سیریز ڈیسائیڈر انگلینڈ بمقابلہ پاکستان 1987ء ۔ دلچسپ ون ڈے میچ

محمد وارث

لائبریرین
پاکستان کا 1987ء کا انگلینڈ ٹور میں اُس وقت فالو کر رہا تھا۔ آج یہ میچ اتفاقا سامنے آ گیا تو بہت سی یادیں تازہ ہو گئیں۔وہ میرے چڑھتے شباب کے دن تھے اور میرے محبوب ناول اور کرکٹ تھے :)

یہ ٹور پاکستان کے لیے یادگار تھا، پاکستان پہلی بار انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتا تھا، اس سے کچھ مہینے پہلے انڈیا میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتا تھا، پاکستانی ٹیم عروج پر تھی۔

یہ میچ ون ڈے سیریز کا تیسرا، آخری اور فیصلہ کن میچ ہے(ون ڈے سیریز ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہوئی تھی)۔ بہت سی چیزیں یادگار ہیں، پاکستانی اوپنرز، لوئر مڈل آرڈر اور ٹیل کا روایتی کولیپس، وکٹوں کے درمیان روایتی ناقص دوڑ، ٹیم کی ایک ہی میچ میں انتہائی اچھی اور انتہائی بری فیلڈنگ۔ پچپن اوورز کا میچ، کئی اُتار چڑھاؤ، ڈرامائی اختتام۔ کچھ فراموش شدہ پاکستانی اور انگلستانی چہرے، انعامی رقم۔ بقول رچی بینو it had everything

اگر تو آپ اس میچ کی آدھ گھنٹے کی جھلکیاں دیکھنا چاہ رہے ہیں پھر بہتر ہے کہ نتیجہ جانے بغیر دیکھیں۔ :)

 
آخری تدوین:
Top