سُنی سُنائی بات از محمد خلیل الرحمٰن

سُنی سُنائی بات

محمد خلیل الرحمٰن

حدیثِ پاک میں دُہرا رہا ہوں اور دُعا یه ہے
نبی کی بات اے مالک مرا وردِ زُباں کردے

کسی کے جھوٹ پر ہونے کو بس اتنا ہی کافی ہے
کہ وہ جس بات کو سُن لے اُسے آگے بیاں کردے

سُنی ہر بات کی تحقیق کرلو تُم پہ لازم ہے
کہیں یه بات جھوٹوں کا تمہیں نہ ہم زُباں کردے

کوئی ویڈیو، کوئی تصویر یا پھر تبصرہ کوئی
کہیں تُم آگے بھیجو اور تمہیں جھوٹوں سماں کردے

دُعا ہے اے ہمارے رب ہمیں سچائی پر رکھنا
ہمیں اللہ اس دنیاء میں حق کا ترجماں کردے
کچھ اشعار میں تبدیلی کے بعد بغرضِ اصلاح دوبارہ پیشِ خدمت ہے۔
سُنی سُنائی بات

محمد خلیل الرحمٰن

حدیثِ پاک میں دُہرا رہا ہوں اور دُعا یه ہے
نبی کی بات اے مالک مرے وردِ زُباں کردے

کسی کے جھوٹ پر ہونے کو بس اتنا ہی کافی ہے
کہ وہ جس بات کو سُن لے اُسے آگے بیاں کردے

سُنی ہر بات کی تحقیق کرلو تُم پہ لازم ہے
کہیں یه بات جھوٹوں کا تمہیں نہ ہم زُباں کردے

کوئی ویڈیو، کوئی تصویر یا پھر تبصرہ کوئی
جسے تُم آگے بھیجو وہ تمہیں جھوٹا بیاں کردے

دُعا ہے اے ہمارے رب ہمیں سچائی پر رکھنا
ہمیں اللہ اس دنیاء میں حق کا ترجماں کردے​
 
یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم خلیل بھائی
کچھ صلاحیں پیش خدمت ہیں۔
حدیثِ پاک میں دُہرا رہا ہوں اور دُعا یه ہے
نبی کی بات اے مالک مرے وردِ زُباں کردے

پہلے مصرع میں دہرانے کا ذکر ہے پھر" ورد_ زباں" دوسرے مصرع میں زائد لگ رہا ہے ۔یوں ایک صورت دیکھیں :
حدیثِ پاک میں دُہرا رہا ہوں اے خداوندا
نبی کی بات پر قربان میرے قلب و جاں کر دے
صلی اللہ علیہ وسلم

کسی کے جھوٹ پر ہونے کو بس اتنا ہی کافی ہے
کہ وہ جس بات کو سُن لے اُسے آگے بیاں کردے

بیان کی صفائی خوب ہے ۔جھوٹ پر ہونے سے شدت کم ہو گئی ہے۔یوں کہیں کہ جیسے حدیث میں ہے؛

کسی کے جھوٹا ہونے کو فقط اتنا ہی کافی ہے
کہ وہ جس بات کو سُن لے اُسے آگے بیاں کردے

سُنی ہر بات کی تحقیق کرلو تُم پہ لازم ہے
کہیں یه بات جھوٹوں کا تمہیں نہ ہم زُباں کردے

سنی بات کچھ ادھورا سا لگ رہا ہے ۔"سنی سنائی" یا "سنی ہوئی" چاہیے۔اور" تم" کی جگہ "ہم "بہتر ہے آداب نصیحت کے اعتبار سے۔دوسرے مصرع میں" نہ" کو بھی کھینچنا پڑتا ہے ۔یوں دیکھیں:

سُنیں جو بات بھی تحقیق اس کی ہم پہ لازم ہے
کہیں یه بات جھوٹوں کا نہ ہم کو ہم زُباں کردے

کوئی ویڈیو، کوئی تصویر یا پھر تبصرہ کوئی
جسے تُم آگے بھیجو وہ تمہیں جھوٹا بیاں کردے

"جھوٹا بیاں کر دے" بھی کچھ خام سا ہے۔ایک صورت یہ ہے:

کوئی ویڈیو، کوئی تصویر یا پھر تبصرہ کوئی
کہیں کاذب نہ ہم کو پیش_جان_ دو جہاں کر دے
صلی اللہ علیہ وسلم

"کاذب" جھوٹا کی تکرار سے بچنے کے لیے اختیار کیا ہے۔چاہیں تو جھوٹا بھی رکھ لیں

دُعا ہے اے ہمارے رب ہمیں سچائی پر رکھنا
ہمیں اللہ اس دنیاء میں حق کا ترجماں کردے

آمین
 
Top