سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

درست سے مشتق ہے درستی
تیرہ سے مشتق ہے تیرگی
دس سے مشتق ہوا دسویں
سولہ سے سولھویں
جس طرح تیرگ لکھنے کی ضرورت نہیں ویسے ہی سولھ نہ لکھیے ۔ہر زباں کے مشتقات بنانے کے اصول الگ ہو سکتے ہیں۔
لیکن سوال تو اب بھی موجود ہے کہ سولہ سے سولہویں کیوں نہیں؟ سولھویں ہی کیوں؟ ۔۔۔ کیا اس کے پیچھے کوئی اصول ہے یا پھر ایسا رائج تلفظ کی بنا پر کہا جا رہا ہے؟ اگر کوئی اصول ہے تو وہ کن اور مقامات پر لاگو ہوگا؟ یعنی کہ ہائے ملفوظی کو ہائے مخلوط سے بدل دینا۔
 

فہد اشرف

محفلین
درست سے مشتق ہے درستی
تیرہ سے مشتق ہے تیرگی
دس سے مشتق ہوا دسویں
سولہ سے سولھویں
جس طرح تیرگ لکھنے کی ضرورت نہیں ویسے ہی سولھ نہ لکھیے ۔ہر زباں کے مشتقات بنانے کے اصول الگ ہو سکتے ہیں۔
درست سے درسطی اور تیرہ سے تیراگی کیوں نہیں بنایا گیا۔
یہاں لاحقہ ویں استعمال ہوا ہے ھویں نہیں
 
پہلے جواب دیں تیرہ سے تیرہی کیوں نہیں اور تشنہ سے تشنہی کیوں نہیں ۔تیرگی اور تشنگی ہی کیوں؟
جواب تو میں نے دے دیا ۔۔۔ کہ ایسا اصول پڑھا ہے ۔۔۔ اصول کیوں ہے، اس کا کیا جواب دوں؟
میرا اصل سوال یہ تھا کہ ہائے ہوز کو ہائے مخلوط سے بدلنا کیا کسی اصول کے تحت ہے؟ اور اگر ایسا کوئی اصول ہے تو کیا وہ کہیں اور لاگو ہے؟
 
املا نامہ میں گیارھواں بارھواں۔۔۔۔ ہی لکھنے کی تاکید کی گئی سو میں قائل ہوا
میں بھی ۔۔۔ مگر املا نامہ نہیں، مکرمی ظہیر بھائی کے تائیدی تاثرات کی وجہ سے ۔۔۔ :)
وہاں کوئی وجہ تسمیہ بیان کی گئی ہے؟
 

فہد اشرف

محفلین
معلوماتی۔ ہندی میں ہائے ہنوز وجود رکھتا ہے؟ کیا تختہ اور تختا میں فرق کیا جا سکتا ہے؟
تختہ کو تختا لکھا جاتا ہے तख्ता
جگہ کو جگہ ہی لکھا جاتا ہے जगह
طرح کو طرح ہی لکھا جاتا ہے तरह
ستارہ کو ستارا لکھا جاتا ہے सितारा
غبّارہ کو غبارا لکھا جاتا ہے गुब्बारा
 
تختہ کو تختا لکھا جاتا ہے तख्ता
جگہ کو جگہ ہی لکھا جاتا ہے जगह
طرح کو طرح ہی لکھا جاتا ہے तरह
ستارہ کو ستارا لکھا جاتا ہے सितारा
غبّارہ کو غبارا لکھا جاتا ہے गुब्बारा
غبارہ کیسے ہندی ہو سکتا ہے!
 

فہد اشرف

محفلین
میں بھی ۔۔۔ مگر املا نامہ نہیں، مکرمی ظہیر بھائی کے تائیدی تاثرات کی وجہ سے ۔۔۔ :)
وہاں کوئی وجہ تسمیہ بیان کی گئی ہے؟
نہیں بس یہ لکھا گیا ہے کہ جب یہ گنتیاں اعداد وصفی میں تبدیل ہوتی ہیں تو ہائے مخفی ہائے مخلوط میں بدل جاتی ہے۔
 
Top