سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

یاز

محفلین
مبارک ہو۔ سوات موٹروے کے ذریعے سوات جانے کے خواہشمند سعودی عرب سے گزر کر سوات جایا کریں گے۔
بقول شاعر
حج کا ثواب کروں گا نذر حضور کی، وغیرہ
نیز یہ کہ چار لین کی زیرِ تعمیر موٹروے فیس بک پہ دس بارہ لین کی ہو گئی ہے۔
IMG_20180525_084537.jpg
 
آخری تدوین:
مبارک ہو۔ سوات موٹروے کے ذریعے سوات جانے کے خواہشمند سعودی عرب سے گزر کر سوات جایا کریں گے۔
بقول شاعر
حج کا ثواب کروں گا نذر حضور کی، وغیرہ
نیز یہ کہ چار لین کی زیرِ تعمیر موٹروے فیس بک پہ دس بارہ لین کی ہو گئی ہے۔
IMG_20180525_084537.jpg
بہت بہت مبارک ہو بھائی۔
لیکن یہ امریکی و یورپی ڈرائیو کہاں سے کہاں تک کرنا پڑے گی؟
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
ایک جیالہ کومے میں چلا گیا ۔ کئی سال بعد اسے ہوش آیااور سیدھے اپنے پیپلز پارٹی کے محبوب لیڈر کے پیچھے پیچھے جلسے میں چلا گیا ۔ پارٹی میں سٹیج سیکریٹری نے وکٹ سمجھ کر اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ڈائس پر بلا لیا سب سے پہلے اس نے جئے بھٹو کا نعرہ لگایااور کہنے لگا:

بھائیو اتنا عرصہ کومے میں رہا اور جب ہوش آیا تو پہلا خیال آیا کہ شاید میری پارٹی ختم ہو چکی ہو گی ۔ لیکن آج یہاں دیکھ کر دلی اطمینان ہواپارٹی کو کچھ نہیں ہوا اور سارے لیڈر بھی زندہ ہیں ہمارے محترم لیڈر شاہ محمود قریشی بھی تشریف فرما ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان بھی راجہ ریاض بھی اور بابر اعوان بھی۔ فواد چوہدری کو تو دیکھ کر دل بلیوں اچھل رہا ہے جیسے بلی کا ان کو دیکھ کر اچھلتا ہے۔ اور کشمیر سے ہمارے ہر دل عزیز جیالے بیرسٹر سلطان بھی تشریف فرما ہیں نذر گوندل صاحب بھی بیٹھے ہیں۔ بس بھائیو دو باتیں دل میں چبھ سی رہی ہیں ایک جھنڈے سے کالا رنگ کدھر غائب ہو گیا ہے اور دوسرا ہمارے قائد زرداری صاحب کہیں نظر نہیں آ رہے میرے منہ میں خاک کہیں وہ ۔۔۔ جیے بھٹو ۔۔

اسٹیج سکریٹری نے اسے گھسیٹ کر پیچھے کیا اور کہا
او احمق تیری پارٹی نے قائد بدل لیا ہےاب سب کےسب لوٹے ہو کر باجماعت عمران کے قافلہ میں حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ اور یہ پیپلز پارٹی کا نہیں تحریک انصاف کا جلسہ ہے ۔۔
جیالہ یہ سن کر دوبارہ کومے میں چلا گیا ۔۔
(سبوخ سید)
 

یاز

محفلین
بہت بہت مبارک ہو بھائی۔
لیکن یہ امریکی و یورپی ڈرائیو کہاں سے کہاں تک کرنا پڑا گی؟
میرا خیال ہے کہ جدہ سے ریاض والی ہائی وے ہے۔ یوسف سلطان صاحب یا سید عاطف علی صاحب کچھ تصدیق کر سکیں شاید۔
پھر کہتے ہیں کہ نیازی صاحب نے کچھ نہیں کیا۔
 

یوسف سلطان

محفلین
آخری تدوین:
ن لیگ کی حکومت سابقہ آئی ایس آئی چیف جنرل اسد درانی کی کتاب چھپنے سے نا روک سکی۔ کیا عوام کو حکومت کی اس ناکامی پر باہر نکلنا چاہیے؟
#Capital Talk
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top