سٹار پلس اور پاکستان

arshadmm

محفلین
فحاشی اور عریانی ناپنے کا معیاری پیمانہ کیا ہو گا ؟ اس کی وضاحت بھی تو کر دیں کہ ہمارے گھریلو چینل بھی تو اسی راہ پر چل رہے ہیں ؟
 
کسی بھی مسلمان عورت کا شریعی حدود سے باہر نکل کر بے پردہ ہونا ہی سخت ترین حرام عمل ہے تو اس کے بعد کسی قسم کے معیاری پیمانے کی کیا حیثیت؟
کہ حدیثوں میں وارد ہوتا ہے کہ بے پردہ عورت کے ہر قدم پر اس کے شوہر کے لیے جہنم میں ایک گھر تعمیر کیا جاتا ہے۔
آگے آپ سمجھ دار ہے۔
واللہ تعالٰی عالم ورسولہ عالم عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے آپ کی رائے سے اتفاق نہیں ہے۔ وہ مجبور تو نہیں کرتے کہ سٹار پلس دیکھیں۔ آپ نہ دیکھیں۔
 
ظفری

لائبریرین
ایک اور یہ بات کہ ہمارے اپنے پروگرام ہی اب اتنے بابرکت ہوگئے ہیں کہ ان چینلوں کی طرف لوگوں کا رحجان کم ہوتا جا رہا ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
کسی بھی مسلمان عورت کا شریعی حدود سے باہر نکل کر بے پردہ ہونا ہی سخت ترین حرام عمل ہے تو اس کے بعد کسی قسم کے معیاری پیمانے کی کیا حیثیت؟
کہ حدیثوں میں وارد ہوتا ہے کہ بے پردہ عورت کے ہر قدم پر اس کے شوہر کے لیے جہنم میں ایک گھر تعمیر کیا جاتا ہے۔
آگے آپ سمجھ دار ہے۔
واللہ تعالٰی عالم ورسولہ عالم عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم

جناب آپ نے عورت کی بے پردگی سے متعلق حدیث کا حوالہ دیکر ایسی بات کہہ دی ہے کہ اس پر ایک طویل بحث کا آغاز ہو سکتا ہے ۔ خیر جانے دیں ۔ :)
 
جناب آپ نے عورت کی بے پردگی سے متعلق حدیث کا حوالہ دیکر ایسی بات کہہ دی ہے کہ اس پر ایک طویل بحث کا آغاز ہو سکتا ہے ۔ خیر جانے دیں ۔ :)
جناب یہ حدیث میری دی ہوئی ہرگز نہیں ۔ جو بات اس غلام نے اپنے آقاؤں (علماء کرام) سے سنی ہے وہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہو۔ ورنہ مجھ جیسے جاہل بے عقل شخص کے پاس علم کہاں۔ بہرحال سوچے اپنی اپنی ہوتی ہے اس لیے دین کی بات سمجھنے کے لیے (جہاں تک میرا ذاتی خیال ہے ) عقل سے نہیں بلکہ دل و ایمان سے یقین رکھنا چاہیے۔
واللہ تعالٰی عالم ورسولہ عالم عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم
والسلام
 
ایک شخص نے نیم کے درخت کو پکڑ رکھا تھا اور زور زور سے چلا رہا تھا "چھوڑ دے مجھے ، ارے کوئی میری مدد کرے یہ مجھے چھوڑتا ہی نہیں"۔ ۔
 
زینب

محفلین
عورتوں کا وہی جینز،سلیولیس پہننا ۔مردوں سے باہنوں میں باہیں ڈالنا تو اب سارے ہی پاکستانی چینلز پے ہو رہا ہو۔ویسے بھی اکچر نجی چینلز میں اب ینڈین پاکستانی اداکار اکھٹے کام کررہے ہیں۔۔۔۔۔ڈراموں میں اب ہماری قومی لباس شلوار قمیض تو ختم ہی ہو گیا ہے مرد عورت دونوں میں۔/
 
تو پھر دوسروں سے شکایت کیسی؟
جناب کوئی شکایت نہیں۔
کیا آپ کو ایسا لگا؟ بات ہورہی تھی فحاشی کے پیمانے کی ۔ مجھے ایک حدیث یاد آی سو وہ لکھ دی۔ اب یہاں پر درخت والی مثال؟
بہرحال علماء کرام بہتر بتاسکتے ہے۔
واللہ تعالٰی عالم ورسولہ عالم عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم
والسلام
 
Top