سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عثمان

محفلین
بشریٰ مانیکا کی کوئی واضح تصویر نیٹ پر دستیاب نہیں۔ کیا چہرے کے پردے کی سخت پابند ہیں؟
 
یاز

محفلین
گویا عمران خان توہم پرستی میں ان دیگر افراد سے شائد بہت دور نہ ہو۔
یقیناً دور نہیں ہو گا، بلکہ اب بھی ان سے بہت بہتر ہی ہو گا۔۔۔۔ لیکن اپنا حلقہ ارادت اور فین بیس بھی تو دیکھے۔ یہ یوسف گیلانی یا قریشی وغیرہ سے بہت مختلف ہے۔
 
عثمان

محفلین
یقیناً دور نہیں ہو گا، بلکہ اب بھی ان سے بہت بہتر ہی ہو گا۔۔۔۔ لیکن اپنا حلقہ ارادت اور فین بیس بھی تو دیکھے۔ یہ یوسف گیلانی یا قریشی وغیرہ سے بہت مختلف ہے۔
کیسے؟
عمران خان کے ماڈرن فینز تو کہیں نہیں جا رہے۔ جس نے ووٹ دینا ہے وہ انتخابات میں ووٹ دے ہی دے گا۔ جبکہ اس طرح دیگر فلیور کے مذہبی ووٹر کی حمایت حاصل ہونے کا بھی امکان ہے۔
 
یاز

محفلین
کیسے؟
عمران خان کے ماڈرن فینز تو کہیں نہیں جا رہے۔ جس نے ووٹ دینا ہے وہ انتخابات میں ووٹ دے ہی دے گا۔ جبکہ اس طرح دیگر فلیور کے مذہبی ووٹر کی حمایت حاصل ہونے کا بھی امکان ہے۔
ایسا تو عموماً نہیں ہوتا۔
اس طرح تو کل کو اہلِ حدیث کی مسجد میں جا کے جمعہ پڑھ آئیں اور پھر کسی دن حقانیہ مدرسہ کا دورہ بھی فرما لیں تو کیا سبھی مکتبہ فکر کا ووٹ آ جائے گا؟
 
عثمان

محفلین
ایسا تو عموماً نہیں ہوتا۔
اس طرح تو کل کو اہلِ حدیث کی مسجد میں جا کے جمعہ پڑھ آئیں اور پھر کسی دن حقانیہ مدرسہ کا دورہ بھی فرما لیں تو کیا سبھی مکتبہ فکر کا ووٹ آ جائے گا؟
نہیں، لیکن مخالفت کم سے کم ہوتی جائے گی۔
پاکستان میں اقتدار میں پہنچنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ سیاستدان زیادہ سے زیادہ لوگوں کو باور کرائے کہ وہ بھی ان کی طرح مذہبی قدامت پسند ہے۔
 
یاز

محفلین
نہیں، لیکن مخالفت کم سے کم ہوتی جائے گی۔
پاکستان میں اقتدار میں پہنچنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ سیاستدان زیادہ سے زیادہ لوگوں کو باور کرائے کہ وہ بھی ان کی طرح مذہبی قدامت پسند ہے۔
آپ کا موقف بہت محترم ہے، تاہم میں اس سے متفق نہیں ہوں۔
پاکستانی ووٹر کے دو چہرے ہیں۔ مذہبی لحاظ سے بہت قدامت پرست ہونے کے باوجود یہ مذہب کی بنیاد پہ ووٹ نہیں دیتے۔
 
عثمان

محفلین
آپ کا موقف بہت محترم ہے، تاہم میں اس سے متفق نہیں ہوں۔
پاکستانی ووٹر کے دو چہرے ہیں۔ مذہبی لحاظ سے بہت قدامت پرست ہونے کے باوجود یہ مذہب کی بنیاد پہ ووٹ نہیں دیتے۔
میں نے مذہبی بنیاد پر ووٹ دینے کی بات نہیں کی۔ ووٹر کو Pander کرنے کی بات کی ہے۔ سیاستدان یہ کام دنیا بھر میں کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کے وہ لوگ جنہیں یہ حرکت پسند نہیں آئی وہ انتخابات کے دن پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے نہیں چل پڑیں گے۔ جس طرح وہ مذہبی بنیاد پر ووٹ نہیں دیتے اسی طرح مذہبی بنیاد پر ووٹ دینے سے انکار بھی نہیں کریں گے۔
تاہم وہ لوگ جو ایسی باتوں کو عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کے دل میں اس کے لیے نرم گوشہ ضرور پیدا ہوگا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
میں نے مذہبی بنیاد پر ووٹ دینے کی بات نہیں کی۔ ووٹر کو Pander کرنے کی بات کی ہے۔ سیاستدان یہ کام دنیا بھر میں کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کے وہ لوگ جنہیں یہ حرکت پسند نہیں آئی وہ انتخابات کے دن پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے نہیں چل پڑیں گے۔ جس طرح وہ مذہبی بنیاد پر ووٹ نہیں دیتے اسی طرح مذہبی بنیاد پر ووٹ دینے سے انکار بھی نہیں کریں گے۔
تاہم وہ لوگ جو ایسی باتوں کو عقیدت کے نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کے دل میں اس کے لیے نرم گوشہ ضرور پیدا ہوگا۔
یہ بات درست ہے کہ ووٹر سوئچ نہیں ہوتا، لیکن اس کی بجائے ووٹر گھر بیٹھ جاتا ہے۔ یہ بھی ایک طرح سے نیم سوئچنگ ہی ہے۔
 
ایک الیکشن امیدوار اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلا رہا تھا ،
کہ ایک گھر میں فوتگی کی اطلاع ملی ،
تو فورا تعزیت کرنے پہنچ گیا ،
بغیر دریافت کے لواحقین سے کہنے لگا ،
مرحوم کے ساتھ میرے بچپن کے مراسم تھے ہماری بہت گہری یاری تھی ،
اللہ تعالیٰ جنت میں جگہ دے ،
وہاں موجود تمام لوگ چونک گئے اور لواحقین امیدوار کو گھورنے لگے ،
اتنے میں امیدوار کے ساتھی نے کان میں بتایا کہ اس گھر میں ایک خاتون نے وفات پائی ہے ۔
امیدوار گھبراہٹ میں بولا : سائیں مرحومہ بہت نیک خاتون تھیں ۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20180630-_WA0003.jpg
 
میری معلومات میں مفید اضافہ یہ ہوا، کہ جید بریلوی علماء کی ایک بڑی تعداد سجدۂ تعظیمی اور قبر پر بوسے کو حرام اور ناجائز سمجھتی ہے۔
سارے (بریلوی مکتبپ فکر کے علماء) ہی سجدہ تعظیمی کو حرام سمجھتے ہیں، اور سجدہ عبادت کو شرک، اور رکوع کی حد تک تعظیما جھکنے کو مکروہ تحریمی (یعنی حرام کے قریب)
اور مجھے اس بات کی حیرت ہوئی کہ آپ کو اتنی مشہور بات کا نہیں پتا ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top