سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
پانچ سالوں میں 1825 دن ہوتے ہیں، فی دن پیدا ہونے ولی نوکریاں۔ (مزید فی 'گھنٹہ' و فی 'منٹ' جنم کی تقسیم خود کر لیں)
10000000/1825 = 5479
اور اسے ایک ماہ سے ضرب دے لیتے ہیں۔
5479 * 30 = 164370 نوکریاں
ان سب نوکریوں کی اوسط تنخواہ 15000 رکھ لیتے ہیں۔
15000 * 164370 = 2،465،550،000
صرف پہلے ماہ میں پیداہوئی نوکریوں کے لیےمبلغ 2 ارب 46 کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار روپیہ تنخواہ کی مد میں چاہیے ہو گا۔ اگلے ماہ اس سے ڈبل اور اس سے اگلے ماہ ٹرپل۔۔۔۔ کسی کول وڈا کیلوکولیٹر ہے ؟
بات آپ کی صحیح ہے چوہدری صاحب کہ یہ انتخابی نعرہ ہی لگ رہا ہے۔
لیکن
ہر چیز کیلوکلیٹر والی نہیں بھی ہوتی مثال کے طور: اگر دس مزدور ایک کمرہ ایک دن میں بناتے ہیں تو کیا وہی کمرہ ایک ہزار مزدور ڈیڑھ منٹ میں بنا پائیں گے؟ کیلوکلیٹر تو اس کا جواب "ہاں" میں دے رہا ہے! :)
 
عباس اعوان

محفلین
پائین۔۔۔۔ پرائیویٹ سرکاری کی تو کوئی بات ہی نہیں کی، میں تو صرف فی دن جنم لینے والی نوکریوں اور ہر مہینہ دی جانے والی تنخواہ کا حساب لگا رہا تھا۔
زیک کا جواب دیکھ لیں
:)
امریکہ میں ہر ماہ ایک دو لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایک لاکھ فی ماہ تو آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی لیبر فورس امریکہ سے آدھی ہے لیکن آبادی بڑھنے کی رفتار زیادہ ہے۔ پانچ سال میں دسیوں لاکھ نوکریاں تو آبادی میں اضافے کی وجہ سے چاہئیں۔ اگر unemployment کم کرنی ہے اور labor force participation بڑھانی ہے تو مزید نوکریوں کی ضرورت ہو گی
 
زیک

مسافر
پانچ سالوں میں 1825 دن ہوتے ہیں، فی دن پیدا ہونے ولی نوکریاں۔ (مزید فی 'گھنٹہ' و فی 'منٹ' جنم کی تقسیم خود کر لیں)
10000000/1825 = 5479
اور اسے ایک ماہ سے ضرب دے لیتے ہیں۔
5479 * 30 = 164370 نوکریاں
ان سب نوکریوں کی اوسط تنخواہ 15000 رکھ لیتے ہیں۔
15000 * 164370 = 2،465،550،000
صرف پہلے ماہ میں پیداہوئی نوکریوں کے لیےمبلغ 2 ارب 46 کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار روپیہ تنخواہ کی مد میں چاہیے ہو گا۔ اگلے ماہ اس سے ڈبل اور اس سے اگلے ماہ ٹرپل۔۔۔۔ کسی کول وڈا کیلوکولیٹر ہے ؟
ایک اور زاویے سے دیکھیں۔

پاکستان کی لیبر فورس 1990 سے 2017 تک سالانہ 3 فیصد بڑھی۔ 7 کروڑ کی موجودہ لیبر فورس اگر اسی رفتار سے بڑھے تو ایک سال میں 20 لاکھ کا اضافہ ہو گا۔

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کم از کم اتنے جاب تو پیدا ہونے چاہئیں۔

اب unemployment اور underemployment مسائل ہیں اور ان کا حل ضروری ہے۔

یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ یہ محض سیاسی نعرہ ہی ہے یا نہیں۔
 
آخری تدوین:
اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید لوگوں کو کام یا نوکری چاہیے، لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے ضرورت ہونے تک تو بات بالکل ٹھیک ہے لیکن پیدا کیسے کی جائیں گی پرسوچنا پڑے گا۔
خان صاحب میگا پراجیکٹس کے شدید مخالف ہیں، انفراسٹرکچر ڈویلپیمنٹ اور اس سے متعلقہ کاموں کو چھوڑ کر پاکستان کے سرکاری اورنجی حلقوں میں ایسی کون سی فیلڈ ہے جس میں ایک کروڑ نوکریاں پیدا کی جاسکتی ہیں؟
 
جنوبی پنجاب کے لوگ پِس رہے ہیں، آج اکیسیوں صدی میں بھی تحت لاہور والے انھیں اپنے سے پہلے روزہ نہیں کھولنے دیتے۔

سنئیر تجزیہ نگار روف کلاسرا
 
یاز

محفلین
وہ پوچھنا یہ تھا کہ ن لیگ سے پی ٹی آئی میں جانے والے ابھی بھی پٹواری ہی ہیں، یا تحصیلدار ہو گئے ہیں؟
 
فاخر رضا

محفلین
اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید لوگوں کو کام یا نوکری چاہیے، لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے ضرورت ہونے تک تو بات بالکل ٹھیک ہے لیکن پیدا کیسے کی جائیں گی پرسوچنا پڑے گا۔
خان صاحب میگا پراجیکٹس کے شدید مخالف ہیں، انفراسٹرکچر ڈویلپیمنٹ اور اس سے متعلقہ کاموں کو چھوڑ کر پاکستان کے سرکاری اورنجی حلقوں میں ایسی کون سی فیلڈ ہے جس میں ایک کروڑ نوکریاں پیدا کی جاسکتی ہیں؟
آپ کے مراسلوں سے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے والا ہے
 
آپ کے مراسلوں سے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے والا ہے
انشااللہ جی۔۔۔۔ اگلے انتخابات کے بعد عمران خان وزیر اعظم ہوں گے، سوشل میڈیا پر تو کابینہ کے ارکان کے نام بھی کب سے گردش میں ہیں۔
b2770380_8ea2_4bb1_adc9_1dd48c27eec7.jpg
 
فاخر رضا

محفلین
انشااللہ جی۔۔۔۔ اگلے انتخابات کے بعد عمران خان وزیر اعظم ہوں گے، سوشل میڈیا پر تو کابینہ کے ارکان کے نام بھی کب سے گردش میں ہیں۔
b2770380_8ea2_4bb1_adc9_1dd48c27eec7.jpg
یہ تو سچ مچ delusion یا illusion وغیرہ ہے
کیا ہو گیا ہے ان لوگوں کو
دوسرے کسی ریٹائرڈ فوجی کو نہیں ڈالا نہ جج کو
 
انشااللہ جی۔۔۔۔ اگلے انتخابات کے بعد عمران خان وزیر اعظم ہوں گے، سوشل میڈیا پر تو کابینہ کے ارکان کے نام بھی کب سے گردش میں ہیں۔
b2770380_8ea2_4bb1_adc9_1dd48c27eec7.jpg
امید ہے کہ انتخابات کے بعد زرداری پھر کپتان کے ساتھ سینیٹ الیکشن والا ہاتھ کر جائے گا۔ ڈپٹی چئرمین پیپلز پارٹی کو ملا اور کپتان کو صرف ۔ ۔ ۔ ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top