سٹیو بالمر کے ہاتھوں آئی فون استعمال کرنے والے کی درگت

نبیل

تکنیکی معاون
مائیکروسوفٹ کا سی ای او سٹیو بالمر پہلے بھی اپنی گرم مزاجی اور عجیب و غریب حرکتوں کے باعث خبروں میں آتا رہا ہے۔ اب خبر یہ آئی ہے کہ ایک کانفرنس کے دوران مائیکروسوفٹ کے ایک ملازم نے اپنے آئی فون کے ذریعے سٹیو بالمر کی تصویر اتارنے کی کوشش کی تو سٹیو نے فوراً اس سے اس کا آئی فون چھین لیا اور فرش پر رکھ کر یوں ظاہر کرنے لگا جیسے وہ اس پر پاؤں پٹخنے والا ہے۔ اس دوران سٹیو بالمر نے کئی عجیب و غریب ریمارکس بھی دیے۔ مزے کی بات ہے کہ یہ تمام سین اس کانفرنس کے شرکاء بڑی سکرینوں پر بھی دیکھ رہے تھے۔

مزید تفصیلات
 
Top