سیاسی منظر نامہ

جاسم محمد

محفلین
اس شراکت پر آپکا شکریہ۔
ووٹ کو عزت دو
خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما کی گاڑی سے بیلٹ پیپز کی بوری برآمد کرکے پاکستان پوسٹ آفس کے ملازم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
الپوری پولیس اسٹیشن کے اہلکار صادق خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما افضل کی گاڑی روک کر تلاشی لی جس میں سے پہلے سے کاسٹ شدہ ووٹوں کی بھاری مقدار برآمد ہوگئی۔ یہ ووٹ مبینہ طور پر دھاندلی کے لیے استعمال ہونے تھے۔
پولیس نے ووٹوں کی بوری قبضہ میں لیکر 2 افراد افضل اور بخت شیر خان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی نشاندہی پر بعد ازاں پاکستان پوسٹ آفس کے اہلکار بشیر خان کو بھی حراست میں لے لیا۔ بشیر خان نے مبینہ طور پر لیگی کارکنان کو متعلقہ مواد فراہم کیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 169 اور 170 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے
واضح رہے کہ شانگلہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کے بھائی عباداللہ خان امیدوار ہیں۔
 
یاز

محفلین
کئی شدت پسند مذہبی تنظمیں بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔
کیا اس کا نواز شریف کو نقصان ہو گا یا عمران خان کو؟
 
یاز

محفلین
حنیف عباسی کی سزا اور نااہلی وغیرہ کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا، جو بذاتِ خود ایک حیران کن فیصلہ تھا۔ نیز یہ کہ اس فیصلے کے خلاف اپیلیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی مسترد کر دی ہیں۔ یہ بھی حیران کن ہی ہے۔
کیا الیکشن ملتوی کرنے سے عوامی اشتعال کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی گئی ہے؟
نیز یہ کہ کیا عوامی اشتعال تھا بھی یا نہیں؟
 
مجھے ملتوی کرنے کی وجہ یہ لگتی ہے کہ اب بیلٹ دوبارہ نہیں چھپ سکتے، اور ن لیگ والوں نے پورا زور لگانا تھا اپنے ووٹ اسے کاسٹ کرنے کے لیے۔ اور بالفرض وہ نا اہل ہونے کے باوجود جیت جاتا، چاہے ووٹ مسترد ہی ہوتے تو عدلیہ کی سبکی ہو جانی تھی۔
ویسے ہی اندازہ ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

ہمارے حساب سے تو حنیف عباسی کو بہت پہلے سزا مل جانی چاہیے تھی۔

یا پھر الیکشن اور گزرنے دیتے ۔ ہمارے ہاں ایسا تاثر کیوں دیا جاتا ہے کہ ملک و قوم کے دشمن لوگوں کو ہیرو لگنے لگتے ہیں۔
 
ہمارے حساب سے تو حنیف عباسی کو بہت پہلے سزا مل جانی چاہیے تھی۔

یا پھر الیکشن اور گزرنے دیتے ۔ ہمارے ہاں ایسا تاثر کیوں دیا جاتا ہے کہ ملک و قوم کے دشمن لوگوں کو ہیرو لگنے لگتے ہیں۔
یہی مسئلہ ہے کہ درست کام کو بھی اتنے مشکوک انداز سے اور ادھورا کیا جاتا ہے کہ اعتماد ہی نہیں ہو پاتا کسی پر۔
 
Dkzf4_9_Xo_AEG99_P.jpg
 
Top