سی ایچ موڈ فورم کے لیے نئے سٹائل

نبیل

تکنیکی معاون
سی ایچ موڈ فورم کے لیے نئے سٹائل

السلام علیکم،

میں نے کچھ عرصہ پہلے ذیلی فورم (chmod forum) کا پری انسٹالڈ پیکج ریلیز کیا تھا۔ یہ پیکج phpbb فورم پر مبنی ہے۔ کہنے کو یہ ایک موڈ ہے لیکن درحقیقت اس سے فورم سوفٹویر کی functionality بالکل بدل کر رہ جاتی ہے اور اس میں بہتر سیکیورٹی سمیت کئی اہم فیچرز کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان فیچرز میں سے سب سے اہم ذیلی زمرہ جات (sub-forums) بنانے کی اہلیت ہے۔


سی ایچ موڈ یا کٹیگری موڈ فورم میں عام phpbb کی نسبت قدرے ایڈوانسڈ ٹمپلیٹ سسٹم استعمال ہوتا ہے اور اس میں استعمال کے لیے بھی عام phpbb کی نسبت مختلف سٹائلز کی ضرورت ہوتی ہے۔

میں نے چند ماہ قبل اردو محفل فورم میں کچھ نئے سٹائل متعارف کروائے تھے۔ ان سٹائلز میں Hierarchy_pro اور اس کی سب ٹمپلیٹس شامل ہیں۔ سب ٹمپلیٹس بھی کٹیگری موڈ فورم کی ایک نہایت مفید فیچر ہیں۔ اس کے ذریعے کسی ایک سٹائل پر مبنی ایک نیا سٹائل تشکیل دیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے صرف ان چند اضافی فائلوں کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ اوریجنل ٹیمپلیٹ سے مختلف ہوتی ہیں۔ سب ٹمپلیٹ کی فیچر کے بارے میں میں کسی اور پوسٹ میں تفصیل سے عرض کروں گا۔

محفل فورم پر ان نئے سٹائلز کو پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور کچھ دوستوں نے فرمائش کی تھی کہ ان سٹائلز کو بھی پبلک کے لیے پیش کر دیا جائے۔ میں اس فرمائش کو پورا کر رہا ہوں۔ میں نے Hierarchy_pro سٹائل اور اس کی سب ٹمپلیٹس کو اردو میں ڈھالا تھا اور ان کے لیے اردو بٹن بھی تیار کیے تھے۔ اس کے علاوہ میں نے پیپر وُڈ سٹائل کا بھی اردو ورژن تیار کیا تھا۔ پیپر وڈ سٹائل سب سلور کی سب ٹمپلیٹ ہے۔ ان سب سٹائلز کا الگ سے ڈیمو دکھانے کی ضرورت تو نہیں ہیں کیونکہ یہ سب سٹائل محفل فورم پر استعمال ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ Hierarchy_pro گرین، پرپل اور ریڈ اصل میں Hierarchy_pro ٹمپلیٹ (نیلے شیڈ) کی سب ٹمپلیٹس ہیں، یعنی انہیں استعمال کرنے سے قبل Hierarchy_pro ٹمپلیٹ کا انسٹال کیا جانا ضروری ہے۔

اسکے علاوہ میں نے محفل فورم پر تجرباتی طور پر چند سٹائل بھی شامل کیے تھے۔ ان کا مقصد اردو فورم پر مختلف فونٹس ٹیسٹ کرنا اور اردو فورم پر انگریزی زمرہ شامل کرنا تھا۔ یہ سٹائلز ptifo پر مبنی ہیں۔ ان میں سے subNastaleeq پاک نستعلیق فونٹ کے سٹائل میں پاک نستعلیق فونٹ استعمال ہوا ہوا ہے جبکہ subWebNaskh سٹائل میں نفیس ویب نسخ فونٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ subEnglish سٹائل بھی ہے جس کے ذریعے اردو فورم میں انگریزی کا زمرہ شامل کیا جا سکتا ہے۔ میں ان سب سٹائلز کو بھی یہاں ڈاؤنلوڈ کے لیے پیش کر رہا ہوں۔ یہاں میں یہ بتاتا چلوں کہ مجھے subNastaleeq اور subWebNaskh ٹیمپلیٹس کو مینولی انسٹال کرنا پڑا تھا کیونکہ یہ سٹائل ایڈمنسٹریشن کی لسٹ میں ظاہر نہیں ہو رہے تھے۔ مثال کے طور پر subNastaleeq ٹمپلیٹ انسٹال کرنے کے لیے ایڈمن پینل میں Styles Admin میں جا کر Create پر کلک کریں اور وہاں ذیل کی تصویر کے مطابق انفامیشن شامل کر دیں۔


3_pic2_17.jpg



3_pic1_23.jpg


اس طرح آپ کی فورم میں subNastaleeq ٹمپلیٹ انسٹال ہو جائے گی۔ subWebNaskh ٹمپلیٹ انسٹال کرنے کے لیے بالکل یہی طریقہ استعمال ہوگا۔

3_hierarchy_blue_2.jpg




3_hierarchy_green_2.jpg




3_hierarchy_purple_2.jpg




3_hierarchy_red_2.jpg




3_paperwood_1.jpg




3_subnastaleeq_1.jpg




3_subwebnaskh_1.jpg







آپ دوستوں کی سہولت کے لیے میں ان تمام ٹمپلیٹس کی الگ ڈاؤنلوڈ تیار کر دی ہیں جن میں ان میں آئی ایم پورٹل کی مناسبت سے تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ اس سے ان لوگوں کے لیے سہولت ہو جائے گی جن کی فورم میں آئی ایم پورٹل موڈ شامل ہے۔


علاوہ ازیں میں نے ہائرارکی پرو ٹمپلیٹ سے کمپیٹیبل اٹیچمنٹ موڈ میں بھی اردو ویب انٹگریٹ کرکے ڈاؤنلوڈ کے لیے فراہم کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہائرارکی پرو ٹمپلیٹ سے مطابقت رکھنے والے ٹاپک کیلنڈر موڈ کی فائلیں بھی یہاں فراہم کر دی گئی ہیں۔


ڈاؤنلوڈ:


سی ایچ موڈ فورم کے لیے نئے سٹائل ڈاؤنلوڈ کریں
سی ایچ موڈ‌ فورم کے لیے آئی ایم پورٹل ریڈی سٹائل ڈاؤنلوڈ کریں

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ سٹائل پسند آئیں گے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
hierarchy_pro انسٹال کرنے کا طریقہ وہی ہے جو عام phpbb میں سٹائل انسٹال کرنے کا طریقہ ہے۔ سی ایچ موڈ فورم میں نیا سٹائل انسٹال کرنے کے بعد ٹیمپلیٹ cache ری جنریٹ کرنا بہتر ہوتا ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
محترم نبیل بھائی اور دیگران۔
السلام علیکم۔
اوپر دیا گیا کام دیکھا۔ دیکھ کر اتنی خوشی ہوئی کہ بیان سے باہر ہے۔ واقعی جب آپ جیسے محنتی اور اردو سے محبت کرنے والے لوگ موجود ہیں اردو زبان کے لئے فکر مند ہونے کی قطعً ضرورت نہیں۔
مجھے نہیں پتہ کہ میں یہ پوسٹ درست جگہ پر لگا رہا ہوں کہ نہیں اور یہ مجھے لگانی بھی چاہئے یا نہیں لیکن کیا کروں کوشش کرتا ہوں کہ جہاں سے کچھ مل سکے سمیٹ لوں۔ اگر اس پوسٹ کی جگہ درست نہیں تو ناظمین میں سے کوئی میری مدد کرے اور اسے درست جگہ پر لگا دیں۔
میراکمپیوٹر کے متعلق علم بس اتنا ہی ہے کہ اس فورم پر پوسٹ درست لگا سکتا ہوں یا Microsoft Office یا ایک دو اور سافٹ وئیرز میں کام کرسکتا ہوں۔ باقی نہ تو کوئی لینگوئج آتی ہے نہ پروگرامنگ۔
مجھ میں تجسس بہت ہے اور یہ تجسس ہی ہے جس نے مجھے کافی کچھ کرنا سیکھا دیا ہے۔ تھوڑا بہت ویب بنانا جانتا ہوں لیکن HTML بھی زیادہ نہیں جانتا۔
اب میں اپنی اصل بات کی طرف آتا ہوں۔ بھائی میں نے پی ایچ پی بی بی فورم کے متعلق تو کچھ پڑھا ھے لیکن زیادہ نہیں جانتا۔ لیکن یہ سی ایچ موڈ کیا ہے اس کی تو میں الف بے بھی نہیں جانتا۔ پلیز کیا کوئی بھائی تفصیلاً بتائے گا کہ پی ایچ پی بی بی کیا ہے اور سی ایچ موڈ کیا ہے اور ان دونوں میں فرق کیا ہے اور سی ایچ موڈ فورم انسٹال کس طرح کیا جاتا ہے۔ اور اس کا اردو ترجمہ مجھے کہاں سے مل سکتا ہے۔
میں نے دیکھا ہے کہ جس طرح میرے اندر جاننے کا تجسس بھرا ہے اس سے کہیں زیادہ اس فورم کے لوگوں میں بتانے کا تجسس کوٹ کوٹ کر بھرا ہے امید ہے کوئی بھائی ضرور مدد کرے گا۔میں انتظار کرتا ہوں۔
 

چاند بابو

محفلین
نبیل بھائی میں نے یہاں سے پیپر ووڈ ٹیمپلیٹ ڈاونلوڈ کیا ہے اور یہ کام بھی بالکل درست کر رہا ہے۔ صرف ایک تو Overall_Footer.tpl میں مسئلہ تھا یہاں جو Powered by Phpbb کا لنک دیا تھا وہاں > کا ٹیگ کم تھا جس کی وجہ سے لنک ظاہر نہیں ہو پاتا تھا میں نے درست کر لیا ہے اگر آپ بھی درست کردیں تو میرے جیسوں کا بھلا ہو گا۔ دوسرا مسئلہ جو میں سمجھ نہیں پایا وہ یہ ہے کہ فورم کے صفحہ اول میں ہر فورم کے نام کے آگے RSS Feed کا ایمج بن رہا ہے۔ اس کا کیا استعمال ہے اور اس کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے۔ پلیز بتائیں۔
prob.jpg

اگر باقی کوئی بھائی بھی بتا دے تو بڑی مہربانی ہو گی تاکہ نبیل بھائی کو زحمت نہ ہو کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یقینا باقی کاموں میں بہت مصروف ہوں گے۔
 

چاند بابو

محفلین
ارے شمشاد بھائی مجھے پتہ ہے کہ کوئی بھی فورم آپ کی دسترس سے باہر نہیں آپ یہاں بھی ضرور آئیں گے۔ تو کیا آپ کے پاس میرے اوپر والے سوال کا جواب نہیں ہے اگر ہے تو جواب دے دیں ورنہ نبیل بھائی کو پلیز اس کے بارے میں بتا دیں۔
 

چاند بابو

محفلین
میری اردو سائیٹ اردوزونک کو بنے کافی عرصہ گزر گیا کچھ لوگوں نے اس کاوش کو سراہا اور کچھ نےاس پر اعتراز بھی کئے لیکن جو تھا جیسا تھا کی بنیاد پر چلتی گئی۔ شروع سے ہی ایک ہی مقصد تھا کہ کسی طرح اردو کے انٹرنیٹ پر فروغ میں ہمارا حصہ ڈلتا رہے اس سلسلہ میں جو بن پڑا وہ سب کیا لیکن ایک تو ٹیم نہ ہونے کی بنا پر اور دوسرا فارغ وقت کی قلت کی وجہ سے یہ سلسلہ اکثر تعطل کا شکار رہا۔دوستوں کے گلے شکوے اپنی جگہ اور میری مجبوری اپنی جگہ۔ خیرجیسے تیسے چلتا رہا۔ فورم بھی بنا لیکن انگریزی میں جس کی وجہ سے مقبول نہ ہو سکا اور تقریباَبند ہو گیا۔پچھلی عید پر اردو زونک کے قارئین کو جومبارک باد کا خط لکھا تو وہ بھی انگریزی میں لکھا تو ایک مہربان دوست (رضی الدین راضی) نے گلہ کیا کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر سب اردو میں ہوتا بس سچ پوچھئے تو وہیں سے یہ بات دل میں گھر کر گئی۔اور پھر خدا نے ہمارے جذبے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے ہماری راہنمائی کی اور کچھ مہربان دوست ملےجنہوں نے اس خواب کو حقیقت کر دیا۔ جی ہاں وہ دوست کہیں اور سے نہیں اسی اردو محفل سے ملے اور کیا خوب ملے ان میں سے میں ضرور تذکرہ کروں گا جناب نبیل بھائی کا، جناب شمشاد بھائی کا، جناب ساغر بھائی کا، جناب زیک بھائی کا اور باقی تمام احباب کا جنہوں نے میری کسی بھی طرح مدد کی ۔واقعتا اس محفل کے تمام کے تمام احباب صد لائقِ تحسین ہیں اور دل و جان سے اردو کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں یہ ان ہی کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم یہ پوسٹ لگانے پر قادر ہوئے۔اب میرایہ خواب حقیقت کی صورت میں آپکے سامنے کھڑا ہے اورآپ کی توجہ چاہتا ہے۔
اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اک دن ضرور آئے گا جب اس فورم کو آپ جیسے بہت سے لوگ میسر ہوں گے۔اور وہ اسی جذبے کے تحت اس فورم کو چلائیں گے اور اردو کی بہتر ترویج میں اپنا حصہ ادا کریں گے۔
یہ فورم اب آپکا ہے آپکو ہی اسے استعمال کرنا ہے اور اردو زبان و ادب کوانٹرنیٹ پر عروج دینا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ہم سے یہ شکوہ نہ کرسکیں کہ ہماری قومی زبان اردوکو نہ تو ہم محفوظ کر سکے اور نہ ہی اس کو دوسروں تک بہتر طریقے سے پہنچا سکے۔
ہماری یہ کوشش اس بحرِ بیکراں میں شائد کوئی طوفاں بپا کر سکے اور آنے والی نسلیں ہم سے شاکی نہ ہوں۔
میرا خواب میرا فورم دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اسے دیکھیں گے اور اپنے مفید تبصروں سے بھی نوازیں گے۔
نبیل بھائی سے خصوصی گذارش ہے کہ اپنے قیمتی وقت میں سے چند منٹ نکال وہاں کا چکر ضرور لگائیں۔
 
Unexpected critical failure
Critical Error: Links and Downloads Manager v.2.2.7 requires VBulletin version 3.5/3.6
نبیل بھائی ؛ میں کوئی بھی ٹمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ میسج آ جاتا ہے۔
 
Top