مبارکباد سید عاطف علی کے چھے ہزار مراسلے

محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو عاطف بھائی!

ایسے ہی محفل کی رونق بڑھاتے رہیے۔ :)
سید عاطف علی بھائی نے سات سالوں میں چھے ہزار مراسلوں کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
25.jpg

محمد عدنان اکبری نقیبی جھنڈیاں لگاتے ہوئے
7.jpg

محفلین سیدعاطف علی کو ایک محبت کرنے والے اور ہمدرد شخص کے طور پہ جانتے ہیں۔ سید صاحب کبھی کھیلوں کے زمرہ میں پائے جاتے ہیں تو کبھی ادب کے۔ کبھی اردو شاعری کے کسی دھاگے میں اصلاح لیتے دیتے نظر آرہے ہوتے ہیں۔ اور ہم جب سیاسی زمرہ میں یا خبروں میں جا کے تانکا جھانکی کریں تو ایک کھڑکی سے عاطف صاحب بھی جھانکتے نظر آتے ہیں۔:)
window3.jpg

آپ کا شمار اردو محفل کی غیر متنازعہ اور سنجیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔تاہم لطیف طنز و مزاح کرنا بھی آپ کی شخصیت کی خصوصیات میں سے ایک خصوصٰیت ہے۔
ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ آپ کو بے شمار خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آپ کو اپنے پیاروں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمائے۔ آمین!

عمدہ تعارف!

صد متفق!

آمین۔
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے یہ عدنان بھائی کی تصویر کَشی کی گئی ہے یا تصویر کُشی۔۔۔
بہرحال حقیقت کی عکاسی خوب ہے!!!
شکریہ عمران بھائی۔
محمد عدنان اکبری نقیبی ! اگر عمران بھائی نشاندہی نہ کرتے تو مجھے بالکل پتہ نہ چلتا۔
میں آپ سے شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں۔:)
میں نے تدوین کر دی ہے۔:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ چھ ہوتا ہے چ ،ھ کی بنی چھ
اور سکس ہوتا ہے چھے۔
باقی علم والے بتا سکتے ہیں۔
دعوت دی جاتی ہے۔@سیدعاطف علی بھائی کو
چھے کے حق میں ہوں ویسے ہندسے 6 میں فرق نہیں پڑنا چاہیئے وہ زیادہ سنجیدہ معاملہ ہوگا ۔ :)
یہاں تو چھ بھی چل جائے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شکریہ عمران بھائی۔
محمد عدنان اکبری نقیبی ! اگر عمران بھائی نشاندہی نہ کرتے تو مجھے بالکل پتہ نہ چلتا۔
میں آپ سے شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں۔:)
میں نے تدوین کر دی ہے۔:)
نقیبی بھائی کا اخلاق اور حوصلہ یقینا بہت بلند ہے۔ انہیں میرا سلوٹ ۔ لیکن یہ بہت بھلا کام کیا آپ نے ۔
 
شکریہ عمران بھائی۔
محمد عدنان اکبری نقیبی ! اگر عمران بھائی نشاندہی نہ کرتے تو مجھے بالکل پتہ نہ چلتا۔
میں آپ سے شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں۔:)
میں نے تدوین کر دی ہے۔:)
آپا جی کیوں شرمندہ کرتی ہیں ، ہم نے اپنے دل میں کوئی احساس ہی بیدار نہیں ہونے دیا جس سے آپ کو شرمندہ ہونے پڑے یا ہم سے معذرت کرنی پڑتی ۔
 
نقیبی بھائی کا اخلاق اور حوصلہ یقینا بہت بلند ہے۔ انہیں میرا سلوٹ ۔ لیکن یہ بہت بھلا کام کیا آپ نے ۔
عاطف بھائی محفل کو میں اپنے گھر کا درجہ دیتا ہوں اور محفلین میرے لیے گھر کے فرد جیسے ہیں ۔اکثر اوقات ہنسی مذاق میں تھوڑا انیس بیس ہو ہی جاتا ہے ۔اس طرح کے معاملہ کو اتنا سنجیدہ لینا ہماری نظر میں سراسر حماقت ہے اور اس زیادہ کچھ نہیں ۔
 
دونوں ہاتھوں سے سلوٹ ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ!!!
کیا خاصے کی چیز لائے ہیں۔۔۔
زبردست!!!
:applause::applause::applause:
شکریہ سید صاحب، میں جب ایسی تصاویر دیکھا کرتا تھا تو حیران ہوتا تھا کہ اس "کرتب" کا کیا مقصد ہے کہ دونوں طرف کے فوجی اپنے پاؤں کو اونچے سے اونچا اٹھاتے ہیں۔ بہت سوچ بچار کے بعد سمجھ آیا کہ یہ اصل میں ایک دوسرے کو پاؤں سے سلیوٹ کرتے ہیں!
 
Top