سید پور گاؤں کی سیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاریب مرزا

محفلین
سید پور گاؤں اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کی ڈھلانوں پر واقع پاکستان کا سب سے قدیم گاؤں ہے. پانچ سو سال سے زیادہ پرانا یہ گاؤں اپنے ورثے اور تاریخ کے باعث مشہور ہے. سید پور گاؤں کا نام سلطان سارنگ خان کے بیٹے سلطان سید خان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا جو کہ مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر کے دور میں پوٹھوہاری علاقے (اٹک سے جہلم) کا سردار تھا.
بعد میں ایک ہندو کمانڈر راجا مان سنگھ نے اس جگہ کو ہندوؤں کی عبادت گاہ میں تبدیل کر دیا۔ اس نے یہاں ہندوؤں کی عبادت کے لئے دھرم شالا اور مندر تعمیر کرائے، یہ جگہ ہندو تہذیب اور ثقافت کا نمونہ پیش کرتی ہے اور بہت سے شائقین دور دراز کے مقامات سے اس جگہ کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں...
ہم بھی اس مقام کو دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش تھے لہٰذا ایک تفریحی دورے کا پروگرام بنا کر اس مقام کو دیکھنے جا پہنچے، وہاں پہنچ کر سب سے پہلے ہم نے ہندوؤں کا مندر دیکھا،
20160604_182944_zpsoh876sfd.jpg

اتنا چھوٹا سا مندر تھا اور اس میں ان کے بھگوان کی مورتی بھی نہیں رکھی تھی :unsure:
گائیڈ نے بتایا کہ پہلے مندر میں مورتی رکھی گئی تھی لیکن کئی لوگوں کے اعتراض کرنے پر 2009 میں یہ مورتی ہٹا دی گئی..
مندر کا اندرونی منظر
20160604_182253_zpshnwiuhk3.jpg


پھر گائیڈ نے ہمیں دھرم شالا (قیام کی جگہ) دکھائیں، جس کی تصویر ہم صرف باہر سے لے سکے، اندر سے تصاویر لینے کی اجازت نہیں تھی۔
20160604_182354_zpsgeuyk5t4.jpg

یہ کمرا بھی بالکل خالی تھا البتہ دیواروں پر سید پور گاؤں سے متعلق کافی ساری تاریخی تصاویر آویزاں تھی۔ گائیڈ ہمیں ہر تصویر کے بارے میں ساتھ ساتھ معلومات دے رہے تھے۔
ایک اور عبادت گاہ
20160604_183048_zpshmashudt.jpg


ان قدیم عبادت گاہوں کے علاوہ سید پور گاؤں بہت سے ریستوران بھی ہیں اور یہ ریستوران بھی اس گاؤں کی شہرت کا باعث ہیں.. دیس پردیس ، پولو لاؤنج ، کیفے 99 اور تیراہ ریستوران سید پور گاؤں میں کچھ مشہور ریستوران ہیں.. ہمیں بیٹھک ریستوران بہت دلچسپ لگا، دلچسپی کی وجہ اس میں نمایاں ہونے والا ثقافتی رنگ تھا.. کھلی فضا میں سجائی گئی چارپائیاں اور ان پر رکھے تکیے لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز تھے..
20160604_183339_zpsiwkljcmk.jpg

20160604_183230_zpsplwpxyfi.jpg

20160604_183557_zps4gzpvhol.jpg


ہمارا ارادہ ان چارپائیوں پر بیٹھ پر چائے نوش فرمانے کا تھا کہ اچانک ہماری نظر ادھر پڑی۔
20160604_185359_zpsiqsjhkos.jpg


ارررے!! یہ کیا؟؟ بیٹھک کا کچھ حصہ اوپر بھی ہے۔:daydreaming: واہ!! بس ہم نے ارادہ کر لیا کہ ہم اوپر والے حصے میں جائیں گے اور وہاں بیٹھ کر چائے پیئں گے.. وہاں سے گزر کر ہم یہاں پہنچے
20160604_183801_zpssfnfn90y.jpg


اور یہاں سے مڑ کر اوپر والے حصے میں گئے
20160604_183820_zpsfyp6izlh.jpg


اوپر والے حصے کی تصویر ہم نہیں بنا سکے کہ وہاں ہماری تمام سہیلیاں میز کرسیوں سنبھال کر براجمان ہو چکی تھیں۔ :D چائے آرڈر کر کے ہم نے موقع غنیمت جانا اور اوپر سے گاؤں کی کچھ مزید تصاویر لے لیں جو کہ پیشِ خدمت ہیں۔
20160604_183928_zpskryrm4tk.jpg

20160604_183918_zpszxtyzt4c.jpg

20160604_184142_zpsqcql3aq7.jpg

20160604_183841_zpsksyru2yw.jpg


اب ہم آپ کو سید پور گاؤں کی کچھ اور تصاویر دکھاتے ہیں جو کہ ہم نے گوگل پر دیکھی تھیں۔
images2_zpsss4hceyf.jpg

images1_zpsgrixpo1e.jpg

images_zpsgde0prze.jpg

images4_zpsrtevx8b5.jpg

images3_zpswnj5eruy.jpg

ہماری لی گئی تصاویر اور گوگل کی تصاویر میں اتنا ہی فرق ہے جتنا کہ ایک میک اپ زدہ اور میک اپ سے بے نیاز خاتون میں ہوتا ہے۔ :heehee:

خیر!! چائے پی کے ہم نے وقت کی کمی کے باعث جلد ہی واپسی کا ارادہ کیا۔ پاکستان کا ایک اور تاریخی مقام دیکھنے کی خوشی دل میں لے کر ہم اپنے اگلے تفریحی مقام کی طرف گامزن تھے۔
 

فاتح

لائبریرین
ارے، تم لاہور سے یہاں آ کر سیدپور کی سیر کر گئیں اور ہم سالہا سال سے اسلام آباد میں بود و باش رکھتے ہوئے بھی کبھی سید پور نہیں جا سکے لیکن اب حسد اور جلن کا احساس شاید لے ہی جائے۔ :laughing:
 
آخری تدوین:
بہت خوب.
ویسے ان جدید ہوٹل والوں نے وہاں کے مقامی لوگوں کا بزنس متاثر کیا ہے. ہمارا ایک آفس بوائے سید پور گاؤں کا ہے اور اس نے یہاں کی تاریخ بڑی تفصیل سے بتائی تھی ایک دفعہ.
اسلام آباد بننے سے پہلے اس علاقے میں موجود تمام دیہات میں سب سے بڑا گاؤں سَید پور ہی تھا.
راولپنڈی میں جو سید پور روڈ ہے. وہ اس گاؤں تک آتی تھی. جو اسلام آباد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہی غائب ہوتی گئی اور ابھی بھی کہیں کہیں اس کے آثار موجود ہیں.
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ارے، تم لاہور سے یہاں آ کر سیدپور کی سیر کر گئیں اور ہم سالہا سال سے اسلام آباد میں بود و باش رکھتے ہوئے بھی کبھی سید پور نہیں جا سکے لیکن اب حسد اور جلن کا احساس شاید لے ہی جائے۔ :laughing:
آپ کیساتھ ملاقات یہیں کرنی تھی البتہ نیرنگ خیال نے راول لیک پر ٹرخا دیا :heehee:
 
گولڑہ شریف، شاہ اللہ دتہ اور پنڈ سنگڑیال۔۔۔ سید پور سے کہیں بڑے ہیں۔ البتہ اگر اوپر پہاڑوں کے دامن میں آباد دیہات کی بات کی جائے تو تسلیم کیا جا سکتا ہے۔
موجودہ سے تو لا محالہ بڑے ہیں.
ویسے موجودہ سید پور اصل سیدپور کی نسبت کافی کم ہے. کہ یہاں کی بہت سی زمین مقامی لوگوں سے اونے پونے دام خرید کر یا متبادل جگہ فراہم کر کے بیچ دی گئی.
 
Top