سیڑھیاں چڑھتے اترتے ہوئے بجلی پیدا کیجئے

یوسف-2

محفلین
انجینیئرنگ ایکسپرٹس اس پروجیکٹ پر مزید روشنی ڈال سکتے ہیں :)

p12_02.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے۔ اس سسٹم کو ریلوے اسٹیشنوں پر تو ضرور لگانا چاہیے۔ وہاں اتنی سیڑھیاں ہوتی ہیں اور اتنے مسافر چڑھتے اترتے ہیں کہ کم از کم پورے ریلوے اسٹیشن کی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
مگر بلی کے گلے میں گھنٹی باندھے کون؟
پاکستان کے حکمران اور اراکین پارلیمنٹ تو اپنے گلے میں دوسرے ممالک کی وفاداری (شہریت) کا طوق ڈالے ہوئے ہیں۔ ان کا مقصد و ٹارگٹ پاکستان کو بدحال کرنا ہے، نہ کہ خوشحال :D
 
اچھی بات ہے۔ اس سسٹم کو ریلوے اسٹیشنوں پر تو ضرور لگانا چاہیے۔ وہاں اتنی سیڑھیاں ہوتی ہیں اور اتنے مسافر چڑھتے اترتے ہیں کہ کم از کم پورے ریلوے اسٹیشن کی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
آپ کونسے ملک کی بات کررہے ہین کیونکہ پاکستان میں تو ریل کبھی ہوا کرتی تھی
 

شمشاد

لائبریرین
حسیب بھائی ابھی بھی لوگ ریلوے سے ہی سفر کرنا پسند کرتے ہیں، کیا ہوا جو گاڑیاں 12، 12 گھنٹے تاخیر سے آتی ہیں۔ بسوں کے کرائے بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور پھر ان میں بیٹھنا ایسے ہی ہوتا ہے جیسے کسی مشین میں کوئی پرزہ فٹ کر دیا کہ ادھر سے ادھر ہلنا نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو میں کہہ رہا ہوں یوسف بھائی۔ قسم سے اگر ان جگہوں پر یہ پلانٹ لگ جائیں تو پورے ملک سے بجلی کی بحران ہی مُک جائے۔

دیکھا دیکھی لوگ سیر کرنے کے بہانے ہی سیڑھیاں چڑھیں اور اتریں گے۔
 
Top