سیماب اکبر آبادی سیماب اکبر آبادی --- ہَمَیں تو یوں بھی نہ جلوے تِرے نظرآئے

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 3, 2012

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,662
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزل
    سیماب اکبر آبادی

    ہَمَیں تو یوں بھی نہ جلوے تِرے نظرآئے
    نہ تھا حجاب، توآنکھوں میں اشک بھرآئے

    ذرا سی دیر میں دُنیا کی سیر کرآئے
    کہ لے کے تیری خبر تیرے بے خبرآئے

    اسِیر ہونے کے آثار پھر نظرآئے
    قفس سے چھوٹ کر آئے تو بال وپرآئے

    تجھے ملال ہے ناکامئ نظر کا فضول
    نظر میں جو نہ سمائے وہ کیا نظرآئے

    وہ جانتا ہے، میں پابندِ رسْم وراہ نہیں
    فضول ٹھوکریں کھانے کو راہبرآئے

    تمام عمْر یہ ناکامیاں قیامت ہیں
    کبھی کبھی تو الٰہی، اُمید بر آئے

    جسے تصرفِ تیرِ نظر نہ ہو معلوم
    وہ تیرے سامنے لے کے دل و جگرآئے

    شریکِ قسمتِ تنہائیِ فراق ہوں میں
    اجل بھی کیوں تِرے آنے سے پیشترآئے

    بلائے جاں ہے وہ نصفِ شباب کا عالم
    کسی حَسِین کی جب زلف تا کمر آئے

    نگاہِ جلوہ میں شاید سما گئے سیماب
    کہ منتظِر گئے لوٹے تو منتظَر آئے

    علامہ سیماب اکبر آبادی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
  2. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    واہ
    شریکِ قسمتِ تنہائیِ فراق ہوں میں
    اجل بھی کیوں تِرے آنے سے پیشترآئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,867
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    کیا بات ہے۔ بہت خوب انتخاب۔ شکریہ طارق صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,662
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر سید صاحب اظہار خیال پر، خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا
    بہت خوش رہیں
     
  5. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,662
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    فرخ صاحب!
    اظہارِ خیال اور پذیرائیِ انتخاب کے لئے ممنون ہوں
    خوشی ہوئی جو منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
    تشکّر
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    تمام عمْر یہ ناکامیاں قیامت ہیں
    کبھی کبھی تو الٰہی، اُمید بر آئے

    شریکِ قسمتِ تنہائیِ فراق ہوں میں
    اجل بھی کیوں تِرے آنے سے پیشترآئے

    اتنی اچھی غزل شیئر کرنے کا شکریہ۔:notworthy:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,662
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    محسن وقار صاحب !
    انتخاب پر اظہار خیال، داد اور پذیرائی کے لئے ممنون ہوں
    خوشی ہوئی جو علامہ کی، مری یہ پیش کردہ غزل آپ کو پسند آئی
    بہت خوش رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر