سی ایچ موڈ فورم میں بیک اپ

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

کیا کوئی بھائی یہ بتائے گا کہ میرا ڈیٹا بیس جو کہ میری اردو ڈاٹ کام پی ایچ پی بی بی 2 فورم پر تھا ،میں نے ڈاون لوڈ کر لیا ہے بیک اپ کی صورت میں
اب میں اسی بیک اپ کو ایس ایم ایس خزانہ ڈاٹ کام پر فورم جو کہ سی ایچ موڈ میں ہے پر ری سٹور کرنا چاہتا ہوں ۔مجھے اس کا
طریقہ بتا دیں ۔

مہربانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
فخر نوید، پی ایچ پی بی بی کی ڈیٹابیس کو براہ راست سی ایچ موڈ فورم پر ریسٹور کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر آپ اس ڈیٹابیس کو سی ایچ موڈ فورم کے ساتھ استعمال کرنا چاہ رہے ہیں تو پہلے اسے پی ایچ پی بی بی فورم کے لیے ریسٹور کریں۔ اس کے بعد config.php فائل کو چھوڑ کر باقی ساری فائلیں ڈیلیٹ کردیں اور سی ایچ موڈ فورم کی فائلیں کاپی کر دیں۔ اس طرح سی ایچ موڈ فورم کی انسٹالیشن شروع ہو جائے گی۔
 
Top