سوہن حلوہ

حجاب

محفلین
[align=right:f0303a9560]اجزاء۔
گندم 500 گرام دلیے سے باریک کوٹا ہوا
چینی دو کلو
بادام 125 گرام
اخروٹ کی گری 125 گرام
پانی دو کلو
جائفل پسی ہوئی ایک عدد
چھوٹی الائیچی پسی ہوئی دس عدد
ٹاٹری 4 گرام
جاوتری پسی ہوئی چوتھائی چائے کا چمچ
زردے کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچ
گھی 500 گرام

ترکیب۔
کوٹے ہوئے گندم کو دو کلو پانی میں ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔پھر اس میں چینی، ٹاٹری، جائفل،جاوتری ،چھوٹی الائیچی اور زردے کا رنگ شامل کرکے مزید پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔جب گندم گل کر لئی کی طرح گاڑھا ہوجائے تو تھوڑا تھوڑا کرکے گھی شامل کرتے جائیں،جب آمیزہ گھی چھوڑنے لگے اور پتیلی کے کناروں سے الگ ہوجائے تو اُسے کسی بڑے سائز کی ٹرے میں سطح چکنی کرکے اُلٹ دیں اور چپٹے چمچے کی مدد سے سطح برابر کرکے اخروٹ کی گری اور ثابت بادام اوپر لگا دیں ۔تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر ٹکرے کاٹ لیں۔لذت سے بھرپور سوہن حلوہ تیار ہے۔
[/align:f0303a9560]
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب۔ پر ٹاٹری کا کیا عمل دخل ہوگا؟

ہم لوگ یہی چیز بناتے ہیں، مگر گندم کی جگہ ایک اور چیز استعمال کرتے ہیں۔ یعنی کہ گندم کو کسی بڑی پرات میں بھگو دیا۔ جب وہ تین یا چار انچ کی نکل آئے تو اس کو خشک کرکے پیس لیا

اس کو سرائیکی میں “سمنوں“ اور اردو میں انگوری کہتے ہیں
 

حجاب

محفلین
ٹاٹری حلوے کو خراب نہیں ہونے دیتی کچھ عرصہ رکھ سکتے ہیں آپ حلوہ ،مزے مزے سے کھانے کے لئے :)
گندم سے راجھستانی میٹھا بہت مزے کا بنتا ہے لکھوں گی ترکیب کبھی آزمائیے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے ایک اور ترکیب سے سوہن حلوہ بنانا آتا ہے ۔ اس ترکیب میں دودوھ ایک لازمی اور اہم جزو ہے اور اس ترکیب سے بنا سوہن حلوہ مجھے بے حد پسند ہے اور بہت مزے


قیصرانی نے کہا:
اس کو سرائیکی میں “سمنوں“ اور اردو میں انگوری کہتے ہیں

سمنک یا سمنوں یا پھر دونوں ؟؟
 

ماوراء

محفلین
زبردست حجاب۔۔۔ مجھے سوہن حلوہ بہت پسند ہے۔ ابو جب جاتے ہیں ضرور لاتے ہیں۔ لیکن اس بار نہیں لے کر آئے۔ :(

ویسے اگر مجھے چیزیں مل گئیں تو ضرور بناؤں گی۔
 

حجاب

محفلین
ماوراء نے کہا:
زبردست حجاب۔۔۔ مجھے سوہن حلوہ بہت پسند ہے۔ ابو جب جاتے ہیں ضرور لاتے ہیں۔ لیکن اس بار نہیں لے کر آئے۔ :(

ویسے اگر مجھے چیزیں مل گئیں تو ضرور بناؤں گی۔

تم میٹھا شوق سے کھاتی ہو ناں ماوراء ،بناؤ تو بتانا کیسا بنا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت خوب۔ پر ٹاٹری کا کیا عمل دخل ہوگا؟

ہم لوگ یہی چیز بناتے ہیں، مگر گندم کی جگہ ایک اور چیز استعمال کرتے ہیں۔ یعنی کہ گندم کو کسی بڑی پرات میں بھگو دیا۔ جب وہ تین یا چار انچ کی نکل آئے تو اس کو خشک کرکے پیس لیا

اس کو سرائیکی میں “سمنوں“ اور اردو میں انگوری کہتے ہیں
اور ہماری طرف اس کو سونی کہتے ہیں
اور ہاں ترکیب میں یہ بھی شامل کر دیں کے آگ کوئلے کی ہو اور ٹھنڈی رات ہو
کھلی جگہ ہو اور بہت سارے دوست ساتھ میں ہوں
ورنہ تو دوکان سے خرید لیں
:wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں دبئی سعودی والا حساب نہیں ہوتا :( یہاں آپ کو خود ویزا اپلائی کرنا پڑے گا۔ ہماری مدد اس کے بعد شروع ہوگی :)
 

رضوان

محفلین
میں خوشاب کا ڈھوڈا لا سکتا ہوں۔ مشہور تو پتیسہ بھی ہے لیکن جب کئی دفعہ اسمیں سے Fossils کی شکل میں حنوط شدہ لال بیگ بر آمد ہوئے تو توبہ کر لی۔ ڈھوڈا کیوں کہ آپ کے سوہن حلوے سے ملتی جلتی رنگت کا ہوتا ہے اس لیے بغیر کیمیاوی تجزیے کے کوئی مائی کا لال اس میں سے کاکروچ برآمد نہیں کرسکتا اور اتنا گھوٹا جاتا ہے کہ تمام اعضاء یک جان ہو جاتے ہیں۔
پھر کیا خیال ہے؟
 
Top