سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیرک

محفلین
نارکوٹکس کورٹ میں رانا ثنا کے ساتھیوں کو ضمانت مل چکی ہے۔ یہ لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت کے تحریری فیصلہ میں لکھا ہے۔
تم باریک بات سمجھ نہیں رہے، ضمانت ہونے سے روکنا، شواہد فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، یا نارکوٹکس والوں کا، عدالت نے تو شواہد نہیں دینے، جب ادارے کام نہیں کریں گے تو ضمانت تو ہو گی ناں، ادارے کام نہیں کر رہے تو مطلب حکومت نااہل ہے،اپنی حکومت کی نااہلی ہی کو بیان کرتے رہنا۔
 
زیرک

محفلین
کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے
اینٹی نارکوٹکس فورس نے شہریار آفریدی کے بیانات سے خود کو الگ کر لیا ان کی جانب سے ایک مختصر بیان سامنے آیا ہے کہ "ہمارے پاس نہ تو کوئی وڈیو ہے نہ کوئی فوٹیج"۔
 
زیرک

محفلین
پی ٹی آئی کا نیا منشور
جان اللہ کو دینی ہے
کشمیر مودی کو دینا ہے
معیشت آئی ایم ایف کو دینی ہے
وزارتیں مشرف لیگ کو دینی ہیں
اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کو دینی ہے
بی آر ٹی پشاور کو نہیں دینی
دھوکہ بھولی بھالی عوام کو دینا ہے
 
زیرک

محفلین
اگر خانہ کعبہ کو باغیوں سے آزاد کروانا جنرل مشرف کا اتنا ہی بڑا عظیم الشان کارنامہ تھا تو اس نے اسے اپنی کتاب میں کیوں شامل نہیں کیا؟
لیکن عقل بند لوگوں چورن فروشوں کو یہ بات سمجھ نہیں آئے گی۔
 
زیرک

محفلین
پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ 2016 میں اس وقت کے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نوازشریف کو بتایا کہANF رانا ثناءاللہ کو گرفتارکرنا چاہتی ہے کیونکہ ان کے پاس رپورٹس ہیں، مگر نواز شریف نے منع کر دیا تھا۔جبکہ حکومت کے سابقہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے خود کہہ دیا کہ انہیں ایسی کوئی فائل بحیثیت وزیرداخلہ نہیں ملی۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی اس دعوے کو غلط قرار دے دیا ہے، پی ٹی آئی والوں کے جھوٹ کا چورن نہیں بک رہا، ان کی جھوٹ کی عمارت ڈھینے جا رہی ہے۔ عالیہ حمزہ ملک کی تقریر ملاحظہ کیجئے۔
 
زیرک

محفلین
سنا ہے گوشت کھانے والی چڑیلوں اور ہڈیاں کھانے والے جنات کے سربراہ نے عمران خان سے کہا ہے کہ "اگر عدلیہ اتنی طاقتور ہو گئی ہے کہ وہ حقائق پر مبنی فیصلے کرنے لگ گئی ہے تو اب ڈٹ کے کھڑے رہنا کپتان کیونکہ اگر سابق سپہ سالار کو سزا ہو رہی ہے تو یقین سے کہہ سکتا ہوں آپ کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد آپ کو تو سنگسار ہی کیا جائے گا"۔
 
جاسم محمد

محفلین
تم باریک بات سمجھ نہیں رہے، ضمانت ہونے سے روکنا، شواہد فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، یا نارکوٹکس والوں کا، عدالت نے تو شواہد نہیں دینے، جب ادارے کام نہیں کریں گے تو ضمانت تو ہو گی ناں، ادارے کام نہیں کر رہے تو مطلب حکومت نااہل ہے،اپنی حکومت کی نااہلی ہی کو بیان کرتے رہنا۔
حکومتی نااہلی؟ وہ جو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کو ضمانت کا کیس سنتے وقت اصل کیس کے میرٹس پر بات کرنے سے روکا ہوا ہے، یہ کس کی نااہلی ہے؟ خود عدالتیں آئین و قانون پر نہیں چلتی اور تھو تھو صرف حکومت پر۔
رانا ثنا پر کیس انسداد منشیات عدالت میں چلنا ہے، ہائی کورٹ میں نہیں جہاں سے ضمانت مل گئی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے
اینٹی نارکوٹکس فورس نے شہریار آفریدی کے بیانات سے خود کو الگ کر لیا ان کی جانب سے ایک مختصر بیان سامنے آیا ہے کہ "ہمارے پاس نہ تو کوئی وڈیو ہے نہ کوئی فوٹیج"۔
تو یہ کیس انسداد منشیات عدالت میں جا کر لڑیں۔ ہائی کورٹ اس کیس کی ٹرائل کورٹ نہیں۔ جو غیر قانونی طور پر اصل کیس کے میرٹس ڈسکس کرکے ملزمان کو ضمانتیں دینا اپنا نصب العین سمجھتی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
پی ٹی آئی کا نیا منشور
جان اللہ کو دینی ہے
کشمیر مودی کو دینا ہے
معیشت آئی ایم ایف کو دینی ہے
وزارتیں مشرف لیگ کو دینی ہیں
اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کو دینی ہے
بی آر ٹی پشاور کو نہیں دینی
دھوکہ بھولی بھالی عوام کو دینا ہے
سابقہ حکومتوں کا پرانا منشور
جان لندن دبئی میں دینی ہے
مودی کو گھر شادی پر بلوانا ہے
معیشت اسحاق ڈالر کو دینی ہے
وزارتیں شریف، زرداری خاندان کے درباریوں کو دینی ہیں
اصل حکومت شریف، زرداری خاندان کو دینی ہے
روٹی کپڑا مکان عوام کو نہیں دینے
دھوکہ بھولی بھالی عوام کو دینا ہے
 
زیرک

محفلین
تو یہ کیس انسداد منشیات عدالت میں جا کر لڑیں۔ ہائی کورٹ اس کیس کی ٹرائل کورٹ نہیں۔ جو غیر قانونی طور پر اصل کیس کے میرٹس ڈسکس کرکے ملزمان کو ضمانتیں دینا اپنا نصب العین سمجھتی ہے
جناب کا دماغ واقعی کام نہیں کرتا، کیا آپ شروع سے ہی ایسے ہیں یا اب ہوئے ہیں؟کیس واقعی اے این ایف نے کرنا ہے لیکن چھلانگیں حکومت لگاتی رہی ہے، اب تو اے این ایف بھی پیچھے ہٹتی نظر آتی ہے، عدالت کو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے اس نے کیس نہیں کیا نہ اسے کیس ثابت کرنا ہے۔ حکومت اور اے این ایف سے سوال ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟ اب یہ کیس الٹا آپ کے گلے میں ہڈی کے طرح اٹکنے جا رہا ہے، وردی والے سارا مدعا حکومت پر ڈال رہے ہیں، اب تم پھنسنے جا رہے ہو۔
 
زیرک

محفلین
سابقہ حکومتوں کا پرانا منشور
جان لندن دبئی میں دینی ہے
مودی کو گھر شادی پر بلوانا ہے
معیشت اسحاق ڈالر کو دینی ہے
وزارتیں شریف، زرداری خاندان کے درباریوں کو دینی ہیں
اصل حکومت شریف، زرداری خاندان کو دینی ہے
روٹی کپڑا مکان عوام کو نہیں دینے
دھوکہ بھولی بھالی عوام کو دینا ہے
میں خوش ہوا کہ تم نے مان لیا کہ سب ایک جیسے چور ہیں، سب کو ٹانگو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
سنا ہے گوشت کھانے والی چڑیلوں اور ہڈیاں کھانے والے جنات کے سربراہ نے عمران خان سے کہا ہے کہ "اگر عدلیہ اتنی طاقتور ہو گئی ہے کہ وہ حقائق پر مبنی فیصلے کرنے لگ گئی ہے تو اب ڈٹ کے کھڑے رہنا کپتان کیونکہ اگر سابق سپہ سالار کو سزا ہو رہی ہے تو یقین سے کہہ سکتا ہوں آپ کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد آپ کو تو سنگسار ہی کیا جائے گا"۔
یہی عدلیہ جب ماضی میں وزرا اعظم کو لٹکا دیتی تھی یا نااہل کرکے بھیج دیتی تھی یہی جمہوریے جو آج مشرف فیصلہ پر واہ واہ کر رہے ہیں، اس وقت کہتے تھے کہ جج اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ پر فیصلے کرتے ہیں۔ آج اسٹیبلشمنٹ کے خلاف فیصلے آنے پر وہی کرپٹ ججز پاک دامن فرشتے ہو گئے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
جناب کا دماغ واقعی کام نہیں کرتا، کیا آپ شروع سے ہی ایسے ہیں یا اب ہوئے ہیں؟کیس واقعی اے این ایف نے کرنا ہے لیکن چھلانگیں حکومت لگاتی رہی ہے، اب تو اے این ایف بھی پیچھے ہٹتی نظر آتی ہے، عدالت کو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے اس نے کیس نہیں کیا نہ اسے کیس ثابت کرنا ہے۔ حکومت اور اے این ایف سے سوال ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟ اب یہ کیس الٹا آپ کے گلے میں ہڈی کے طرح اٹکنے جا رہا ہے، وردی والے سارا مدعا حکومت پر ڈال رہے ہیں، اب تم پھنسنے جا رہے ہو۔
یہ کیس حکومت نہیں اے این ایف نے کیا ہے۔ تمام ثبوت و شواہد جولائی ۲۰۱۸ سے انسداد منشیات عدالت میں جمع کرائے جا چکے ہیں تو اب تک مقدمہ کیوں نہیں شروع ہوا؟ رانا ثنا نے ججوں پر اعتراض اٹھا کر تبدیل کیوں کروایا؟ ہائی کورٹ سے ضمانت کیوں کروا رہے ہیں اگر بے قصور ہیں۔ جائیں جا کر انسداد منشیات عدالت میں کیس لڑیں اور جیت کر سرخرو ہو جائیں
 
شاباش سینگ لڑاؤ، تبھی پتہ چلے گا کون کتنا سچا ہے۔
 
زیرک

محفلین
مسلم لیگ ن کا جوابی قانونی پنچ بھی تیار
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ "مسلم لیگ ن نے بغیر وارنٹ پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے کے خلاف ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی سیکرٹریٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے سے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی کہانی سچ ثابت ہو گئی، بشیر میمن نے نالائق اور نااہل عمران خان کا آلہ کار بننے سے انکار کردیا تھا۔ چھاپے سے ثابت ہو گیا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی ہے، چھاپے سے یہ بھی ثابت ہو گیا جج ارشد ملک نے دباؤ کے تحت نوازشریف کو سزا سنائی تھی"۔سینگ لڑانے کا کام شروع،چلو ہم تماشا دیکھیں گے کہ کون کتنے پانی میں ہے۔
 
زیرک

محفلین
پھوکے فائر
بھارت کے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج پر ملک کے طول و عرض میں مسلمانوں کی شامت آ گئی ہے، آر ایس ایس کے مودی بریگیڈ کے غنڈے مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ عورتوں کے ساتھ نازیبا سلوک بھی کرتے پھر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں میں نیا کھیل شروع ہو گیا ہے، عمران خان نے اپنے مخالف نواز شریف کی پارٹی کی صدر دفتر پر چڑھائی کر دی ہے۔ وزیراعظم نے حسبِ معمول کشمیر کے معاملے پر دنیا کو "قبل اس کے کہ آر ایس ایس مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف جائے عالمی برادری کو جاگنا ہو گا "۔ جیسا پھس پھسا سا پیغام دے کر خموشی اختیار کر لی ہے۔ جب پاکستان جیسا ملک جو 70 سال تک کشمریوں کے حق کے لیے پر زور آواز بلند کرتا رہا ہے، جب وہ ایسے پھس پھسے بیانات دینے پر آ جائے گا تو کون ایسی آوازوں پر کان دھرے گا؟ آج کے دور میں صرف طاقت کی زبان والے کی ہی سنی جاتی ہے۔
 
زیرک

محفلین
لطیفہ نمبر 1
دوستو آپ سب کو یاد ہو گا کہ لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج مسعود ارشد نےرانا ثناء اللہ کیس کی سماعت سے روکے جانے پر کہا تھا کہ "ان کو واٹس ایپ کے ذریعے حکم دیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا مقدمہ نہ سنیں اور اب ان کی جگہ دوسرا جج یہ کیس سنے گا"۔ آپ سب نے اس خبر کو پڑھا ہو گا کہ جج نے وکلاء کو بتایا تھا کہ "ہائی کورٹ نے مجھے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، اس لیے وہ اس مقدمے میں کسی قسم کا ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ہی ٹرائل جاری رکھ سکتے ہیں"۔ قارئین آپ کو یہ بھی یاد ہو گا کہ "حکومت نے وزارت قانون کے ذریعے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مقدمات سننے والے لاہور کی احتساب عدالت کے ججز مشتاق الٰہی اور نعیم ارشد کی خدمات بھی ہائی کورٹ کو واپس کر دی تھیں اور ڈیپوٹیشن پر نئے ججز لگانے کی سفارش کی تھی۔ جس پر رانا ثناءاللہ کے وکیل زاہد بخاری نے کہا تھا کہ "انتہائی افسوس ہے، یہ عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ملزم کے وکلاء اپنے دلائل مکمل کر چکے ہوں اور عدلیہ کو بدنیتی سے روکا گیا ہو۔ اب چیف جسٹس ہائی کورٹ کا امتحان ہے کہ حکومت سے پوچھے کہ ان ججوں کو کیوں ہٹایا گیا؟"۔ رانا ثناءاللہ کے دوسرے وکیل وکیل اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ " جج کو ہٹوا کر حد کر دی گئی ہے، کون کیس سنے گا؟ اس کا اختیار عدلیہ کے پاس ہے حکومت کے پاس نہیں۔ آج حکومت پر بدنیتی کا الزام ثابت ہو گیا ہے"۔
لطیفہ نمبر 2
منسٹری آف لاء نے جج مسعود ارشد کو اگست میں ہٹا دیا تھا، قارئین یہ وہی جج ہیں جو شہریارآفریدی کےبقول" منشیات کے ملزمان کو چھوڑ دیتے تھے" چلو مان لیا کہ وہ ملزمان کو چھوڑ دیتے تھے اور ایسی حساس عدالت میں بیٹھنے کے لائق نہیں تھے تو پھر وہ کیا وجہ تھی کہ ان کو لاہور سے تبدیل کر کے ملتان میں انسداد دہشت گردی کی ہی ایک اور عدالت کا جج لگا دیا گیا، کیا یہ وہاں بھی ملزمان کو چھوڑ سکتے تھے؟ ججز لگانے کا اور ہٹانے کا یہ کون سا اصول ہے، ایسے تو کوئی چپڑاسی بھی نہیں ہٹا سکتا؟
لطیفہ نمبر 3
شہریار آفریدی نے آج سماء ٹی وی پر نیا دعویٰ کر دیا ہے کہ "جج مسعود ارشد پر اپریل میں ہی ANF نےاعتراض اٹھا دیا تھا"۔ وزارت قانون نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے 11 دن بعد لاہورہائی کورٹ کو انہیں ہٹانے کا خط لکھا اوراگست میں دوران سماعت واٹس ایب پیغام کے ذریعے انہیں ہٹا دیا گیا"۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
یار یہ رانا ثناءاللہ کی بیوی تو بھگو بھگو کر چھترول کر رہی ہے، کمال کی عورت ہے اسے فری سٹائل ریسلنگ کی ورلڈ چیمپین سمجھو
 
زیرک

محفلین
ایک بات تو واضح ہے کہ رانا ثناء اللہ پر 15 کلو ہیروئن ثابت نہ ہوئی تو پھر سمجھیں کہ کیس الٹا پڑ گیا اور مدعی پر 15 کلو ہیروئن ثابت ہو چکی کیونکہ کل کو جج ان سے ضرور پوچھے گا کہ "اتنیہیروئن کہاں سے لائے ہو بابو" اور پھر پھانسی پر چڑھنے کے ڈر سے بابو کو سچ بتانا ہی پڑے گا۔قارئین اونٹ کے پہاڑ کے نیچے آنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی کہانی سچ ثابت ہو گئی، بشیر میمن نے نالائق اور نااہل عمران خان کا آلہ کار بننے سے انکار کردیا تھا۔
کیونکہ موصوف پچھلے کئی سالوں سے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہل نواز شریف کے آلہ کار تھے۔ ایک وقت میں ایک ہی شخص کاآلہ کار بنا جا سکتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top