سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شاہد شاہ

محفلین
اس کا الگ صوبے سے کیا تعلق۔ اسٹیبلشمنٹ کو تو 18ویں ترمیم میں دی گئی جزوی خودمختاری ہضم نہیں ہو رہی۔ ان کا بس چلے تو ون یونٹ بنا دیں پھر سے۔
زیادہ بھولے نہ بنیں۔ ٹوٹا ہوا پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے لئے سیاسی طور پر ہینڈل کرنا زیادہ آسان ہوگا۔ جنوبی پنجاب سے ہی ق لیگ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کیلئے پنچر لگوانے ہیں۔ شمالی پنجاب فیر شیر دا!
 
یاز

کیوں شرمندہ کرتے ہیں بھائی۔ اتنے بھی بھولے نہیں خیر سے ہم۔
وہ کیا ہے کہ ٹوٹا ہوا پنجاب بعد میں جوڑنا بھی چاہیں گے اہلیانِ نظر۔ تاہم ایک بار ٹوٹ گیا تو پھر نہ ایلفی کام آئے گی، اور نہ صمد بانڈ۔
نیز یہ کہ پنجاب ٹوٹا تو بلوچستان وغیرہ بھی ٹوٹنا چاہیں گے۔ جو اہلیانِ نظر کی قومی سلامتی کی تعریف کے مطابق مضرِ صحت وغیرہ ہے۔
 
تحریکِ انصاف نے صوبائی نشست پر 50 ہزار اور قومی نشست پر ایک لاکھ قیمت رکھی ہے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے آنلائن درخواست دینے کے لئے-
اور اگر آپکو ٹکٹ نہیں ملتی تو یہ رقم ناقابلِ واپسی ہے-
صاف چلی شفاف چلی وغیرہ!!
 
شاہد شاہ

محفلین
تحریکِ انصاف نے صوبائی نشست پر 50 ہزار اور قومی نشست پر ایک لاکھ قیمت رکھی ہے
پچھلے الیکشن میں غلطی سے چھابڑی ، رکشہ والوں اور دیگر سڑک چھاپوں کو ٹکٹیں مل گئی تھیں۔ اس نئی اسکیم سے انکا خاتمہ ہو جائے گا
 
یاز

محفلین
تحریکِ انصاف نے صوبائی نشست پر 50 ہزار اور قومی نشست پر ایک لاکھ قیمت رکھی ہے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے آنلائن درخواست دینے کے لئے-
اور اگر آپکو ٹکٹ نہیں ملتی تو یہ رقم ناقابلِ واپسی ہے-
صاف چلی شفاف چلی وغیرہ!!
بابر بہ کیش کوش کہ الیکشن بار بار نیست۔
 
شاہد شاہ

محفلین
EC9_FFED3-8_DD6-49_B7-9_C09-8_BAF960562_F4.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top