سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
بڑے بزرگ کہا کرتے تھے کہ پُتر جب علاقے کا تھانے دار ایماندار اور تگڑا آ جائے تو علاقے کے سارے چور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔۔۔
DqSQ-A8XQAEYwvu.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
اب تو مجھے بھی کچھ کچھ سچ لگنے لگ گیا ہے.
آخر وارث بھائی کا ووٹ اس کے نام تھا.
بھئی اگر ایران، یمن اور سعودیہ پاکستان کے ثالثی کردار پر رضا مند ہو گئے ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہے؟ کون نہیں چاہتا کہ امت مسلمہ امن کا گہوارہ بن جائے؟ اور بالفرض وہ پاکستان کے ثالثی کردار کو قبول نہیں کرتے تب بھی ہمارا کوئی نقصان نہیں ۔ جو قرض ہمیں چاہئے تھا وہ مل چکا ہے۔
 
ربیع م

بھائی ہمیں کوئی تکلیف نہیں بلکہ خوشی ہے بس خدارا بے پر کی اڑا کر دنیا بھر میں سبکی کا باعث مت بنا کریں.
 
جاسم محمد

محفلین
بھائی ہمیں کوئی تکلیف نہیں بلکہ خوشی ہے بس خدارا بے پر کی اڑا کر دنیا بھر میں سبکی کا باعث مت بنا کریں.
ثالثی کردار سے متعلق پاکستان کا کردار وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی فارم میں سب کے سامنے بیان کیاہے۔ عمران خان کے حواری اس کی بنیاد پر آگے چھوڑتے رہتے ہیں۔جس کی کوئی حیثیت نہیں۔ صرف وزیر اعظم کی بات کی قدر ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اب تو مجھے بھی کچھ کچھ سچ لگنے لگ گیا ہے.
آخر وارث بھائی کا ووٹ اس کے نام تھا.
قبلہ ووٹ تو اس لیے ڈالا تھا کہ گھر باہر کے لوگ طعنے نہ دیں کہ "قومی فریضہ" ادا نہیں کیا، مجھے کیا علم تھا کہ ووٹ ڈال کر اس سے بھی بڑا گنہگار ہو جاؤنگا! :)
 
جاسم محمد

محفلین
قبلہ ووٹ تو اس لیے ڈالا تھا کہ گھر باہر کے لوگ طعنے نہ دیں کہ "قومی فریضہ" ادا نہیں کیا، مجھے کیا علم تھا کہ ووٹ ڈال کر اس سے بھی بڑا گنہگار ہو جاؤنگا! :)
پریشانی کس بات کی ہے؟ بقول فیاض الحسن چوہان مقابلہ عثمان ڈار کشمیری اور خواجہ آصف کشمیری کے درمیان تھا۔ کشمیری ہی جیتا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top