سکینڈینیوین ٹی وی شوز

زیک

مسافر
کچھ سویڈش اور ڈینش ٹی وی شوز کافی اچھے محسوس ہوئے۔ سوچا کہ یہاں کئی لوگ موجود ہیں جو اچھے شوز کے بارے میں بتا سکیں۔

سب سے پہلے تو یہ تین جن کے میں نے امریکی یا برطانوی ورژن دیکھ رکھے ہیں:
  1. Äkta människor یا Real Humans اینڈرائڈز کے بارے میں ایک سویڈش شو ہے۔ اس کی برطانوی ورژن HUMAN دیکھی ہے۔
  2. Wallander ایک پولیس detective کے بارے میں سویڈن کا شو ہے۔ اس کا بھی انگریزی ری میک دیکھا ہے۔
  3. Forbrydelsen یا The Killing پولیس کے بارے میں ایک ڈینش شو ہے جو کافی مقبول ہوا تھا۔ اس کی امریکی ورژن اسی نام سے ہے۔
ایک سوال تو یہ ہے کہ قانونی طریقے سے اور اچھی کوالٹی میں یہ شو میں امریکہ میں کیسے دیکھ سکتا ہوں؟

دوسرے اگر آپ کوئی بہترین قسم کا سکینڈینیوین شو دیکھتے ہیں تو ہمیں بھی اس کے بارے میں بتائیں۔
 
arifkarim

معطل
ایک سوال تو یہ ہے کہ قانونی طریقے سے اور اچھی کوالٹی میں یہ شو میں امریکہ میں کیسے دیکھ سکتا ہوں؟
قانونی طریقہ یہی ہے کہ جن چینلز پر یہ شوز براڈ کاسٹ ہوئے انکی سائٹ سے جاکر سبسکرپشن لے لیں اور پھر لاگ ان کر کے آن لائن دیکھ لیں۔ یہاں ناروے میں ٹی وی 2 کی سومو سروس کافی مقبول جہاں پر شوز براڈ کاسٹ ہونے سے قبل آن لائن آجاتے ہیں۔ باقی پرانے شوز دیکھنے کیلئے نیٹ فلیکس تو ہے ہی۔
 
کوئی اور اچھے شو بھی بتائیں
 
کیا ان کے انگریزی سب ٹائٹل عام ہیں؟
 
arifkarim

معطل
کوئی اور اچھے شو بھی بتائیں
کچھ ماہ قبل ہی یہاں پر90 ملین کرون کی لاگت سے پروڈیوس ہونے والا شو ’’Occupied‘‘ آیا تھا۔ کہانی مستقبل قریب میں روس اور ناروے کے مابین تعلقات کے گرد گھومتی ہے جب یورپی یونین کے تعاون سے روس ناروے پر قبضہ کر لیتا ہے۔ اور یہاں کی منتخب حکومت اور افوج کے مابین کھینچا تانی شروع ہوجاتی ہے۔ یہ ناروے کی تاریخ کا مہنگا ترین شو ہے اور بہت اعلیٰ ریٹنگ ہی اسکی۔
کیا ان کے انگریزی سب ٹائٹل عام ہیں؟
یہ کہنا مشکل ہے کہ یہاں زیادہ تر شوز ہارڈ کوڈڈ ہوتے ہیں نارویجن سب ٹائیٹل کیساتھ۔ البتہ اگر آپ مندجہ بالا شو کو ڈاؤنلوڈکرتے ہیں تو انگریزی میں سب ٹائیٹل با آسانی مل سکتے ہیں یہاں سے۔
 
زیک

مسافر
کچھ ماہ قبل ہی یہاں پر90 ملین کرون کی لاگت سے پروڈیوس ہونے والا شو ’’Occupied‘‘ آیا تھا۔ کہانی مستقبل قریب میں روس اور ناروے کے مابین تعلقات کے گرد گھومتی ہے جب یورپی یونین کے تعاون سے روس ناروے پر قبضہ کر لیتا ہے۔ اور یہاں کی منتخب حکومت اور افوج کے مابین کھینچا تانی شروع ہوجاتی ہے۔ یہ ناروے کی تاریخ کا مہنگا ترین شو ہے اور بہت اعلیٰ ریٹنگ ہی اسکی۔
شکریہ یہ ابھی کل ہی نیٹفلکس پر دستیاب ہوا ہے۔
 
طالب سحر

محفلین
کوئی اور اچھے شو بھی بتائیں

Wallander کا تو جواب نہیں ہے- اصلی ٹی وی فلمیں (جو کہ میں تمام نہیں دیکھ سکا) اور سیریز(جس کی بہت ساری اقساط میں نہیں دیکھ سکا) تو اچھی تھیں ہی، برطانوی سیریز بھی زبردست تھی-

The Bridge / Broen/ Bron کا تو آپ کو پتا ہو گا ہی- میں نے صرف پہلی سیریز دیکھی ہے-

Jordskott
جاسوسی اور ماروائی کا مرکب ہے- دلچسپ ہے-
 
زیک

مسافر
آکوپائڈ اچھا لگ رہا ہے مگر امریکی شوز کے مقابلے میں بہت سست رفتار ہے۔ ایک قسط میں محض ایک آدھ واقعہ ہی رونما ہوتا ہے۔
 
زیک

مسافر
تھوڑا سے موضوع سے ہٹ کر: چونکہ occupied کا تعلق alternate history سے ہے، اس لئے شاید آپ کی دلچسپی اس سیریز میں بھی ہو جو کہ میں نے آئندہ دیکھنے والی سیریز کی لسٹ میں محفوظ کی ہوئی ہے:

The Man in the High Castle
https://en.wikipedia.org/wiki/The_Man_in_the_High_Castle_(TV_series)
نہ صرف alternate history بلکہ فلپ کے ڈک! بڑے دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ صرف اس کی خاطر ایمزان پرائم ممبرشپ لے لوں۔
 
Top