تاسف سید علی رضا عابدی کا قتل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاخر رضا

محفلین
25 دسمبر 2018
علی رضا عابدی کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا
انہیں چار گولیاں اس وقت ماری گئیں جب وہ اپنے گھر پہنچے. دو مسلح افراد نے صرف دس سیکنڈ میں ان کی جان لے لی اور فرار ہوگئے
علی رضا عابدی ایم کیو ایم کے سابقہ رکن تھے
اس کے علاوہ وہ فروغِ عزاداری میں بھی بہت فعال تھے.
 

جاسمن

مدیر
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن،ہودار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے اور انھیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 

سین خے

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ پاک مغفرت فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے آمین۔

انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ خدا سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔
 

رباب واسطی

محفلین
اِک بار کہیں پر پڑھا تھا کہ
ایک سیب گرا اور نیوٹن نے دنیا کو کششِ ثقل سے متعارف کروایا
مگر روزانہ بے جرم و خطا اتنے اجسام گرتے ہیں مگر افسوس ساری دنیا مل کر بھی انسانیت دریافت نہیں کر پائی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top