سید پور گاؤں کی سیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فاتح

لائبریرین
ہم نے پچھلے سال دیس پردیس میں کھانا کھایا تھا۔ بل دیکھ کر ناروے کے مہنگے ترین ریستوران بھی بھول گئے۔
دیس پردیس کی E-11 والی برانچ میں تو قیمتیں بہت مناسب ہیں۔ سید پور برانچ میں اس قدر مختلف قیمتیں کچھ سمجھ میں نہیں آئی بات۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ارے، تم لاہور سے یہاں آ کر سیدپور کی سیر کر گئیں اور ہم سالہا سال سے اسلام آباد میں بود و باش رکھتے ہوئے بھی کبھی سید پور نہیں جا سکے لیکن اب حسد اور جلن کا احساس شاید لے ہی جائے۔ :laughing:
اجی قبلہ!! ہم سمجھ سکتے ہیں۔ بڑے لوگوں کے پاس وقت ہی کہاں ہوتا ہے اس قسم کی سرگرمیوں کے لیے۔ :D
 
لاریب مرزا

محفلین
اسلام آباد بننے سے پہلے اس علاقے میں موجود تمام دیہات میں سب سے بڑا گاؤں سَید پور ہی تھا.
دھرم شالا میں جو تصاویر ہم نے دیکھی تھیں ان میں ایک وہ تصویر بھی تھی جب اسلام آباد بالکل غیر آباد تھا اور یہاں صرف سید پور گاؤں موجود تھا۔
 
فاتح

لائبریرین
E-11 والی برانچ تو ہمارے آفس کے سامنے ہے اور ہمیں ڈسکاؤنٹ بھی ہے.
دو تین سال پہلے کچھ دنوں کے لیے ہر روز یہیں سے کھانا منگواتا تھا اور 1000 روپے کے اندر اندر اچھا کھانا ملتا تھا۔
ابھی عارف بھائی کا ہوش اڑا دینے والا مراسلہ پڑھنے کے بعد دیس پردیس کی ویب سائٹ پر سید پور برانچ کا مینو دیکھا اور مجھے تو وہ بھی مناسب لگا:
http://www.despardes.com.pk/Despardes-Saidpur/Despardes-Saidpur-Menu
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ بات درست نہیں لگتی۔ کچھ مزید روشنی ڈالیں۔
ویسے تو اس فقرے کے بعد ہم نے کافی حد تک روشنی ڈالی تو ہے۔
سید پور کو پاکستان کے سب سے قدیم دیہاتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جہاں تک ہمارے مشاہدے کا تعلق ہے تو اسلام آباد کے جس علاقے میں یہ واقع ہے وہاں ارد گرد اچھی خاصی ترقی ہوئی ہے، لیکن یہ علاقہ ابھی بھی تقریباً اسی حالت میں موجود ہے۔ اگر آپ کے پاس مزید یا اور کچھ معلومات ہیں تو اشتراک کر کے ہماری معلومات میں اضافہ کریں۔
 
زیک

مسافر
دو تین سال پہلے کچھ دنوں کے لیے ہر روز یہیں سے کھانا منگواتا تھا اور 1000 روپے کے اندر اندر اچھا کھانا ملتا تھا۔
ابھی عارف بھائی کا ہوش اڑا دینے والا مراسلہ پڑھنے کے بعد دیس پردیس کی ویب سائٹ پر سید پور برانچ کا مینو دیکھا اور مجھے تو وہ بھی مناسب لگا:
http://www.despardes.com.pk/Despardes-Saidpur/Despardes-Saidpur-Menu
ممکن ہے بوفے منگوانے کا اضافی چارج ہزاروں میں ہو
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

ہم نے ایک یا دو بوفے منگوائے تھے اور انہوں نے ۸۰۰۰ روپے مانگ لئے۔ اس سے کم میں تو ہم یہاں کسی اچھے ریستوران سے کھا سکتے ہیں

بھائی، بوفے منگوائے جاتے ہیں پہلی مرتبہ سنا ہے؟

ٹیبل پر بہت سے ڈشیز رکھی جاتی ہیں، جس پر ایک قیمت فکس کی جاتی ہیں کہ اتنی قیمت میں جتنا چاہیں کھائیں۔

کچھ ریسٹورنٹس بوفے پر ایک یا دو دن پروگرام رکھتے ہیں اور کچھ پورا ہفتہ۔

بوفے پر سعودی شیخ کا فتوی بھی شامل کر لیتے ہیں جو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

34203fbd-3b8a-4c19-a4c3-92f6d92660a6_16x9_600x338.jpg

بوفے​

Des-Pardes-Saidpur-Village-Islamabad-Menu-1012168_643477765692572_1207770223_n.jpg

والسلام
 
آخری تدوین:
اسلام آباد کے جس علاقے میں یہ واقع ہے وہاں ارد گرد اچھی خاصی ترقی ہوئی ہے، لیکن یہ علاقہ ابھی بھی تقریباً اسی حالت میں موجود ہے۔ اگر آپ کے پاس مزید یا اور کچھ معلومات ہیں تو اشتراک کر کے ہماری معلومات میں اضافہ کریں۔

اس کے اسی حالت میں رہنے کی وجہ یہ ہے کہ گورنمنٹ نے اس کو ماڈل ویلیج قرار دے کر خود شہر بننے سے روکا ہے. اور محفوظ کیا گیا ہے.
 
لاریب مرزا

محفلین
عجیب لوگ ہیں مندر میں مورتی نہیں ہو گی تو کہاں ہو گی
جی بالکل!! جن لوگوں کو مورتی رکھنے پہ اعتراض تھا وہ نہ دیکھتے مندر :confused1:
ہمارے علاقے میں ایک گرجا گھر ہے لیکن اشتیاق کے باوجود ہم کبھی گرجا گھر نہیں گئے تھے۔ ہمیں لگتا تھا کہ اندر جانے والے لوگ دائرہ عیسائیت میں داخل ہو جاتے ہیں۔ :p ہو سکتا ہے لوگوں کو بھی یہی خوف ہو۔ :sneaky:
 
لاریب مرزا

محفلین
گوگل والی تصاویر کا مزہ نہیں آیا۔
ہم یہ تصاویر دیکھ کے سید پور گاؤں گئے تھے۔ وہاں جا کر ہمیں ذرا دھچکہ لگا اور ہمیں کچھ وقت لگا سنبھلنے میں۔ یہ تصاویر نکال کر دیکھیں اور بہت غور کرنے کے بعد کسی حد تک مماثلت تلاشنے میں کامیاب ہو سکے۔ اپنی سوچ پر محظوظ ہوئے اور خود ہی یہاں اشتراک کیا کہ سب کو فرق دکھایا جا سکے۔ اور کوئی مقصد نہیں تھا ان تصاویر کے اشتراک کا۔
 
arifkarim

معطل
دیس پردیس کی E-11 والی برانچ میں تو قیمتیں بہت مناسب ہیں۔ سید پور برانچ میں اس قدر مختلف قیمتیں کچھ سمجھ میں نہیں آئی بات۔
بھائی، بوفے منگوائے جاتے ہیں پہلی مرتبہ سنا ہے؟
غالباً بوفے پلیٹر نام کی کوئی چیز تھی مینو پر۔ بقول انکے اسٹاف کے اسمیں آپ کو سب کچھ ملے گا تو ہم نے اس تاک میں "سب کچھ" منگوا لیا۔ بل کی پرواہ نہیں کی۔ شاید 4000 روپے فی پلیٹر ملا تھا اور ہم دو لوگ تھے۔
 
arifkarim

معطل
ہم یہ تصاویر دیکھ کے سید پور گاؤں گئے تھے۔ وہاں جا کر ہمیں ذرا دھچکہ لگا اور ہمیں کچھ وقت لگا سنبھلنے میں۔ یہ تصاویر نکال کر دیکھیں اور بہت غور کرنے کے بعد کسی حد تک مماثلت تلاشنے میں کامیاب ہو سکے۔ اپنی سوچ پر محظوظ ہوئے اور خود ہی یہاں اشتراک کیا کہ سب کو فرق دکھایا جا سکے۔ اور کوئی مقصد نہیں تھا ان تصاویر کے اشتراک کا۔
ہم نے آئی پیڈ سے سید پور گاؤں کی یہ تصاویر لی تھیں، کوالٹی کافی خراب تھی اسلئے فوٹوشاپ میں بہتر کرنا پڑی:
2014.12.23.1708.15.jpg

2014.12.23.1713.42.jpg

2014.12.23.1714.20.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
غالباً بوفے پلیٹر نام کی کوئی چیز تھی مینو پر۔ بقول انکے اسٹاف کے اسمیں آپ کو سب کچھ ملے گا تو ہم نے اس تاک میں "سب کچھ" منگوا لیا۔ بل کی پرواہ نہیں کی۔ شاید 4000 روپے فی پلیٹر ملا تھا اور ہم دو لوگ تھے۔
تو جب "سب کچھ" منگوائیں گے تو بل 4000 روپے تو آئے گا ہی۔ تب تو یہ بھی کم ہے۔ :)
 
غالباً بوفے پلیٹر نام کی کوئی چیز تھی مینو پر۔ بقول انکے اسٹاف کے اسمیں آپ کو سب کچھ ملے گا تو ہم نے اس تاک میں "سب کچھ" منگوا لیا۔ بل کی پرواہ نہیں کی۔ شاید 4000 روپے فی پلیٹر ملا تھا اور ہم دو لوگ تھے۔
2 لوگوں کے لئے تو آدھا پلیٹر کافی ہوتا ہے.
ایک فل پلیٹر 4 بندوں کی سرونگ ہوتی ہے
 
Top