سینئر صحافی حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد

جاسم محمد

محفلین
نہیں سر۔ یہ صدیق جان جیسی ردی تو لو لیول مالشیا ٹائپ لوگ ہیں جو صاحب کے اردلی کے ٹانگیں دبانے اور کبھی کبھی صاحب کے بوٹ چاٹنے جیسی نعمت کے حقدار ہو جاتے ہیں۔ اصل تارا گیلا تیتر ہی ہے۔

حامد میر نے شاید اُن کی طرف اشارہ کر کے کہا بھی نا ہو لیکن صدیق جان نے جان بوجھ کر شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کے چکر میں انہیں کیا کیا بنا ڈالا ہے۔
:unsure::sneaky:;)
ظاہر ہے جس رپورٹر کی تعریف ملک کا آرمی چیف سینیر صحافیوں کی محفل میں کر دے وہ آسمان سے نیچے کیسے اترے گا :)
 
وسیم

محفلین
ظاہر ہے جس رپورٹر کی تعریف ملک کا آرمی چیف سینیر صحافیوں کی محفل میں کر دے وہ آسمان سے نیچے کیسے اترے گا :)

یہ ریچھ بن کر مکھی اُڑا رہا ہے۔ بیوقوف بوٹ پالشیا یوٹیوبر سے دانا دشمن صحافی بہتر ہوتا ہے۔ کل کو حامد میر کی صلح ہو جانی ہے اور یہ اپنے سبسکرائبرز کو شرمندہ ہوئے بغیر ٹرک کی نئی بتی کے پیچھے لگا دے گا
 
بالکل۔ جسٹس فائز عیسی کے خلاف اس نے لمبے لمبے دی لاگ کیے اور پھر یکدم سپریم کورٹ نے ان کو کلین چٹ دے دی۔ جس کے بعد یہ اعتکاف میں جا کر بیٹھ گیا۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
پورے چینل کو اپنی حکومت میں بند کرنے والے اسی چینل کے ایک صحافی کے نکالے جانے پر دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں
 
وسیم

محفلین
بالکل۔ جسٹس فائز عیسی کے خلاف اس نے لمبے لمبے دی لاگ کیے اور پھر یکدم سپریم کورٹ نے ان کو کلین چٹ دے دی۔ جس کے بعد یہ اعتکاف میں جا کر بیٹھ گیا۔ :)
جن کی ٹوٹل اوقات صرف بک بک کرنا اور یوٹیوب کلکس کے لیے بوٹ چاٹنا ہو، وہ قوم کی رہنمائی کریں گے اور انہیں سچ جھوٹ بتائیں گے؟
صدیق جان کے پاس بوٹ چاٹنے کے نئے نئے طریقوں اور بک بک بک کرنے کے علاوہ ہے ہی کیا؟ اور حیرت ہے لوگ اسے اینالسٹ سمجھتے ہیں
:sneaky::LOL:
 
ویسے حامد میر کا پروگرام بند نہیں ہوا :)
صرف اینکر تبدیل کیا ہے
 
حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد
جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی ہے کہ اینکرپرسن حامد میر غیر معینہ مدت تک جیو ٹی وی کے معروف پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ کی میزبانی نہیں کر پائیں گے۔
محمد ثاقب تنویر
سوموار 31 مئی 2021 13:30
sharethis.svg

149431-1650993867.jpg

حامد میر 2002 سے جیوز نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ کی میزبانی کر رہے ہیں(فائل تصویر: اے ایف پی)

جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی ہے کہ اینکرپرسن حامد میر جیو ٹی کے معروف پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ کی میزبانی آج نہیں کریں گے۔

جیو انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق حامد میر کو چند دنوں کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

حامد میر نے بھی انڈپینڈنٹ اردو کو پروگرام آف ایئر کیے جانے تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حامد میر کو نوکری سے برخواست کرنے کے لیے جیو نیوز پر شدید دباؤ بھی ہے۔

وہ گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر خبروں میں ہیں۔ گذشتہ جمعے کو اسلام آباد میں صحافی اسد علی طور پر حملے کے خلاف ہونے احتجاج میں حامد میر نے اپنے خطاب میں پاکستانی فوج کے افسران پر نام لیے بغیر شدید تنقید کی تھی۔

حامد میر نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’اگر صحافیوں کو گھر میں گھس کر مارا جائے گا تو صحافی گھر میں گھس کر تو نہیں مار سکتے مگر ہم آپ کے گھر کی خبریں سامنے لائیں گے اور آپ کے نقاب نوچیں گے۔‘

جیو ٹی وی پر حامد میر کا پروگرام پاکستان کے سرفہرست ٹاک شوز میں سے ایک ہے۔ کیپیٹل ٹاک کا آغاز 2002 میں ہوا تھا اور اس وقت سے لے کر اب تک پروگرام جاری ہے۔ 2018 میں ایک دفعہ حامد میر نے جیو کو چھوڑا تھا تو اس وقت بھی پروگرام دوسرے میزبان کے ساتھ جاری رہا اور جب انہوں نے چینل کو دوبارہ جوائن کیا تو دوبارہ اسی پروگرام کی میزبانی شروع کی۔

اپریل 2014 میں حامد میر پر کراچی میں قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

ابھی اینکروں پر بھی وبال آیا ہوا ہے سُنا ہے کسی سے اِن کی تنخواہیں آدھی کردی گئی ہیں
 
ابھی اینکروں پر بھی وبال آیا ہوا ہے سُنا ہے کسی سے اِن کی تنخواہیں آدھی کردی گئی ہیں
ارے سیما علی جی آپ نے ذبردست کی ریٹنگ دے دی ہمارے مراسلے پر اینکر کہیں یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ ہماری آدھی تنخواہ پر خوش ہوئی ہیں آپ ، اب اِس ریٹنگ کی وضاحت آپ پر لازمی ہوگئی ہے
 
Top