سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
اس خبر میں کتنی حقیقت ہو سکتی ہے؟

37728693_730329853964979_998113772109299712_n.png

کم از کم اس وقت تو نواز شریف یہ بات کرنے والے نہیں ہیں۔

الیکشن کے بعد بھلے سے کی جا سکتی ہے۔ اُنہوں نے اتنی مشقت اسی لئے تو جھیلی ہے کہ ووٹ ڈالنے والا اُنہیں محب وطن اور مظلوم سمجھے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہی تو رونا ہے کہ انتظامی کنٹرول کسی اور کے پاس ہوتا ہے اور احکامات کسی اور کے چل رہے ہوتے ہیں۔ سویلین سپریمیسی کا ہی تو پھڈا چل رہا ہے۔
جن اداروں میں سویلین سپریم ہیں ان کی ناقص کاکردگی، خساروں اور کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟
 

محمداحمد

لائبریرین
کیا ایسا کرنے سے ایون فیلڈ فلیٹس کی منی ٹریل نکل آئے گی اور نواز شریف بری ہو جائیں گے؟

معلوم نہیں !

لیکن ایسا کرنے سے ن۔لیگ کو اچھے خاصے ووٹ ملیں گے اور ان کی پارٹی اقتدار میں آکر ان کو قید و بند کی صعوبتوں سے آزاد کرانے کی کوشش کرے گی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے میں کافی بے مزہ ہوا اس بار:

  • اسکرپٹ رائٹنگ میں بے تحاشا جھول نظر آئے۔
  • زیادہ تر کردار ایسے چنے گئے جو' کردار ' سے واقف ہی نہیں تھے
  • عدل و انصاف کا ایسا بول بالا ہوا کہ اچھے فیصلوں کو بھی سراہا نہیں جا سکا۔
  • کہانی میں ٹوئسٹ آیا لیکن کہانی کی اصل میں کوئی ٹوئسٹ نہیں آیا۔
  • جنہیں پہلے ہیرو کہہ کر ہیرو بنایا جاتا تھا اب کی بار اُنہیں ولن بنا کر ہیرو بنا دیا گیا۔
  • پسندیدہ سیاسی جماعتیں وہی رہیں جو آج سے 25 سال قبل تھیں۔
  • بدعنوانی اور غنڈہ گردی کی بیخ کنی جماعتی بنیاد پر کی گئی۔
  • اور پھر لا تعلقی کا اظہار بھی ایسے کیا گیا کہ جیسے نواز شریف ن لیگ سے لاتعلقی کا اظہار کردے۔

کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا
ایسا ہی ہے۔ جیسے وہ ایک بات ہے کہ جو جیالے ہیں وہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں۔۔کہیں گے۔۔'ووٹ تو بی بی کا ہے"۔ اسی طرح کل ایک ویڈیو دیکھی۔ خاتون صحافی ایک اماں جی سے کہہ رہی تھیں کہ نواز شریف تو جیل میں ہیں۔ ووٹ کا کیا کریں گی؟ انھوں نے کہا۔ 'صندوقڑی تے باہر ہے نا'۔ سو پسندیدہ جماعتیں ہی پسندیدہ ہیں۔
 

زیک

مسافر
اصلی اور سُچا سیاسی چٹکلا دیکھنا ہے تو اپنے رسک پر جیسن سپینسر گوگل کر لیں۔ اس لڑی کو بھول جائیں گے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top