مبارکباد شادی مبارک

زیادہ نہیں بس اتنی ہے کہ یہاں آجاتے ہیں کبھی کبھار۔ (کہیں ہماری بیگم نہ پڑھ لیں) :( البتہ ہمارے اپنے خیال شریف میں اس سے زیادہ کی ضرورت بھی نہیں۔ جی
 

شمشاد

لائبریرین
میری مانیں تو “ اپنی ان “ کو بھی اس محفل کی رکنیت دلوا دیں، پھر باقی کام یہاں کے اراکین پر چھوڑ دیں، بس نقصان اس کا یہ ہو گا کہ نوکری کے ساتھ ساتھ ہانڈی روٹی بھی آپ ہی کو کرنا پڑے گی۔
 

ماوراء

محفلین
افتخار بھائی کہاں گئے آپ؟؟ اتنے دنوں سے دکھائی نہیں دے رہے؟ گھر کا خیال بھی ٹھیک ہے۔ لیکن آپ نے تو کہا تھا کہ یہاں بھی احباب کی محبت آپ کو کھینچتی ہے۔ آ جائیے اب۔
 
ادھر ہی ہیں جی بس ذرا کام کی مصروفیت کی وجہ سے ۔۔۔۔۔
خیر یہ ہوسکتاہے کہ آپ بلائیں اور ہم نہ آئیں؟


آپنی انہوں کو ادھر کی ممبرشپ دلواکر ہم نے اپنی منجی ٹھکوانی ہے کیا۔ جی نہیں
 
مطلب بہرصورت آپ بھی میرے کزن پروفیسر فیاض کی طرح مجھے ہی پھنسانا چاہتے ہیں۔ کہ میں انکے حصے کے کام کرو، بھلا وہ پہلے کون سے تیر چلا رہیں ہیں جو ہم انکو ہاتھ بٹانے جائیں۔ اور نہیں تو ادھر پوسٹ انکے حصے کی کرو۔ جناباں اس بارے میں یہ عذر ہے کہ ہم تو وہی لکھیں گے جو لکھتے آئے ہیں اور وہ ہمارا جی چاہتا ہے۔ جودوسرے کا جی چاہے وہ لکھنا ذرا مشکل ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب میرا مطلب تھا جہاں آپ ایک خط لکھتے ہیں وہاں اب دو لکھیں، ایک اپنے حصے کا اور ایک “ ان “ کے حصےکا، مضمون بھلے ہی آپ کی مرضی کا ہی ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی منجی ٹھکوانی اور منجی رکھنی میں بڑا فرق ہے اور راجہ صاحب منجی ٹھکوانی کی بات کر رہے تھے۔
 
Top