظیم خواجہ عرفی
1992, Chicago

ڈھکّن اُٹھا تو دل میرا تھوڑا بہل گیا
دیکھی جہاں قطار کلیجہ دہل گیا

پھر دیکھتے ہی دیکھتے بھگدڑ سی مچ گئ
ایسا لگا کہہ ہاتھ سے وقتِ سَہَل گیا

میں نے کہا کہ بھايئو موقع تو دیکھيئے
کہنے لگے کہ "ہٹ پرے، موقع محل گیا"

چمچوں کی کھینچ تان، پلیٹوں کی دوڑ میں
شانوں سے عورتوں کے دوپٹّہ پھِسل گیا

دیکھا جو بیبیوں کا جھپٹنا کباب پر
اکبر وہیں پہ غیرتِ قومی سے "گَل" گیا

عرفی تھا کشمکش میں، بھرے اپنی بھی پلیٹ
دامن سے ہاتھ پونچھ کہ بَچّہ ٹہل گیا
بات تو سچ ہے مگر ۔۔۔۔۔۔۔ :)
 

گل بانو

محفلین
سیاستدان کا وعدہ
کریں گے آپ گر گڑبڑ گھٹالا تو سمجھ لیجئے
حکومت چار دن ہم آپ کی چلنے نئیں دیں گے
یہ پاکستان ہے قانون بالادست ہے اس میں
یہاں مرضی کسی کے باپ کی جلنے نہیں دیں گے
یہ وعدہ ہے تمدن مشرقی رائج رہے گا اب
کہ تہزیبیں فرنگی چھاپ کی چلنے نہیں دیں گے
کوئ چاہے یہاں کتنا بڑا جرنیل کیوں نہ ہو
یہاں وردی کسی بھی ناپ کی چلنے نہیں دیں گے
ستمبر 2014
بہت اعٰلی
 

عظیم خواجہ

محفلین
ہر مزاحیہ نظم کے لئے الگ سے تھریڈ کھول لیا کریں پھر کوشش کروں گا سب میں حا ضری دے سکوں۔
لاجواب اور پر مزاح شاعری ہے اچھا لگا پڑھ کر خوشی ہوئی آپ کی تمام تحریریں پڑھ کر۔
جناب ابھی کچھ کونپلیں ہری ہیں میری یہاں۔ آپ کا مشورہ مفید ہے، آئندہ ضرور ایسا ہی کروں گا۔
 
Top