سوچتا ہوں ، سوچتا رہتا ہوں میں ۔۔۔ آصف ثاقب

نوید صادق

محفلین
غزل
سوچتا ہوں ، سوچتا رہتا ہوں میں
اس بھرے گھر میں جدا رہتا ہوں میں

کون سمجھے ، کون جانے دل کا حال
بے سماعت ان کہا رہتا ہوں میں

یاد کرنے سے بھی یاد آتا نہیں
جانے کیا کچھ بھولتا رہتا ہوں میں

کوئی صورت اور بسنے کی نہیں
اپنے دل میں خود بسا رہتا ہوں میں

آنے والا، جانے والا کون ہے
دیکھتا ہوں ، دیکھتا رہتا ہوں میں

ریزہ ریزہ ہوں مگر بکھرا نہیں
ٹوٹ کر بھی ایک سا رہتا ہوں میں

ساری دنیا میں مری تمثیل ہے
ہر جگہ بے انتہا رہتا ہوں میں

زخم ہیں اور زخم ثاقب بے شمار
جو بھی موسم ہو، ہرا رہتا ہوں میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(آصف ثاقب)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ ماہنامہ بیاض مئی 2009ء
 

الف عین

لائبریرین
واہ نوید...
لیکن بیاض کی فائل بھیجنے والے تھے نا، کیا ہوا؟ افسانے بھی. سمت کا تازہ شمارہ تیار کرنا ہے؟
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی،
خالد علیم کا افسانہ تو میں نے آپ کو بھیج دیا تھا۔ بیاض بس ایسے ٹکڑیوں میں مل رہا ہے۔
فی الحال انتخاب کر کے لگائے جا رہا ہوں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سوچتا ہوں ، سوچتا رہتا ہوں میں
اس بھرے گھر میں جدا رہتا ہوں میں

کون سمجھے ، کون جانے دل کا حال
بے سماعت ان کہا رہتا ہوں میں

یاد کرنے سے بھی یاد آتا نہیں
جانے کیا کچھ بھولتا رہتا ہوں میں

ریزہ ریزہ ہوں مگر بکھرا نہیں
ٹوٹ کر بھی ایک سا رہتا ہوں میں


واہ۔ بہت خوب۔
بہت شکریہ نوید صادق :)
 

الف عین

لائبریرین
افسانہ؟ کون سا افسانہ بھائی نوید، مجھے جی میل پر تو کچھ نہیں ملا، زذرا دوبارہ بھیج دیں، اور ان کا بغداد آشوب بھی، جو یہاں مکمل پوسٹ نہیں ہو سکا ہے اب تک۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آنے والا، جانے والا کون ہے
دیکھتا ہوں ، دیکھتا رہتا ہوں میں

ریزہ ریزہ ہوں مگر بکھرا نہیں
ٹوٹ کر بھی ایک سا رہتا ہوں میں

زخم ہیں اور زخم ثاقب بے شمار
جو بھی موسم ہو، ہرا رہتا ہوں میں

لاجواب، بہت خوب!
 

محمداحمد

لائبریرین
سوچتا ہوں ، سوچتا رہتا ہوں میں
اس بھرے گھر میں جدا رہتا ہوں میں

یاد کرنے سے بھی یاد آتا نہیں
جانے کیا کچھ بھولتا رہتا ہوں میں

ساری دنیا میں مری تمثیل ہے
ہر جگہ بے انتہا رہتا ہوں میں

زخم ہیں اور زخم ثاقب بے شمار
جو بھی موسم ہو، ہرا رہتا ہوں میں

بہت خوب! بہت عمدہ غزل ہے۔
 

مغزل

محفلین
یاد کرنے سے بھی یاد آتا نہیں
جانے کیا کچھ بھولتا رہتا ہوں میں

بہت خوب ، بہت شکریہ نوید صاحب
 
Top