مبارکباد سید عمران کے محفل پہ آٹھ سال

جاسمن

لائبریرین
سید عمران سے کون محفلین واقف نہیں۔ تحریر و تقریر میں یکتا۔ فنِ شرارت میں ماہر۔ بلا کے حاضر جواب۔ جملے تو جیسے ان پہ اترتے ہیں۔ ذہین و فطین۔ صرف شرارتی ہی نہیں، سنجیدہ معاملات میں صاحب الرائے ہیں۔
باقی کی باتیں، باقی محفلین بتائیں گے۔ :)
آج کل غیر حاضر ہیں۔ اللہ خیر کرے۔ آمین!
سید عمران! آپ کو محفل پہ اپنا آٹھ سالہ سفر مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ آپ اور آپ سے متعلق سب احباب کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں، عزت، مرتبے، نعمتیں اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
 
سیما علی

لائبریرین
سید عمران
@سید عمران سے کون محفلین واقف نہیں۔ تحریر و تقریر میں یکتا۔ فنِ شرارت میں ماہر۔ بلا کے حاضر جواب۔ جملے تو جیسے ان پہ اترتے ہیں۔ ذہین و فطین۔ صرف شرارتی ہی نہیں، سنجیدہ معاملات میں صاحب الرائے ہیں۔
باقی کی باتیں، باقی محفلین بتائیں گے۔ :)
آج کل غیر حاضر ہیں۔ اللہ خیر کرے۔ آمین!
صد فی صد درست کہا ؀
سیف الدین سیف کا ایک شعر ہے:
سیف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے
ورنہ دنیا میں کوئی بات‘ نئی بات نہیں
پہلے زبان دانی پہ بہت زور دیا جاتا تھا کہ انسان کے منہ سے نکلنے والے الفاظ نہ صرف اس کی تہذیب بلکہ نسب بھی ظاہر کرتے ہیں۔ اور سید عمران اپنے ہر لفظ میں اپنا حسب نسب ظاہر کرتے ہیں ۔۔انتہائی باادب اور حاضر جواب ۔۔ پر ایسی حاضر جوابی اور قابلیت جس میں بال برابر تکبر نہیں ۔۔اسقدر خوبصورت لکھتے ہیں کہ بار بار پڑھ کر بھی دل نہیں بھرتا ۔۔
بہت بہت مبارک ہو آپکو یہ گراں قدر آٹھ سال ۔۔۔
پروردگار کے حضور دعا ہے کہ آپکو اور اور آپ سے وابستہ لوگوں کو اپنی امان میں رکھے ۔۔آمین
 
سید عمران سے کون محفلین واقف نہیں۔ تحریر و تقریر میں یکتا۔ فنِ شرارت میں ماہر۔ بلا کے حاضر جواب۔ جملے تو جیسے ان پہ اترتے ہیں۔ ذہین و فطین۔ صرف شرارتی ہی نہیں، سنجیدہ معاملات میں صاحب الرائے ہیں۔
باقی کی باتیں، باقی محفلین بتائیں گے۔ :)
آج کل غیر حاضر ہیں۔ اللہ خیر کرے۔ آمین!
سید عمران! آپ کو محفل پہ اپنا آٹھ سالہ سفر مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ آپ اور آپ سے متعلق سب احباب کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں، عزت، مرتبے، نعمتیں اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
مبارکاں ہوون سید صاحب نوں۔
 
Top