سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
سلیکٹڈ وزیر اعظم کا جنرل نالج:
  • دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی اور جاپان نے اپنے مشترکہ بارڈر پر انڈسٹری لگائی
  • افریقہ ایک ملک ہے
  • چینی ٹرینیں سپیڈ کی لائٹ سے بھی تیز سفر کرتی ہیں
:)
 

فرقان احمد

محفلین
زبردست۔ لوگ ایویں اعتراض کرتے ہیں۔ کپتان کے دورہ ایران سے نہ صرف پاکستان اور ایران کے درمیان دوریاں کم ہوئیں بلکہ جاپان اور جرمنی کے درمیان فاصلے بھی ختم ہو گئے۔
امید ہے، جلد ہی ہمسایہ ممالک امریکا اور شمالی کوریا کے مابین کشیدگی میں مزید کمی آ جائے گی۔ جیوے کپتان ۔۔۔!
 

جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر اپنے سب سے بڑے ’ٹرول‘ فرحان ورک سے مکمل لا تعلقی کا اعلان کر دیا :)
D40ejFBX4AAbmtg.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
اسکینڈینیون فلاحی ریاست، اسلامی ریاست مدینہ، چینی کمیونزم کے بعد اب ملک کو ایران جیسے اسلامی انقلاب کی تلاش ہے :)
 

زیک

مسافر
ہائے کتنے سادہ دل ہیں کہ قادیانیوں کے خلاف بات کریں تو مذہبی جنونی ۔
بھائی ایسے مذہبی جنونی کا لیبل ہم ہنس کر سینے پہ لگانے کے لیے تیار ہیں ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اگر قادیانیوں کو برا کہنا اور ان سے نفرت کرنا جنون ہے تو ہاں ہم جنونی ہیں :)۔

لیکن اس کے برعکس قادیانیوں کو حیلے بہانے سے سپورٹ کرنا ، ان کے حق میں آوازا ٹھانا ، انہیں مسلمان ثابت کرنا یہ سب کرنے والا کون ہے َ؟؟ آپ بھی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں اور تسلیم کر لیں ;) بسم اللہ کریں
اسی مراسلے میں “قادیانی” کو “مسلمان” سے بدل کر پڑھیں اور سر دھنیں
 

جان

محفلین
ہائے کتنے سادہ دل ہیں کہ قادیانیوں کے خلاف بات کریں تو مذہبی جنونی ۔
میں سادہ دل ہی بھلا کہ اپنے اعمال کا حساب میں نے خود دینا ہے۔ نہ کسی قادیانی نے، نہ عیسائی نے اور نہ ہی کسی پیر و مولوی صاحب نے میرا حساب دینا ہے۔
آپ بھی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں اور تسلیم کر لیں
جی حکم کریں کیا تسلیم کرنا ہے؟ جو چیز میرے ایمان کا حصہ ہے مجھے تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں۔ لیکن "اسلام" کا نام استعمال کر کے میں اپنے ایمان کی اور اپنے مذہب کی منفی ترجمانی ہرگز نہ کروں گا۔
 

جان

محفلین
اور قادیانیوں کے خلاف بات کرنے کی وجوہات ہیں۔۔۔
کوئی بلاوجہ کسی کو کچھ نہیں کہتا!!!
یہی بات یورپ بھی کہتا ہے کہ "اسلام" کے خلاف مہم جوئی میں ان کی کچھ وجوہات ہیں؟ اگر اسی جواز کو ان کے پیرائے میں پڑھا جائے تو مطلب وہ بھی درست ہیں؟ تو پھر ہمیں گلہ کیوں ہے ان سے؟ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اللہ کریم کے آخری نبی ہیں اور ان کے بعد ہر نبوت کا دعویدار جھوٹا ہے۔ مجھے یہ ماننے میں کوئی عار نہیں لیکن اس کی آڑ میں اپنی ناکامیوں کا سہرا محض ان کو نہیں پہنایا جا سکتا۔ اس کے لیے مذہب کی آڑ لینے کی بجائے صدق دل سے اپنی ناکامیوں کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر قادیانی سازش کر رہے ہیں تو آپ کیا کر رہے ہیں؟ کسی بھی قسم کی سازش کو روکنے کے لیے آپ نے عملی طور پہ کیا کیا ہے؟ کتنا نظام مضبوط کیا ہے؟ ہر ناکامی پہ بس ہم یہی کہہ دیتے ہیں یورپ کی سازش ہے، قادیانیوں کی سازش ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ سازشیں نہیں ہو گی لیکن اصل سوال یہ ہے کہ ان کی روک تھام ہم کیوں نہ کر سکے؟ ہمیں ناکامی سے دو چار کیوں ہونا پڑ رہا ہے؟ کیا یہ قدرت کا مذاق ہے کہ وہ ہمیں ملک دے اور ہمیں اسے سنبھال نہ سکیں، مشرقی پاکستان الگ ہو جائے، بلوچستان اور کے پی کے میں تحریکیں چل رہی ہوں اور میں آرام سے کہہ دوں کہ دشمن کی سازش ہے۔ دشمن تو ہوتا ہی نقصان پہنچانے کے لیے ہے، کیا ہم خود اپنے دوست ہیں؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ہائے کتنے سادہ دل ہیں کہ قادیانیوں کے خلاف بات کریں تو مذہبی جنونی ۔
بھائی ایسے مذہبی جنونی کا لیبل ہم ہنس کر سینے پہ لگانے کے لیے تیار ہیں ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اگر قادیانیوں کو برا کہنا اور ان سے نفرت کرنا جنون ہے تو ہاں ہم جنونی ہیں :)۔
ٹھیک ہے تو پھر دیگر دنیا جب اسلام اور مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی ، ظلم، جبر، زیادتی کا سلوک کرتی ہے۔ ان کا قتال کرتی ہے تو اس پر آپ کو اتنی تکلیف کیوں ہوتی ہے؟ اگر آپ کو مسلمان عزیز ہیں تو قادیانیوں کو قادیانی عزیز کیوں نہیں ہیں؟

لیکن اس کے برعکس قادیانیوں کو حیلے بہانے سے سپورٹ کرنا ، ان کے حق میں آوازا ٹھانا ، انہیں مسلمان ثابت کرنا یہ سب کرنے والا کون ہے َ؟؟ آپ بھی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں اور تسلیم کر لیں ;) بسم اللہ کریں
قادیانیوں کو مسلمان نہ بھی تسلیم کریں تب بھی ان سے انسان ہونے کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ ان سے اجتماعی نفرت کرنے کا حق کسی کو نہیں دیا جا سکتا۔ قادیانی بھی اتنے ہی قیمتی انسان ہیں جتنے آپ کے مسلمان :)
 

جاسم محمد

محفلین
ایوب صنعتی انقلاب کے ذریعہ ملازمتیں دے رہا تھا کہ جمہوریہ بھٹو آگیا۔ بھٹو نے ملک کی صنعتیں ختم کر کے عوام کو بے روزگار کیا تو ضیا نے آکر نوجوانوں کو جہاد پر لگا دیا۔ بینظیر نےجہاد سے نکال کر لبرلائز کیا تو کاروباری شریف آگیا ۔ شریف نے منی لانڈرنگ کو حلال کیا تو مشرف آگیا۔ مشرف نے امریکہ کی چاکری کے بدلے قرضے معاف کروائے تو زرداری آگیا۔ زرداری نے کرپشن حلال کی ہی تھی کہ کاروباری شریف واپس آگئے۔ شریف کا کاروبار اٹھنے ہی والا تھا کہ خان آگیا۔ اب خان ملازمتیں ، کاروبار اورقرضے ایک ساتھ دے رہا ہے لیکن قوم پھر بھی خوش نہیں ہے۔ کیونکہ یہ بنیادی طور پر ہڈحرام اور نکھٹو ہے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top