سَمت، شمارہ 56 کا اجراء

الف عین

لائبریرین
عزیزان گرامی
’سَمت‘ کے نئے شمارے، شمارہ نمبر ۵۶ کے ساتھ حاضر ہوں جو اس سال کا آخری شمارہ ہے۔
اس شمارے میں مندرجہ ذیل تخلیقات ملاحظہ کیجیے:

’عقیدت‘ کے تحت
والد محترم صادقؔ اندوری مرحوم کی نعت
’گاہے گاہے باز خواں ‘کے تحت
قدرت اللہ شہاب کا افسانہ ’اور عائشہ آ گئی‘
’یاد رفتگاں‘ کے گوشے میں اختر شمار کی یاد میں:
اختر شمار کی یاد میں۔۔۔ وحید الرحمٰن خان
آہ! اختر شمار ۔۔۔ سعد اللہ شاہ
اختر شمار اور اطہر ناسک: چند یادیں، چند باتیں ۔۔۔ رحمان حفیظ
اختر شمار کے غم میں ۔۔۔ منصور آفاق
اختر شمار کی شاعری۔ ایک لسانیاتی جائزہ: مقصود حسنی
دن گزرتے جا رہے ہیں ۔۔۔ اختر شمار
غزلیں ۔۔۔ اختر شمار
نعتیں ۔۔۔ اختر شمار
کتاب کلچر اور ہم ۔۔۔ اختر شمار
.... اور کرات علی کرامتؔ کی یاد میں"
کرامت علی کرامت: حیات و خدمات ۔۔۔ محمد روح الامین میُوربھنجی
لا انتہا ابھی ۔۔۔ کرامت علی کرامت
غزلیں ۔۔۔ کرامت علی کرامتؔ

’نظمیں‘ کے تحت
نصیر احمد ناصر
نجمہ منصور
نوشی گیلانی
اسد قریشی
اور سلیمان جاذب کی نظمیں
مانگے کا اجالا‘ کے تحت
ڈی ایچ لارنس کی کہانی ’مسکراہٹ‘ ترجمہ رئیس فروغ مرحوم
’مدیر ’سَمت‘ کے نام‘ کے تحت
حنیف سید کا مراسلہ ’رشید حسن خان اللہ کو مانتے تھے۔ ایک ردِّ عمل‘
‘تحقیق و تنقید‘ کے تحت درج ذیل مضامین
عرفانؔ صدیقی … غزل کا ایک نادر لہجہ۔۔۔ اسلم عمادی
میرا جی اور شونیتا کا تصور ۔۔۔ نادیہ عنبر لودھی
نظیرؔ کی نظم ’ہنس نامہ‘ کا تجزیاتی مطالعہ۔۔۔ غلام شبیر رانا
’افسانے‘ کے ذیل میں:
تنویر اقبال کا ’چھت، چھتری اور چھاؤں‘
توصیف بریلوی کا ’پیکج‘
حنیف سید کا ’ایک ہی راستہ۔۔۔ ! بس۔ ۔ !‘
’غزلیں ‘کے عنوان سے
محفوظ اثر
اسلم عمادی
قمر صدیقی
محمد احمد
شکیل خورشید
صابرہ امین
کی غزلیں
اور قسط وار کے تحت
تصنیف حیدر کے ناول ’نیا نگر‘ کی تیسری قسط
امید ہے کہ یہ شمارہ بھی پسند آئے گا
ا۔ع۔
 
Top