آٹھویں سالگرہ سونگ ڈیڈیکیٹ کارنر :) :) :)

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت شکریہ بلال ۔۔۔ ۔!

یہ گیت بھی مجھے بہت پسند ہے۔ (اب لوگ کہیں گے کہ ہر دوسرا گیت ان کا ہاٹ فیورٹ ہوتا ہے۔ :) )

آپ کی محبت ہے کہ آپ نے یہ خوبصورت گیت "ڈیڈی کیٹ" کیا۔ اور یہ صرف محبت ہی ہے کہ یہ گیت تو بہت بڑے بڑے لوگوں پر ہی جچتا ہے۔

شاد آباد رہیے۔

:angel:
 
محمداحمد

لائبریرین
محفل کے دو بہت ہی پیارے، بہت ہی ہر دل عزیز "مدیرِ اعلیٰ" جو آج کل محفل میں فعال نہیں ہیں کہ لیے یہ گیت ہماری طرف سے:

تو جو نہیں ہے، تو کچھ بھی نہیں ہے
یہ مانا کہ محفل جواں ہیں، حسیں ہے
 
عمراعظم

محفلین
تمام محفلین کے لیئے :

دوستی کہوں تو دو لفظ
مانوں تو بندگی

سوچوں تو گہرا ساگر
ڈوبوں تو زندگی

کروں تو آسان
نبھاؤں تو مشکل

بکھرے تو سارا زمانہ
سمٹے تو صرف ۔۔تم
 
محمداحمد

لائبریرین
جب کبھی محفل سے دور ہوں۔۔۔۔۔ :)

غنچہء شوق لگا ہے کھلنے
پھر تجھے یاد کیا ہے دل نے

اور جب محفل پہنچ جائیں: :cool:

انجمن انجمن آرائش ہے
دل کا ہر چاک لگا ہے سلنے

اور جب کوئی مکالمے میں کی گئی باتیں سرِ عام کہہ دے: :)

میں نے چھپ کر تری باتیں کی تھیں
جانے کب جان لیا محفل نے

اور اُن محفلین کے لئے جو محفل سے باہر ملاقاتیں کرتے ہیں اور خبر محفل میں پہنچ جاتی ہے۔ ;)

داستانیں ہیں لبِ عالم پر
ہم تو چپ چاپ گئے تھے ملنے
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت اچھا سلسلہ ہے عینی شاہ بیٹا۔ جاری رکھیئے۔ اگر ممکن ہو تو سانگز کے بارے کچھ معلومات بھی ملتی جائیں، جیسے سنگر کون ہے، سانگ لکھا کس نے وغیرہ وغیرہ، تو اس سے دلچسپی بڑھ جائے گی :)
 
عینی شاہ

محفلین
بہت اچھا سلسلہ ہے عینی شاہ بیٹا۔ جاری رکھیئے۔ اگر ممکن ہو تو سانگز کے بارے کچھ معلومات بھی ملتی جائیں، جیسے سنگر کون ہے، سانگ لکھا کس نے وغیرہ وغیرہ، تو اس سے دلچسپی بڑھ جائے گی :)
تھینکس منصور بھائی :) اتنی ڈیٹیلز کے اباؤٹ تو نہی جانتی بلکل ۔۔لکن باقی لوگ اگر جانتے ہیں تو وہ ضرور شیئر کریں ۔مجھے تو سونگز بھی نہی آتے اتنے ۔۔:p
 
قیصرانی

لائبریرین
تھینکس منصور بھائی :) اتنی ڈیٹیلز کے اباؤٹ تو نہی جانتی بلکل ۔۔لکن باقی لوگ اگر جانتے ہیں تو وہ ضرور شیئر کریں ۔مجھے تو سونگز بھی نہی آتے اتنے ۔۔:p

جی یہی میرا مقصد ہے کہ جن اراکین کو اس طرح کی معلومات ہوں، وہ اگر شیئر کرتے جائیں تو زیادہ اچھا لگے گا
 
Top