سوچا ہے ایک ایڈیٹر لکھیں گے

نبیل

تکنیکی معاون
کراس پلیٹفارم کیلئے پائیتھن python, Tkinter کے ساتھ بھی ایک غور کرنے والی چیز ہے۔

جیسبادی میرا ان سکرپٹنگ لینگویجز پر کام کرنے کا خاص تجربہ نہیں ہے اور اسی لیے میں یہاں زیر ذکر آنے والی فیچرز کی implementaion کے سلسلے میں ان لینگویجز کی صلاحیتوں سے ناواقف ہوں۔ ہم requirements phase کے بعد مختلف مجوزہ ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیں گے۔ وہاں آپ اپنی ان پٹ دے سکتے ہیں کہ python, Tkinter کس اعتبار سے امپلیمنٹیشن کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک فیچر جو میں مجوزہ اردو ایڈیٹر میں ضرور شامل کرنا چاہوں گا لیکن جس کے بارے میں مجھے بالکل ناکافی معلومات ہیں وہ ہے ان پیج ڈاکومنٹس کو امپورٹ کرنا۔ اگرچہ میں اس سلسلے میں کئی مرتبہ کئی گروپس اور فورمز پر اپیل کرچکا ہوں لیکن ابھی تک کوئی حوصلہ افزا جواب سامنے نہیں آیا۔ اب جبکہ امانت علی گوہر صاحب اس فورم پر آتے جاتے رہتے ہیں تو وہ شاید اس سلسلے میں کوئی مدد کر پائیں۔ اس کے علاوہ محسن حجازی نے بھی ایک مرتبہ انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن سوفٹویر لکھنے کا ذکر کیا تھا۔ ان سے بھی اس سلسلے میں رجوع کیا جا سکتا ہے۔ میں نے جناب اکبر چوہدری سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس کا بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
ان پیج ڈاکومنٹس کو امپورٹ کرنا
ان پیج کا فارمیٹ تو شاید اوپن نہ ہو۔ البتہ اپنے ایڈیٹر سے ان پیج میں کاپی کرنے کا آپش بھی زیر غور رکھیں۔
مندرجہ ذیل کوڈ ان پیج استمعال کرتا ہے ۔
فد
اب ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک
گ ل م ن و ہ ء ی ے کے کوڈ ترتیب سے مندرجہ ذیل ہیں۔
یہ دو بائٹ ڈیٹا کا کوڈ ہوتا ہے
ان کی hex میں قیمت مندرجہ ذیل ہے
0481
0482
0483
0484
0486
0487
0486
0487
0488
0489
048A
048B
048C
048D
048E
048F
0490
0491
0492
0493
0494
0495
0496
0497
0498
0499
049A
049B
049C
049D
049E
049F
04A0
04A2
04A6
04A3
04A4
04A5
0D0A
اگر آپ خود یہ دکھنا چاہیں کہ یہ کیسے معلوم ہوا تو مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کریں
انپیج میں کچھ لکھیں اور اس کو کاپی کرکے نوٹ پیڈ میں محفوظ کرلیں۔ اب اس نوٹ پیڈ کی فائل کو hex Workshop
میں کھولیں hex میں کوڈ سامنے ہوں گے۔

کاپی فار انپیج کرنے کیلیے یونیکوڈ ٹیکسٹ کے یونیکوڈ کو مندرجہ بالا کوڈ سے تبدیل کرنے سے کا م ہو جائے گا۔
ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر نامی پروگرام بھی باآسانی بنایا جا سکتا ہے انہی کوڈز کی مدد سے۔ لیکن مسلہ یہ ہے کہ ٹیکسٹ انپیج فائل سے کاپی کرکے دینا پڑتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ راجہ۔ مجھے یاد آیا کہ اس سلسلے میں یاہو پاک ٹائپ گروپ پر ایک MS Access ڈیٹا بیس بھی پڑی ہے۔ سیفی بھی اس کا ذکر کر رہے تھے۔ یہ مفید معلومات ہیں اور ان سے اس فیچر کو implement کرنے میں مدد ملے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے اس ڈیٹا بیس کا دوبارہ سراغ نہیں مل رہا۔ اب سیفی سے ہی درخواست کرنی پڑے گی کہ وہ اسے بطور اٹیچمنٹ یہاں پوسٹ کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تم کچھ انتظار کر لو۔ ہم پہلے یہاں ریکوائرمنٹس اکٹھی کر لیں۔ اس کے بعد اپلیکیشن ڈیزائن کی بات کریں گے۔ اسکے بعد ہم task assignment کی بات کریں گے۔ اس وقت انپیچ ٹو یونیکوڈ یا یونیکوڈ ٹو انپیج کنورٹر لکھنا کچھ قبل از وقت ہو گا۔


یہاں میں کچھ بتا دیتا ہوں کہ میرے ذہن میں اس فیچر کا یوز کیس کیا ہے:

انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن کے کیس میں یوزر انپیج سے ٹیکسٹ‌ کاپی کرے گا۔ اسکے بعد ہمارے اردو ایڈیٹر میں ایڈٹ مینو اور کونٹیکسٹ مینو میں Paste from Inpage کمانڈ کے ذریعے اسے براہ راست بطور اردو یونیکوڈ ٹیکسٹ‌ کاپی کر لیا جائے گا۔ اس کمانڈ کی شارٹ کٹ کی Shift+Ctrl+V ہو گی۔

اسی طرح یونیکوڈ ٹو انپیج کنورژن کرنے کے لیے ایڈیٹر میں ٹیکسٹ سلیکٹ کرنے کے بعد Copy as Inpage text کمانڈ کے ذریعے کاپی کر لیا جائے گا اور سیدھا انپیج میں پیسٹ‌ کر دیا جائے گا۔ اس کمانڈ کی شارٹ کٹ کی Shift+Ctrl+C ہو گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیکن اعجاز اختر صاحب اس ڈیٹابیس میں تو کوئی کام کا ڈیٹا نہیں ہے۔۔ یا پھر مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اسے کیسے استعمال کیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیں جی پسند آ گیا ہے ریپڈ شیئر اس مرتبہ۔ بہت شکریہ سیفی بھائی۔ :p

یہ فائل بھی میں یہاں بطور اٹیچمنٹ پوسٹ‌ کر رہا ہوں۔
 

Attachments

  • convert_it__210.zip
    31.8 KB · مناظر: 42

الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
یہاں میں کچھ بتا دیتا ہوں کہ میرے ذہن میں اس فیچر کا یوز کیس کیا ہے:

انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن کے کیس میں یوزر انپیج سے ٹیکسٹ‌ کاپی کرے گا۔ اسکے بعد ہمارے اردو ایڈیٹر میں ایڈٹ مینو اور کونٹیکسٹ مینو میں Paste from Inpage کمانڈ کے ذریعے اسے براہ راست بطور اردو یونیکوڈ ٹیکسٹ‌ کاپی کر لیا جائے گا۔ اس کمانڈ کی شارٹ کٹ کی Shift+Ctrl+V ہو گی۔

اسی طرح یونیکوڈ ٹو انپیج کنورژن کرنے کے لیے ایڈیٹر میں ٹیکسٹ سلیکٹ کرنے کے بعد Copy as Inpage text کمانڈ کے ذریعے کاپی کر لیا جائے گا اور سیدھا انپیج میں پیسٹ‌ کر دیا جائے گا۔ اس کمانڈ کی شارٹ کٹ کی Shift+Ctrl+C ہو گی۔
بالکل یہی میرا بھی خیال تھا۔
 

زیک

مسافر
میں نے یہ تانا بانا نئے فورم میں منتقل کر دیا ہے۔

اور املاء کی غلطیوں والی پوسٹس کو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کے اردو ترجمے کے فورم میں علیحدہ کر دیا ہے۔
 
اردو ایڈیٹر

اس فونٹ کا سائز تھوڑا بڑا کر دیں ۔ اس سے الفاظ زیادہ نمایاں نطر آئیں‌ گے ۔ لگتا ہے کافی عرصہ ہوا ہے ایڈیٹر کی بحث بند ہو گئی ہے ۔ اپنی زبان میں فرم دیکھ کر اچھا لگا ۔ ویسے ایڈیٹر کے چکر سے نکل کر ویب پر زور دیں ۔ موجودہ وقت میں سب کچھ ویب پر ہو رہا ہے۔ اجیکس ٹیکنالوجی بھی موجود ہے ۔ اس کو استعمال کر کے دیکھیں‌ اس سے پیج بار بار لوڈ ہونے کا چکر کم ہو جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم راجہ اعجاز اور محفل فورم پر خوش آمدید۔

مجھے یہ عرض کرنا تھا کہ ابھی کافی عرصے تک ڈیسک ٹاپ اپلیکیشنز کی افادیت باقی رہے گی۔ اردو ویب پر پراجیکٹس اسی وقت آگے بڑھتے ہیں جب ان پر توجہ دی جائے۔ اردو ایڈیٹر پر کام کرنے کا مقصد ایک بہتر اردو ایڈیٹر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاٹ نیٹ میں اردو اپلیکیشنز ڈیویلپ کرنے کا ایک فریم ورک مہیا کرنا بھی ہے۔ فی الحال میں دوسرے کاموں میں مصروف ہوں۔ جب فرصت ملے گی، اس پر دوبارہ توجہ دوں گا۔ Ajax استعمال کرنے کا آئیڈیا تو اچھا ہے اور میں نے اس پر غور بھی کیا ہے لیکن بہتر ہوگا اگر اس کے لیے کوئی بہتر MOD پہلے سے بنا ہو یا پھر یہ کہ phpbb والے خود اس کی سپورٹ شامل کرلیں۔ اس وقت ایک دو موڈ موجود ہیں لیکن وہ بالکل ابتدائی سٹیجز پر ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پروگرامنگ میں مجھے بھی ساتھ شامل سمجھیں، لیکن ٹریننگ والی بات اپنی جگہ ہوگی، اس سے مت انکار کریں پلیز :)
 
Top