سٹار وارز

زیک

مسافر
کچھ ہی دنوں میں سٹار وارز کی ساتویں قسط آ رہی ہے۔ اس کے ٹکٹ تو کچھ عرصہ پہلے ہی بکنا شروع ہو گئے تھے اور ہمارے علاقے میں پہلے چند دنوں کے ٹکٹ تو مکمل بک چکے ہیں۔

کچھ مصروفیات کی بنا پر ہم پہلے ویک اینڈ پر فلم نہیں دیکھ سکیں گے مگر کرسمس کے دن آئی میکس تھیئٹر کے ٹکٹ لے لئے ہیں۔

کیا آپ سٹار وارز سیریز کے شیدائی ہیں؟ کیا آپ یہ فلم دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
 
زیک

مسافر
چھوٹے ہوتے دیکھی تھی سٹار ورڈ چینل پر لگتی تھی لیکن بس ایک ہی قسط دیکھی تھی پتا نہیں پہلی مووی تھی یاں دوسری
میرے جیسے بڈھے جنہوں نے 1977 کی اوریجنل سٹار وارز سے آغاز کیا تھا جسے آجکل آ نیو ہوپ یا چوتھی قسط کہا جاتا ہے مگر ہم پہلی فلم سمجھتے ہیں اس کی بات کر رہی ہیں یا بعد کی پہلی قسط دا فینٹم مینیس کی؟
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
میرے جیسے بڈھے جنہوں نے 1977 کی اوریجنل سٹار وارز سے آغاز کیا تھا جسے آجکل آ نیو ہوپ یا چوتھی قسط کہا جاتا ہے مگر ہم پہلی فلم سمجھتے ہیں اس کی بات کر رہی ہیں یا بعد کی پہلی قسط آ فینٹم مینیس کی؟
اسٹار وارز کا اقساط سسٹم دانستہ طور پر ایسا بنایا گیا تھا؟ ویسے میں نے ۱۹۹۹ میں ریلیز ہونے والی فلم دیکھی تھی۔
 
مجھے تو سٹار وارز سے زیادہ xman کی سٹوری زیادہ پاورفل لگتی اس کے سب پارٹس دیکھے ہیں سٹار وارز کی تو کچھ سمجھ ہی نہیں آئی :)
 
ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ صحیح پروناؤنسیشن کے لیئے سٹار کے آگے " الف " لگانے کی ضرورت ہے ۔ یعنی اسٹار ۔ ورنہ مجھے تو یہ سٹیشن کی طرح کا تلفظ لگ رہا ہے۔ :D
 
ظفری

لائبریرین
س سے پہلے الف لگانا کچھ عجیب لگتا ہے

اردو میں ایسا لگ سکتا ہے ۔ مگر آ پ اس کے تلفظ پر غور کریں ۔ یا کسی مقامی سے اس کا پروناؤس کروایں تو معلوم ہوگا " ایس " بولتے وقت ایس پر زبان کچھ دیر کے لیئے ٹہرتی ہے ۔ جس کی وجہ سے " آئی " ساؤنڈ " ایس " کیساتھ مرج ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔ اگر اردو میں سٹار کے ساتھ اسٹار لگا دیں تو میرے خیال میں صحیح تلفظ بن جاتا ہے ۔ویسے میں نے نوٹ کیا ہے ۔ الف کے بغیر " ایس " پنجاب میں بہت لکھا جاتاہے ۔ جبکہ کراچی میں یہ صورتحال مختلف ہے ۔ آپ کراچی اور پنجاب کے دیگر شہروں کے اخبارات ، ٹی وی چینلز پر چلتی ہوئی سلائیڈز دیکھیں گے تو یہ فرق واضع نظر آجائے گا ۔
 
فاتح

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ صحیح پروناؤنسیشن کے لیئے سٹار کے آگے " الف " لگانے کی ضرورت ہے ۔ یعنی اسٹار ۔ ورنہ مجھے تو یہ سٹیشن کی طرح کا تلفظ لگ رہا ہے۔ :D
آپ تو واقعی بڑی شدت سے الف کے متوالے لگتے ہیں اس قدر کہ "پروننسی ایشن" میں بھی الف ڈال دیا۔ ویسے میں بھی سکول، سٹیشن، سٹار، وغیرہ جیسے الفاظ کو بغیر الف کے ہی لکھتا ہوں اور یہی درست مانتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اب تک دو سٹار وار موویاں دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے اور واقعتاً اتفاق ہی ہوا یعنی اپنی مرضی شامل نہیں تھی۔ اور ان دو کے نام کیا تھے یہ بھی نہیں معلوم، ہاں ایک کافی پرانی لگتی تھی اور دوسری شاید اب تک کی آنے والی میں سب سے آخری
 
فاتح

لائبریرین
اردو میں ایسا لگ سکتا ہے ۔ مگر آ پ اس کے تلفظ پر غور کریں ۔ یا کسی مقامی سے اس کا پروناؤس کروایں تو معلوم ہوگا " ایس " بولتے وقت ایس پر زبان کچھ دیر کے لیئے ٹہرتی ہے ۔ جس کی وجہ سے " آئی " ساؤنڈ " ایس " کیساتھ مرج ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔ اگر اردو میں سٹار کے ساتھ اسٹار لگا دیں تو میرے خیال میں صحیح تلفظ بن جاتا ہے ۔ویسے میں نے نوٹ کیا ہے ۔ الف کے بغیر " ایس " پنجاب میں بہت لکھا جاتاہے ۔ جبکہ کراچی میں یہ صورتحال مختلف ہے ۔ آپ کراچی اور پنجاب کے دیگر شہروں کے اخبارات ، ٹی وی چینلز پر چلتی ہوئی سلائیڈز دیکھیں گے تو یہ فرق واضع نظر آجائے گا ۔
آسان طریقہ ہے کہ ان مقامیوں سے پوچھ لیا جائے کہ وہ ایک سکول کو "این۔۔۔ اسکول" کہتے ہیں یا "آ۔۔۔ سکول"
جن الفاظ کے آغاز میں الف کی آواز ہو خواہ وہ لکھنے میں آ رہی ہو یا نہیں لیکن ان سے پہلے انگریزی بولنے والے ہمیشہ این لگائیں گے اور جن کے آغاز میں الف کی آواز نہ ہو خواہ وہ لکھنے میں آ بھی رہی ہو تب بھی وہ اس سے پہلے "اے" لگائیں گے
 
میرا خیال ہے کہ مسئلہ انگریزی نہیں بلکہ اردو کے تلفظ کا ہے۔ اردو میں س بغیر زیر زبر پیش کے فوراً بعد consonant نہیں ہوتا۔ اس لئے اردو والے شروع میں الف کا اضافہ کیا کرتے تھے مگر اب یہ کافی حد تک متروک ہو چکا ہے
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ تو واقعی بڑی شدت سے الف کے متوالے لگتے ہیں اس قدر کہ "پروننسی ایشن" میں بھی الف ڈال دیا۔ ویسے میں بھی سکول، سٹیشن، سٹار، وغیرہ جیسے الفاظ کو بغیر الف کے ہی لکھتا ہوں اور یہی درست مانتا ہوں۔
ایسے الفاظ میں الف کی ضرورت بذات خود تو ضروری نہیں مگر کچھ یا بہت سے پڑھنے بولنے والے سین کو "بہ وجوہ" متحرک کر دیتے ہیں اور ایسے میں لفظ کاتلفظ ایسا زیر و زبر ہوتا ہے جس پر الف کی حکمت ہی پردہ ڈال پاتی ہے۔
 
Top