سٹرا بیری چاکلیٹی پیرہن میں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چاکلیٹ اور سٹرابیری، ذائقہ کٹھا میٹھا ہوگیا ہوگا؟
نہیں بہت زبردست ذائقہ بنا۔ کیونکہ وائٹ چاکلیٹ بہت زیادہ میٹھا نہیں ہوتا۔ اور سٹرا بیریز بھی فریش اور میٹھی تھیں۔ فریج میں 3 دن بعد تک بھی ذائقہ برقرار تھا۔
 
نور وجدان

اچھا، آپ کچن میں اللہ کرے ساری دن کھڑی رہیں، نت نئے پکوان بناتی رہیے، کبھی اپنے لیے تو کبھی راجو اور انارکلی کے لیے اور محفل میں شئیر کرتی رہیے. ویسے یہ بتائیے راجو اور انارکلی کو کیا پسند یے؟ ان کو کھلاتی کیا ہیں؟ آپ کے ہاتھ کا پکا ہوا برداشت تو ہو جاتا ہوگا نا؟
 
جی جی بناتے نا ان کے لئے بھی۔ وہ شوق سے جیلی کسٹرڈ کھاتے۔ کبھی چاول بھی۔ابلے انڈے، میٹھی بریڈ بھی ان کی پسندیدہ ہے۔
پراٹھا بھی تھوڑا سا کھالیتے ہیں۔ اب تو یہ حال ہے کہ راجو اور انار کلی کے لئے بنانا ہو تو ساتھ میں اپنے لئے بھئی بنا لیتے ہیں ورنہ چائے کے کپ سے ہی پورا دن گزر جاتا یا پھل کھا کر۔
 
یعنی کہ راجو اور انارکلی تو ڈائیٹ پر ہیں ہی، ساتھ میں آپ نے خود پر بھی ظلم کرنا شروع کردیا:) کیسے رہ لیتے ہیں لوگ اک کپ پر پورا دن؟ یا حیرت!
 
محمد عبدالرؤوف

یہ ڈائیٹ نہیں بلکہ سست مزاجی کی انتہا ہے
ورنہ کسی بھی ڈائیٹیشن یا نیوٹریشنسٹ سے ڈائیٹ پلان بنوائیں تو وہ تو پورا چارٹ بھر کے دے گا
ڈائیٹ منضبط خوراک کو کہتے ہیں نہ کہ بھوک ہڑتال کو :)
 
ہمیشہ نہیں ہوتا ایسا۔ لیکن کبھی کبھار ہو بھی جاتا ہے۔ لیکن وجہ ڈائیٹ ہر گز نہیں ہے۔ لاپرواہی ہے ۔ اور یہ لاپرواہی بس اپنی ذات تک محدود ہے۔ ورنہ تو آدھی رات کو بھی بھائیوں کی فرمائش ہو بریانی کھانے کی بھی ۔۔۔ تو ہم سیدھا کچن میں۔ پھر بھلے کہتے ہی رہیں کہ ہم تو مذاق کر رہے تھے۔ مگر ہم کھلا کر ہی دم لیتے ہیں۔ بس اپنے لئے کچھ خاص تردد نہیں کر پاتے۔ سوائے چائے کے۔ اور وہ بھی بس صبح کے ٹائم۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ ڈائیٹ نہیں بلکہ سست مزاجی کی انتہا ہے
ورنہ کسی بھی ڈائیٹیشن یا نیوٹریشنسٹ سے ڈائیٹ پلان بنوائیں تو وہ تو پورا چارٹ بھر کے دے گا
ڈائیٹ منضبط خوراک کو کہتے ہیں نہ کہ بھوک ہڑتال کو :)
جی بھائی صحیح کہہ رہے۔ یہ ڈائیٹ نہیں سست مزاجی ہی ہے ۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ صرف اپنی ذات تک محدود ہے یہ سستی صرف کھانے اور آرام کرنے کے معاملے میں۔
بھوک ہڑتال تو بالکل بھی نہیں کر رہے۔
دیکھئے ابھی بھی سلاد کا اتنا بڑا باؤل سامنے رکھا ہے اور Taco بھی قیمہ اور چیز کے ساتھ
گرما گرم ہیں۔۔۔ نوش فرمائیے۔

ظفری

لائبریرین
دل تو بہت چاہتا ہے کہ کچن میں جا کر کچھ اسپیشل بنانے کو۔ مگر سخت ہدایات ہیں کہ سیدھا بازو کندھے اور ہاتھ سمیت کوشش کر کے ساکن ہی رکھنا ہے تا کہ تکلیف کم رہے۔ تو ان ہدایات پر کافی حد تک عمل کرتے ہوئے بائیں ہاتھ سے جو بنایا، دیکھئیے اور بتائیے کہ ایسا ہی ہوتا ہو گا نا بائیں ہاتھ کا کھیل
میں تو خیریت پوچھنے لگا تھا کہ اب طعبیت کیسی ہے کہ حال ہی میں جھولے سے گری ہیں ۔ مگر جب پوسٹ کی تاریخ دیکھی تو معلوم ہوا کہ یہ تو 2021 کی ہے ۔لگتا ہے کہ ماشاءا للہ آپ تو مستقل بنیادوں اچھلتی ، کودتی ، گرتی ، گاتی رہتی ہیں ۔ یہ خاصیت ہر کسی میں نہیں ہوتی ۔ خصوصا ً کسی خاتون میں تو ہر گز نہیں ہوتی ۔ آپ کو تو سپر وومن کا خطاب دینا چا ہیئے۔:D
 
کیا کریں کہ عادت ہی بن گئی ہے جیسے۔ اس مرتبہ خیریت سے کافی عرصہ گزرا ہے بیچ میں ۔ الحمد للہ
اس جھولے نے تو بستر سے لگا دیا ہے۔ یوں تو عشق کے روگی بھی نہ ہوتے ہوں گے جیسا حال ہمارا ہو رہا ہے ۔ چائے تک اپنے ہاتھوں سے بنا کر نہ پی دو دن سے۔
ہاں تو حال پوچھنے آئے ہیں، پوچھئیے نا۔۔
 
Top