شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

سیما علی

لائبریرین
میاں مر رہا ہوتا ہے بیوی سے کہا میری آخری خواہش پوری کر دینا اور میرے مرنے کے بعد کمال صاحب سے شادی کر لینا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بیوی نے کہا کیسی باتیں کرتے ہو کمال تو روز اول سے تمھارا سب سے بڑا دشمن ٹھہرا ، پھر ایسے کیوں کہ رہے ہو ،
شوہر نے کہا ، یہی تو میں چاہتا ہوں مرتے مرتے اس سے پورا بدلہ لے لوں۔۔۔۔۔۔۔🤣🤣
 

سیما علی

لائبریرین
ایک آدمی اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہا تھا۔ وہ اپنی بیوی سے بولا “بیگم تم نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ جب میری نوکری چھوٹی تم نے مجھے سہارا دیا، جب مجھے کاروبار میں نقصان ہوا تم نے میرا ساتھ دیا، جب مجھے گولی لگی تم نے میری خدمت کی، جب ہمارا گھر بینک نے واپس لے لیا تم نے میری ہمت بندھائی”۔

خاوند “پتا ہے جان”۔

بیوی سمجھی وہ اس کا شکریہ ادا کرنے والا ہے۔ وہ بولی”بولو بولو کیا؟”۔

خاوند “تم ہمیشہ میرے لیے نحس ہی ثابت ہوئی”۔
 

سید عمران

محفلین
image.jpg
 

زوجہ اظہر

محفلین
سبزی کے معاملے میں ڈیفالٹ ایرر لگتا ہے
بھئی بندہ ہرا دھنیا لیتے وقت لفظ ہرے کو تو ذہن میں رکھے نا۔۔
یہ کیا کہ پیلا پیلا ہرا دھنیا
 

سیما علی

لائبریرین

خرباش، شوہر مباش!​

ہماری رہائش گاہ کے عقب میں فٹ پاتھ پر کئی ٹھیلے والے سبزیاں اور پھل فروخت کرتے ہیں۔ شام کے وقت یہاں ہر چیز ذرا سستی مل جاتی ہے۔ اوروں کی طرح ہم بھی یہاں سے اکثر کچھ خریداری کر لیتے ہیں۔ ایک دن چند رشتہ داروں کی دعوت کا پروگرام بنا۔ بیگم کہنے لگیں کہ چلیے ذرا دعوت کے لیے کچھ پھل اور سبزیاں لے آتے ہیں۔ ہم نے تھیلے اٹھائے اور چلنے کو تیار ہو گئے۔ بیگم صاحب نے ہر ٹھیلے والے سے کچھ نہ کچھ خریدا اور کسی کو مایوس نہیں کیا۔ یہ تمام سامان ہماری ہی جانِ ناتواں پر بار کیا گیا تھا۔ سامنے چند گدھے مستیاں کر رہے تھے۔ اُنھیں دیکھ کر ہمیں بھی مستی سوجھی اور ہم نے یوں ہی چھیڑ خانی کی خاطر بیگم سے کہا کہ آپ نے خوب خریداری کی ہے، اب بار برداری کے لیے ایک عدد گدھا بھی خرید لیجیے۔ یہ سن کر وہ ایک شرارت آمیز نگاہ سے ہماری جانب دیکھ کر مسکرانے لگیں۔۔۔۔۔!😊😊😊😊😊
 

سید عمران

محفلین
‏بیویوں کے لیئے بلڈ پریشر کا آسان گھریلو علاج:-

اگر بلڈ پریشر “ہائی “ محسوس کریں تو آدھا گھنٹہ “ میکے“ بات کریں ۔
اور اگر بلڈ پریشر “لو“ محسوس ہو تو پانچ منٹ “سسرال“ سے بات کریں ۔
🤦‍♀️
 

سیما علی

لائبریرین
✍🏻مسکراہٹ😂
1یک بابا جی دوسرے شہر سے لاہور کے ایک محلے میں شفٹ ہوئے۔ نہایت ہی خوبصورت اور حسین۔ سفید بالوں سے لگتا تھا کو ئ بہت بڑے پیر ہیں۔ نماز کے وقت نماز کیلئے محلے کی مسجد میں تشریف لائے۔
نما ز کے بعد نمازی ان کے ارد گرد جمع ہوگئے۔ ان سے بڑے ادب سے پو چھا پیر صاحب آپ کہاں سے تشریف لائے ہیں۔ بابا جی نےبڑے پیار سے جواب دیا کہ میں کوئی پیر ویر نہیں ہوں میں تو ابھی خود مرید ہوں۔
لوگوں کا تجسس اور بڑھ گیا کہ جن کا مرید اتنا عظیم لگ رہا ہے ، ان کے مرشد کا کیا مقام ہوگا۔ لوگوں نے باباجی سے درخواست کی کہ وہ اپنے مرشد کے
بارے میں کچھ بتائیں۔
وہ بولے میں اپنے مُرشد کا نام ایسے نہیں لے سکتا! پہلے وضو کروں گا پھر بتاؤں گا۔
مسجد میں موجود سب لوگ انتظار کرنے لگے۔ باباجی نے پہلے وضو کیا ، پھر دو رکعت نماز پڑھ کر دعا مانگی ، پھر اتنا روئے کہ دامن گیلا ہو گیا ، اس کے بعد انتہائی عقیدت و احترام سے بولے " میں اپنی بیوی کا مرید ہوں۔

مسجد میں موجود سب لوگ ایک زبان ہوکر بولے ۔ ماشاءاللہ! آپ تو اپنے پیر بھائی نکلے
😂😂😂😂😂😂😂😂😂
 

جاسمن

لائبریرین
اپنی بیگمات کو توانائی سے بھرپور غذائیں کھلائیں جیسا کہ شہد، دیسی گھی، زعفران وغیرہ اور ان کی ذہنی صحت کا بھر پور خیال رکھیں.
کیونکہ!
بنک سے نکلتے ایک خاتون کو یاد آیا کار کی چابی بنک میں بھول آئی ہیں, واپس جا کر سب سے پوچھا مگر بینک میں چابی نہیں تھی۔
دوبارہ پرس چھان مارا۔
اف ! چابی گاڑی میں ہی رہ گئی تھی, بھاگم بھاگ پارکنگ میں پہنچی، گاڑی غائب !
پولیس کو فون کر کے گاڑی کا نمبر بتایا اور اعتراف کیا کہ چابی گاڑی میں رہ گئی تھی, اور گاڑی چوری ہو گئی ہے۔
پھر تھوڑے اوسان بحال ہوئے, تو دھڑکتے دل کے ساتھ میاں کو زندگی کی مشکل ترین کال کی اور اٹکتے اٹکتے بتایا گاڑی چوری ہو گئی ھے۔
ادھر سے میاں جی گرجے !!!
"میں تمہیں بنک ڈراپ کر کے آیا تھا تم گاڑی لے کر نہیں گئی تھیں۔"
خدا کا شکر ادا کیا اور میاں سے کہا کہ آ کر مجھے لے جائیں۔
میاں جی بولے :
"لے تو جاؤں، پہلے پولیس کو تو یقین دلا لوں کہ تمہاری کار میں نے چوری نہیں کی، مرغا بنایا ہوا ھے مجھے."😁

تو بھاٸیو ! اگر ایسی مصیبت سے بچنا ھے تو، شہد، دیسی گھی اور زیتون کا تیل، زعفران وغیرہ صرف خود کھائیں مگر اپنی بیگمات کو نہ کھلائیں تاکہ ایسے جھٹکوں سے محفوظ رہیں۔
 

یاسر شاہ

محفلین
اپنی بیگمات کو توانائی سے بھرپور غذائیں کھلائیں جیسا کہ شہد، دیسی گھی، زعفران وغیرہ اور ان کی ذہنی صحت کا بھر پور خیال رکھیں
ایسے لطیفے واٹس ایپ پہ جب مرد حضرات کے پاس جاتے ہیں تو وہ ایڈٹ کر کےسبق الٹاکر دیتے ہیں
تو بھاٸیو ! اگر ایسی مصیبت سے بچنا ھے تو، شہد، دیسی گھی اور زیتون کا تیل، زعفران وغیرہ صرف خود کھائیں مگر اپنی بیگمات کو نہ کھلائیں تاکہ ایسے جھٹکوں سے محفوظ رہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
🙄
شوہر سے دکھی رہنے والی ایک عورت پر ایک جن عاشق ہوگیا اور اسے بھگا کر کوہ قاف اپنے گھر لے گیا۔ جن کے گھر میں بہت سی گھڑیاں لٹکی ہوئی تھیں۔ خاتون نے ان کے متعلق پوچھا تو جن نے بتایا کہ یہ جھوٹ بتانے والی گھڑیاں ہیں۔ جب بھی کوئی انسان جھوٹ بولتا ہے تو اس کی گھڑی کی سوئی ایک نمبر آگے چلی جاتی ہے۔
خاتون نے ایک گھڑی سے متعلق پوچھا کہ یہ کس کی گھڑی ہے؟ جن نے کہا،"یہ پرہیزگار لوگوں کی گھڑی ہے۔ چونکہ وہ جھوٹ نہیں بولتے اس لیے یہ گھڑی جام رہتی ہے۔"
خاتون نے پوچھا،" شادی شدہ مردوں کی گھڑیاں دکھاو۔"
جن نے کہا،"وہ یہاں نہیں ہے، کچن میں ایگزاسٹ فین کی جگہ لگی ہوئی ہے۔"
خاتون نے اشتیاق سے پوچھا،"اور شادی شدہ عورتوں کی گھڑی کہاں ہے؟"
جن بولا،"اسے ہم نے جنریٹر کی موٹر گھمانے کے لیے باہر رکھا ہوا ہے اور اس سے ہم بجلی پیدا کر کے پورے کوہ قاف کو فراہم کرتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شوہر اور بیوی آگرا جا رہے تھے جہاں کنوئیں میں پیسے ڈالنے پر مراد پوری ہو جاتی ہے۔
شوہر نے ایک روپیہ اس میں ڈالا۔
اس کے بعد بیوی نے کوشش کی۔ لیکن توازن کھو بیٹھی اور کنوئیں میں گر گئی۔ شوہر کی آنکھ میں آنسو آ گئے۔ اور اوپر دیکھ کر کہنے لگا
اتنی جلدی۔ :unsure:
 
بیوی: کیا ہم لانگ ڈرائیو پر جارہے ہیں؟
شوہر: ہاں
بیوی: تو پہلے کیوں نہیں بتایا
شوہر : مجھے خود ابھی پتا لگا۔ بریک ہی نہیں لگ رہا ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیویِ: اگر میں گُم ہو جاؤں تو تُم کیا کرو گے؟ :rolleyes:
شوہر: اخبار میں اشتہار دوں گا۔ :cool:
بیوی خوش ہوتے ہوئے بولی۔۔۔۔ کیا لکھو گے اشتہار میں؟:unsure:
شوہر: جسے ملے تھوڑا اور دور چھوڑ آئے۔ :cool::cool::LOL:
 
Top