ضمیر جعفری سویڈن سے ڈنمارک کے راستے -سوروں کا موازنہ

بے شک ان دونوں ممالک کی اسلام دشمنی اب کھل کر سامنے آئی ہے مگر جناب ضمیر جعفری نے یکم اگست 1995 کو جو لکھا وہ آپکی نظر ہے

دیکھے مغرب میں کیا عجیب سور
قامت فیل کے قریب سور

ہر خرابی میں "خر" خرا دے سے
بے سوادے سے، بد نہادے سے

اپنے ارذل تریں قبیلے کے
کچھ حرامی امیر زادے سے

صاف شفاف جگمگائے ہوئے
دن میں دو مرتبہ نہائے ہوئے

جو کو ترسیں مرے وطن کے لوگ
وہ مقوی غذائیں کھائے ہوئے

"مال ٹال" اپنے خبث باطن کے
کچھ چھپائے تو کچھ دکھائے ہوئے

دیکھے مغرب میں کیا عجیب سور
قامت فیل کے قریب سور

ایک ہی مست جست کے اندر
پھاند جائیں کئی جریب سور

ختم ان پر "کمال خنزیری"
آپ ہی اپنے یہ رقیب سور

کیا کریں گے مقابلہ ان کا
اپنے لاغر بدن غریب سور
 

arifkarim

معطل
اسلام سے دشمنی صرف سویڈن اور ڈنمارک ہی میں‌ نہیں ہے، بلکہ تمام مغربی ممالک اسلامی تہزیب و تمدن کیخلاف ہیں۔ ہالینڈ میں بننے والی اسلام کیخلاف سازشی فلم اس بات کا ثبوت ہے!
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے نزدیک یہ اسلام دشمنی نہیں بلکہ مسلمان دشمنی ہے۔ اسلام کا جو متشدد چہرہ ہمارے جاہل مسلمان دکھاتے ہیں، اس کی مخالفت مغرب تو کیا مسلمان بھی کرتے ہیں۔ باقی مخالفت میں حد عبور کر جانا الگ بات ہے
 

arifkarim

معطل
میرے نزدیک یہ اسلام دشمنی نہیں بلکہ مسلمان دشمنی ہے۔ اسلام کا جو متشدد چہرہ ہمارے جاہل مسلمان دکھاتے ہیں، اس کی مخالفت مغرب تو کیا مسلمان بھی کرتے ہیں۔ باقی مخالفت میں حد عبور کر جانا الگ بات ہے

آپ کی بات درست ہے کہ دشمنی مسلمانوں سے ہی ہے۔ مگر اسکی بنیاد وہ اکثر قرآن پر ہی رکھتے ہیں۔ اس فلم میں بعض قرآنی آیات کو غلط رنگ میں پیش کرکے ساتھ مسلمانوں کے رویے کو دکھایا گیا۔ یعنی قرآن نعوذ باللہ انتہاء پسندی کی تعلیم دیتا ہے۔ وغیرہ۔۔۔
 
Top