سوکی یاکی ( جاپانی ڈش )

حجاب

محفلین
[align=right:dbb330b4dd]سوکی یاکی ( جاپانی ڈش )

اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
گوشت انڈر کٹ آدھا کلو ۔(باریک قتلے کٹے ہوئے )
یخنی ڈیڑھ کپ ۔
سویا سوس 4 کھانے کے چمچ۔
پالک آدھا پاؤ ( باریک کٹی ہوئی )
پارسلے تین ڈنڈیاں لمبائی میں کاٹ لیں۔
سفید پیاز ایک عدد باریک کتری ہوئی۔
مشروم ایک کپ کٹا ہوا۔
ہری پیاز 4عدد لمبائی میں کاٹ لیں۔
نوڈلز ایک پیکٹ چھوٹا۔
چینی ایک کھانے کاچمچ۔
پانی ایک کپ۔
نمک حسبِ ضرورت۔
گھی یا آئل ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
گوشت کو اچھی طرح دھو کر چٹکی بھر نمک ڈال کر یخنی بنا لیں۔اب ایک برتن میں آئل گرم کرکے اُس میں پیاز کو بادامی ہونے تک فرائی کریں پھر اُس میں گوشت شامل کر دیں اور 5 منٹ کے بعد اس میں پالک، پارسلے،ہری پیاز، مشروم اور نوڈلز ایک کپ پانی کے ساتھ ڈال کر ڈھکن بند کردیں اور 5 منٹ تک پکائیں۔ایک بڑے باؤل میں سویا سوس، یخنی اور چینی مکس کرکے گوشت اور سبزی کے ساتھ ملا کر مزید 15 منٹ پکائیں اور اس دوران چمچہ چلاتی رہیں،سوکی یاکی تیار ہے ایک باؤل میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ کھائیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
[/align:dbb330b4dd]
 

ماوراء

محفلین
زبردست حجاب۔ :D

سوکی یاکی۔۔۔نام تو بڑا یونیک سا ہے۔ امید ہے کہ ذائقے میں بھی بہت اچھی ہو گی۔ امی کو مشروم بنانے کا جانے کیا شوق ہوا۔ پچھلے دنوں بنائیں تھی امی نے۔ چکن ڈال کر۔ مزے کی تھی۔ لیکن میں نے سوچا کوئی اچھی سی ترکیب مل جائے تو اچھا ہے۔ اور تم سے کہا تو تم نے لکھ بھی دی۔ اور بہت شکریہ۔ (شکریہ ویسے میں دوستوں کو کرتی تو نہیں۔ لیکن کبھی کبھار کر دینا چاہیے۔ :p )
 
Top