حفیظ تائب سیدِ انس و جاں کا کرم ہوگیا ۔۔۔ حفیظ تائب

الف نظامی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 3, 2009

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,123
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    سیدِ انس و جاں کا کرم ہوگیا
    دور سر سے میرے بارِ غم ہوگیا

    میں کہ تھا منتشر جادہ ء زیست پر
    آپ کی اک نگہ سے بہم ہوگیا

    وہ تبسم فشاں لب جو یاد آگئے
    مندمل زخمِ تیغِ الم ہوگیا

    اسمِ سرکار ہونٹوں پہ آیا مرے
    آنکھ پرنم ہوئی سر بھی خم ہوگیا

    سیلِ اشکِ ندامت میں وہ زور تھا
    دفترِ معصیت کالعدم ہوگیا

    لغزشوں پر مری چشمِ رحمت ہوئی
    جادہ ء حق میں ثابت قدم ہوگیا

    خطبہ ء آخریں وہ لب وا ہوئے
    اور منشورِ عالم رقم ہوگیا

    دور تائب کے دل سے ہوں آلائشیں
    پاک جیسے بتوں سے حرم ہوگیا

    از مجدد نعت حفیظ تائب رحمۃ اللہ علیہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,873
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ نظامی صاحب خوبصورت نعت شیئر کرنے کیلیے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. آبی ٹوکول

    آبی ٹوکول محفلین

    مراسلے:
    3,502
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    حق کیا ہی بات ہے ۔۔
    خطبہ ء آخریں وہ لب وا ہوئے
    اور منشورِ عالم رقم ہوگیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,901
    بہت خؤبصورت نعت ہے جناب الف نظامی صاحب ۔ جزاک اللہ
     
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,123
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool

اس صفحے کی تشہیر