سُنی سُنائی بات از محمد خلیل الرحمٰن

سُنی سُنائی بات

محمد خلیل الرحمٰن

حدیثِ پاک میں دُہرا رہا ہوں اور دُعا یه ہے
نبی کی بات اے مالک مرا وردِ زُباں کردے

کسی کے جھوٹ پر ہونے کو بس اتنا ہی کافی ہے
کہ وہ جس بات کو سُن لے اُسے آگے بیاں کردے

سُنی ہر بات کی تحقیق کرلو تُم پہ لازم ہے
کہیں یه بات جھوٹوں کا تمہیں نہ ہم زُباں کردے

کوئی ویڈیو، کوئی تصویر یا پھر تبصرہ کوئی
کہیں تُم آگے بھیجو اور تمہیں جھوٹوں سماں کردے

دُعا ہے اے ہمارے رب ہمیں سچائی پر رکھنا
ہمیں اللہ اس دنیاء میں حق کا ترجماں کردے

آخری تدوین:

جزاک اللہ خیر
بہت خوب خلیل بھائی۔
اب تو یہ مرض لاعلاج ہوتا جا رہا ہے۔ کسی سے تحقیق کا کہہ دیا جائے، تو جواب آتا ہے کہ اگر نہیں یقین تو خود تحقیق کر لو۔
اور پھر اگر یہ بات یاد آتی بھی ہے تو کسی ایسی خبر پر، جس سے ہمارے خیالات کی نفی ہو رہی ہو۔ جو بات اپنے خیالات کے مطابق ہو، اس کی تحقیق کا خیال بھی نہیں آتا۔ اور توجہ دلانے پر بھی ہم برا ہی مانتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں احساس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
اشرف علی

محفلین

ماشاء اللّٰہ
 
درست تبصرہ کیا ہے تابش بھائی۔ خوش رہیے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ 'نہ' بطور 'نا' میرے گلے سے نہیں اترتا!
مرا ورد زباں. یا 'مرے وردِ زباں'
ویڈیو کا درست تلفظ نہیں بندھا ہے۔
کوئی ہو ویڈیو، تصویر
کوئی ہو ویڈیو، فوٹو ہو...
کیا جا سکتا ہے
نظم تو اچھی ہے ماشاء اللہ
 
کہیں یه بات جھوٹوں کا تمہیں نہ ہم زُباں کردے

یہ 'نہ' بطور 'نا' میرے گلے سے نہیں اترتا!

کہیں یہ بات ہی جھوٹوں کا تم کو ہم زباں کردے

یہ 'نہ' بطور 'نا' میرے گلے سے نہیں اترتا!
مرا ورد زباں. یا 'مرے وردِ زباں'
ویڈیو کا درست تلفظ نہیں بندھا ہے۔
کوئی ہو ویڈیو، تصویر
کوئی ہو ویڈیو، فوٹو ہو...
کیا جا سکتا ہے
نظم تو اچھی ہے ماشاء اللہ
کوئی ویڈیو، کوئی تصویر یا پھر تبصرہ کوئی

کوئی ہو ویڈیو، تصویر یا پھر تبصرہ کوئی

جزاک اللہ استادِ محترم
 
الف عین

لائبریرین
آپ کوئی جھوٹی بات فاورڈ کردیں جو خود آپ کو جھوٹا بنادے۔

جھوٹوں سمان ہونا چاہیے جسے ہم نے غلط طور پر سماں باندھا ہے۔ تبدیل کردیں گے۔
یہ تو مجھ سے صرفِ نظر ہو گیا، اگر سمان مکمل ہوتا تب بھی میں اس ہندی لفظ پر اعتراض کرتا
 
Top