سولھویں سالگرہ سید عاطف علی بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام فرحت کیانی ! ہماری پیاری بہن! اللہ تعالی شاد آباد رکھے ۔بھئی آپ کو بھی یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی کیونکہ آپ نے بھی تو یہاں آنا بہت کم کر دیا لیکن ہم آپ کو بھولے نہیں ہر گز۔ میں ابا کے کلام میں آپ کو ٹیگ کیا کرتا تھا ۔ لیکن کلام زیادہ نہیں تو اب تقریبا ََ سب ہی کلام ضیائے خورشید کے ٹیگ کے تحت پوسٹ ہو چکا ۔اب تو کبھی کبھی اپنا ہی کہا ہوا پوسٹ کر دیتا ہوں بس ۔
بچپن اور لڑکپن تو وسطی اندرون سندھ شہدادپور میں گزرا جو ایک چھوٹا سا شہر ہے ۔پھر انجینیئرنگ کی تعلیم اور نوکری کراچی میں ہوئی اسی دوران شادی ہوئی اور دو چاند سی بیٹیاں اللہ تعالی نے دیں ۔ اب تیرہ چودہ برس یہاں ریاض میں ہو گئے ۔ اب سوچتا ہوں واپس پاکستان آنے کو تیاری کرنی ہے ۔
اور احوال کیا سناؤں کہ دل خون کے آنسو روتا ہے ۔نصف صدی کی عمر ہوچلی اور آج بھی ملک انہیں مسائل میں گرفتار ہے جو ہم اپنے بچپن میں دیکھتے تھے کرپشن لوڈ شیڈنگ تعلیمی معیار کی ابتری بد امنی اور نہ جانے کیا کیا اس فہرست کو بنائے !!!
خطاطی اور ڈیجیٹل آرٹ تو بس کچھ شوق ہیں، اس میں ہماری آنکھیں استاد ہیں اور ہاتھ شاگرد ۔ ہماری کھینچی ہوئی آڑی ترچھی لکیریں بکھرے ہوئے رنگ اس پر گواہ بلکہ ثبوت ہیں ۔
جزاک اللہ خیرا عاطف بھائی۔ آپ کے کلام کی گزشتہ پوسٹس تو میں ساتھ ساتھ پڑھنے کی کوشش کروں گی لیکن نئے کلام پوسٹ کرتے اگر آپ محفلین کو ٹیگ کریں تو مجھے بھی یاد رکھیے گا۔
دعا ہے کہ جب آپ پاکستان مستقل رہنے کو لوٹیں تو آپ کو زیادہ مایوسی نہ ہو اور حالات درستی کی طرف گامزن ہو چکے ہوں ورنہ اب مجھ جیسے خوش امید لوگ بھی کسی حد تک تھکنے لگے ہیں۔ لیکن پھر بھی ابھی بھی بہت 'دل نا امید تو نہیں!'

گزشتہ کچھ عرصے سے سعودی معاشرے میں حکومت کی طرف سے نرمیوں یا تبدیلیوں کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ یہ تبدیلیاں مثبت ہیں؟
 
سیما علی

لائبریرین
اب مجھ جیسے خوش امید لوگ بھی کسی حد تک تھکنے لگے ہیں۔ لیکن پھر بھی ابھی بھی بہت 'دل نا امید تو نہیں!'
بس اس سوچ کو ہی قائم و دائم رکھنا ہے گھبرانا بالکل نہیں اُمید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے بٹیا آخر آپ جیسے لوگ اور ہمارے بیٹے جیسے لوگ اس ملک کا اثاثہ ہیں کیونکہ ہم نہ دیکھیں تو کوئی بات نہیں!!!! مگر ان شاءاللّہ ہماری اولاد اور انکی اولاد ضرور اس ملک کا سنورنا دیکھے گی ان شا ءاللہ کیونکہ یہ ملک بگاڑ کے واسطہ نہیں بنا تھا ۔۔اللّہ پاک کے حضور ہمیشہ دعا رہتی ہے وہ اس ملک کے لئے بہتر سے بہتر کر دے آمین !!!!!!
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
دعا ہے کہ جب آپ پاکستان مستقل رہنے کو لوٹیں تو آپ کو زیادہ مایوسی نہ ہو اور حالات درستی کی طرف گامزن ہو چکے ہوں ورنہ اب مجھ جیسے خوش امید لوگ بھی کسی حد تک تھکنے لگے ہیں۔ لیکن پھر بھی ابھی بھی بہت 'دل نا امید تو نہیں!'
گزشتہ کچھ عرصے سے سعودی معاشرے میں حکومت کی طرف سے نرمیوں یا تبدیلیوں کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ یہ تبدیلیاں مثبت ہیں؟
آمین بھئی فرحت کیانی اللہ کرے ہمارا ملک بھی مثبت رخ کرے زندگی کا ۔
سعودی معاشرہ اس وقت تغیر پذیر ضرور ہے لیکن ابھی یہاں کے اور باہر کے لوگوں میں تفریق کم نہیں ۔ حکومتوں کی اپنے نظر شہریوں پر رہتی ہے ۔
اللہ رحم کرے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بس اس سوچ کو ہی قائم و دائم رکھنا ہے گھبرانا بالکل نہیں اُمید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے بٹیا آخر آپ جیسے لوگ ہمارے بیٹے جیسے لوگ اس ملک کا اثاثہ ہیں کیونکہ کبھی تو ہم نہ دیکھیں تو کوئی بات نہیں!!!! مگر ان شاءاللّہ ہماری اولاد اور انکی اولاد ضرور اس ملک کا سنورنا دیکھے گی ان شا ءاللہ کیونکہ یہ ملک بگاڑ کے واسطہ نہیں بنا تھا ۔۔اللّہ پاک کے حضور ہمیشہ دعا رہتی ہے وہ اس ملک کے لئے بہتر سے بہتر کر دے آمین !!!!!!
ثم آمین۔
 
زیک

مسافر
اب تیرہ چودہ برس یہاں ریاض میں ہو گئے ۔ اب سوچتا ہوں واپس پاکستان آنے کو تیاری کرنی ہے ۔
اور احوال کیا سناؤں کہ دل خون کے آنسو روتا ہے ۔نصف صدی کی عمر ہوچلی اور آج بھی ملک انہیں مسائل میں گرفتار ہے جو ہم اپنے بچپن میں دیکھتے تھ
یہ تو وہ عمر ہے جب اکثر مشرق وسطی والے مغرب کی راہ تکتے ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ تو وہ عمر ہے جب اکثر مشرق وسطی والے مغرب کی راہ تکتے ہیں
خیر یہ بھی ایک ویو پوائنٹ تو ہے ۔
لیکن میں یہ بھی سوچتا ہوں اب اس سکڑتے بلکہ سکڑے ہوئے گلوبل ولیج میں کیا مشرق اور کیا مغرب ۔
مغرب نے ہم سے کہیں زیادہ تجربات کیے ہیں ان تجربات کا نفع و نقصان، اور گرم و سرد مشرق سے زیادہ دیکھا ہے۔
لیکن ہم مغرب سے کیا سیکھ سکتے ہیں اور مشرق کو کیا سکھا سکتے ہیں یہ اہم بات ہو گی ۔ یہ ایک عجیب سکیپٹک قسم کی کیفیت ہے ۔
 
سعودیہ اور خلیج سے کینیڈا بہت لوگوں کو ہجرت کرتے دیکھا ہے۔ اکثر پہلے فیملی کو بھیج دیتے ہیں اور خود بعد میں آتے ہیں۔ وجوہ اکثر وہی جیسے آپ نے کہا کہ پاکستان کے مسائل عمر بھر نہیں بدلے اور مشرق وسطی میں رہ کر ان کی عادت بھی چھوٹ گئی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آمین بھئی فرحت کیانی اللہ کرے ہمارا ملک بھی مثبت رخ کرے زندگی کا ۔
سعودی معاشرہ اس وقت تغیر پذیر ضرور ہے لیکن ابھی یہاں کے اور باہر کے لوگوں میں تفریق کم نہیں ۔ حکومتوں کی اپنے نظر شہریوں پر رہتی ہے ۔
اللہ رحم کرے ۔
ثم آمین
عاطف بھائی آپ کافی عرصے سے وہاں ہیں۔ اس تغیر کو کس طرح دیکھتے ہیں؟ اچھا، بہت اچھا یا رسکی؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بس اس سوچ کو ہی قائم و دائم رکھنا ہے گھبرانا بالکل نہیں اُمید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے بٹیا آخر آپ جیسے لوگ اور ہمارے بیٹے جیسے لوگ اس ملک کا اثاثہ ہیں کیونکہ ہم نہ دیکھیں تو کوئی بات نہیں!!!! مگر ان شاءاللّہ ہماری اولاد اور انکی اولاد ضرور اس ملک کا سنورنا دیکھے گی ان شا ءاللہ کیونکہ یہ ملک بگاڑ کے واسطہ نہیں بنا تھا ۔۔اللّہ پاک کے حضور ہمیشہ دعا رہتی ہے وہ اس ملک کے لئے بہتر سے بہتر کر دے آمین !!!!!!
ثم آمین
سیما آپا اللہ پاکستان کے حق میں آپ کی اور ہم سب کی تمام دعائیں قبول فرمائے۔
 
Top