سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرقان احمد

محفلین
م
بیوی دنیا چھوڑ گئی,
بچے لندن میں چھوڑ گئے,
بھائی فرار ہوگیا,
اب کل بیٹی جیل چھوڑ آئے گی, بس پیچھے بچا تو کرپشن کا پیسہ۔۔۔
محترمہ علیمہ خانم صاحبہ نے جس طرح معاملات کو ہینڈل کیا، اگر ان میں بھی یہ صلاحیتیں موجود ہوتیں تو شاید یہ دن نہ دیکھنا پڑتے ۔۔۔! :)
 
جاسم محمد

معاشی جرائم میں پلی بارگین اسی لئے قانون کا حصہ ہے۔ مجرم قانون کے سامنے اعتراف جرم کرتا ہے۔ لوٹا ہوا یا واجب الادا پیسا قومی خزانہ میں جمع کرواتا ہے۔ اور یوں عدالتی کاروائی و سزا سے بچ جاتا ہے۔
معاشی مجرموں کو جیل میں ڈالنے کا معاشرہ کو کوئی فائدہ نہیں کہ اس سے پیسوں کی واپسی ممکن نہیں۔ ن لیگ اور پی پی پی قیادت کے پاس اب بھی وقت ہے۔ پلی بارگین کریں اور ان نیب کیسز سے جان چھڑا کر تحریک انصاف کے خلاف مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں۔ کرپشن کا پیسا بچا کر وہ اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑا مار رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
50-B7545-D-72-CB-4-CEC-9-BA8-D7-BA84407657.jpg
 
گویا آپ محترمہ علیمہ خانم کو مجرم تصور کر رہے ہیں ۔۔۔! :)
 
جاسم محمد

محفلین
گویا آپ محترمہ علیمہ خانم کو مجرم تصور کر رہے ہیں ۔۔۔! :)
پلی بارگین کا مطلب اعتراف جرم ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی لیڈرشپ اسے استعمال نہیں کر رہے۔ کیونکہ وہ خود اس جرم میں براہ راست ملوث ہیں۔
 
یہ لازم نہ ہے کہ جو اس آپشن کو استعمال نہیں کر رہے ہیں، وہ مجرم ہی ہوں گے۔ یہ تو آپ کا ورژن ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہ دو سال ٹرائل کرنے کے بعد عدالت کا ورژن ہے :)
جسے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کیا جا چکا ہے ۔۔۔! اس حوالے سے ایک اہم مثال سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی دی جا سکتی ہے ۔۔۔! اب وہ کہاں ہیں؟ سزا تو اُن کو بھی سنائی گئی تھی ۔۔۔!
 
جاسم محمد

محفلین
اس حوالے سے ایک اہم مثال سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی دی جا سکتی ہے ۔۔۔! اب وہ کہاں ہیں؟ سزا تو اُن کو بھی سنائی گئی تھی ۔۔۔!
ان کا کیس سپریم کورٹ تک نہیں گیا تھا۔ نواز شریف کا کیس شروع ہی سپریم کورٹ سے ہوا تھا۔ پھر ٹرائل کورٹ میں سزا، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ضمانت مسترد اور اب اصل کرپشن کیس کی اپیلیں چل رہی ہیں۔ ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نہیں جا سکتی۔ اسی لئے سزا میں تبدیلی ممکن نہیں۔
 
اگر سپریم کورٹ فیصلہ سنا چکی ہے تو ہائی کورٹ میں کیا کاروائی ہو گی؟ :) آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ تک جانے کا قوی امکان ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
D583xSmXsAA7HY1.jpg

1993 میں فوج کے دباؤ پر استعفیٰ دیا
2000میں فوج سے ڈیل کر کے جدہ بھاگا
2019 میں سپریم کورٹ سے لندن بھاگنے کیلئے بھیک مانگی
#جھکا_نہیں_نوازشریف :LOL:
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ تک جانے کا قوی امکان ہے۔
جی۔ ہائی کورٹ میں اصل کیس کے فیصلے کے بعد کیس سپریم کورٹ واپس آئے گا جہاں وہی جج بیٹھے ہیں جنہوں نے نواز شریف کو نااہل کر کے کیس ٹرائل کورٹ بھجوایا تھا۔ ;)
 
چاہے وہی جج بیٹھے ہوں؛ اصل ایشو یہ نہیں ہے۔ وہ چاہے سزا برقرار رکھیں۔ تاہم، آپ کا استدلال درست نہیں تھا؛ اس طرف نشان دہی کی گئی تھی ہماری طرف سے ۔۔۔! :) اب چٹکلوں کی طرف واپس آ جائیں ۔۔۔!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top