سٹرا بیری چاکلیٹی پیرہن میں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بالکل :LOL:
ہمارے ہاں جوائنٹ فیملی سسٹم تھا جیسا کہ پہلے عام رواج ہوا کرتا تھا تب کسی کی فلم بوجہ سانحہِ غلبہِ نوم مِس ہو جاتی تو وہ بے چارہ صبح ہر کسی سے جھگڑتا کہ مجھے اٹھایا کیوں نہیں گیا
یہی تو جوائنٹ سسٹم کے مزے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یقیناً ان چچاؤں نے ایک عرصہ لوگوں کو اپنے سحر میں گرفتار رکھا متحدہ عرب امارات کے پرانے پردیسی بتاتے ہیں یہاں کے سینما پر ان کی موویز لگا کرتی تھیں صرف پاکستانی نہیں بلکہ ہندوستانی خاص طور پر پنجابی ہندوستانی تو ان کی موویز کو لازماً دیکھا کرتے تھے
سینما کے علاوہ ہم نے سنا تھا کہ شاید وی سی آر پر بھی موویز لگائی جاتی تھیں۔ اور سب مل کر دیکھا کرتے تھے،
ویسے کتنا اچھا ہوتا ہو گا نا۔۔ اب تو ایک کمرے میں بیٹھے چند افراد بھی اپنے اپنے موبائل ہر اپنی مرضی کے چینل لگائے بیٹھے ہوتے ہیں جو کہ ہمیں بہت نا پسندیدہ ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے وی سی آر تیس یا چالیس روپے کرائے پر ملا کرتا تھا اور فی کیسٹ دس روپے
 
شمشاد

لائبریرین
وائٹ چاکلیٹ میں چاکلیٹ ہو نہ ہو لیکن کہلاتا تو چاکلیٹ ہی ہے نا
یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے گلاب جامن میں گلاب نہیں ہوتا اور نہ ہی جامن ہوتے ہیں، کشمیری پلاؤ میں کشمیر نہیں ہوتا اور سٹوڈنٹ بریانی میں سٹوڈنٹ نہیں ہوتا۔
 
دل تو بہت چاہتا ہے کہ کچن میں جا کر کچھ اسپیشل بنانے کو۔ مگر سخت ہدایات ہیں کہ سیدھا بازو کندھے اور ہاتھ سمیت کوشش کر کے ساکن ہی رکھنا ہے تا کہ تکلیف کم رہے۔ تو ان ہدایات پر کافی حد تک عمل کرتے ہوئے بائیں ہاتھ سے جو بنایا، دیکھئیے اور بتائیے کہ ایسا ہی ہوتا ہو گا نا بائیں ہاتھ کا کھیل

سچی سچی بتائیے گا زبردست بنے ہیں نا جیسے ۔۔۔ خیر چھوڑئیے، آپے لگ پتہ جائے گا۔

سفر شروع تو ہونے دے اپنے ساتھ مرا
تو خود کہے گا یہ کیسی بلا کے ساتھ ہوں میں
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بہت اچھی کوشش ہے
 
حسرت جاوید

محفلین
مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے وی سی آر تیس یا چالیس روپے کرائے پر ملا کرتا تھا اور فی کیسٹ دس روپے
جہاں تک ہمیں یاد ہے اور ہمارا ذاتی تجربہ رہا ہے ہمارے ہاں سو روپے میں پورا دن ساتھ چھ فلموں کے ملا کرتا تھا۔ ستم یہ تھا ہمارے بڑے ہمیں محفل سے اٹھا دیا کرتے تھے کہ یہ بچوں کے دیکھنے کے قابل نہیں ہیں۔
 
جب بڑوں نے اس ٹائم منع کر دیا تھا تو اب پتہ کرنا ضروری ہے کیا؟ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ہو گی کوئی ہیر رانجھا یا مجنوں لیلیٰ ٹائپ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
دل تو بہت چاہتا ہے کہ کچن میں جا کر کچھ اسپیشل بنانے کو۔ مگر سخت ہدایات ہیں کہ سیدھا بازو کندھے اور ہاتھ سمیت کوشش کر کے ساکن ہی رکھنا ہے تا کہ تکلیف کم رہے۔ تو ان ہدایات پر کافی حد تک عمل کرتے ہوئے بائیں ہاتھ سے جو بنایا، دیکھئیے اور بتائیے کہ ایسا ہی ہوتا ہو گا نا بائیں ہاتھ کا کھیل

سچی سچی بتائیے گا زبردست بنے ہیں نا جیسے ۔۔۔ خیر چھوڑئیے، آپے لگ پتہ جائے گا۔

سفر شروع تو ہونے دے اپنے ساتھ مرا
تو خود کہے گا یہ کیسی بلا کے ساتھ ہوں میں
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
کلفی
چھوٹی کلفی بنائ؟
مری زبان میں
 
Top