سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

عثمان

محفلین
یعنی میں ٹیم ۳ کا لیڈر ہوں۔ سولو کھیلوں یا مزید لوگ ساتھ ملاوں، میری مرضی ہوگی۔ علی وقار شخصیت منتخب کریں گے اور مجھے بوجھنا ہوگا۔ جیت گیا تو پوائنٹس ملیں گے۔
اگلے کھیل میں میں شخصیت منتخب کروں گا اور یاسر شاہ شخصیت بوجھیں گے۔
کیا میں درست سمجھا؟
اگر ایسا ہے تو ایک بونس پوائنٹ تو مجھے ادھر ہی ملنا چاہیے۔
 
عثمان

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ مقابلہ بازی کی یہ فضا اراکین کو شخصیات کے چناو میں مزید غیر معروف ترین شخصیات کی طرف مائل کرے گی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں سمجھا اتحادی چنے جا رہے ہیں۔ یہ تو مدمقابل کا چناؤ نکلا۔
اچھا یہ بتائیں کہ فہرست کے دائیں جانب والوں نے بوجھنا ہے یا بائیں جانب والوں نے؟

مکمل کنفیوژن ہے۔ ٹیمیں کہاں ہیں؟ میں عاطف کا مقابل ہوں یا فہد کا؟
سنیں سنیں کوئی کنفیوژن نہیں۔

پہلا کھیل عاطف بھائ اور فہد بھائی کے بیچ

جو بھی ان میں سے پہلے باری لے۔
اگر عاطف بھائی نے باری لی اور جیتے تو ان کا ایک پوائینٹ
اس کے بعد فہد بھائی کی باری۔۔ وہ بھی اسی طرح
لیکن آپ دونوں طرف میں سے کسی کا بھی ساتھ دے سکتے ہیں۔

اب تو سمجھ آئی نا؟؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں کل شخصیت لے کر آ سکتا ہوں اس کے بعد کافی دن کے لئے مشکل ہے۔
کل آپ فہد بھائی کے ساتھ کھیلنا چاہیں گے یا عاطف بھائی کے ساتھ؟
اسی حساب سے ترتیب کرتے جائیں گے۔
کیونکہ یہ تو بس پگم پگائی والے نام لکھنے کے لئیے ہم نے لسٹ بنائی تھی۔
باری کی ترتیب آپ سب بتاتے جائیے۔
 
زیک

مسافر
سنیں سنیں کوئی کنفیوژن نہیں۔

پہلا کھیل عاطف بھائ اور فہد بھائی کے بیچ

جو بھی ان میں سے پہلے باری لے۔
اگر عاطف بھائی نے باری لی اور جیتے تو ان کا ایک پوائینٹ
اس کے بعد فہد بھائی کی باری۔۔ وہ بھی اسی طرح
لیکن آپ دونوں طرف میں سے کسی کا بھی ساتھ دے سکتے ہیں۔

اب تو سمجھ آئی نا؟؟؟
نہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی میں ٹیم ۳ کا لیڈر ہوں۔ سولو کھیلوں یا مزید لوگ ساتھ ملاوں، میری مرضی ہوگی۔ علی وقار شخصیت منتخب کریں گے اور مجھے بوجھنا ہوگا۔ جیت گیا تو پوائنٹس ملیں گے۔
اگلے کھیل میں میں شخصیت منتخب کروں گا اور یاسر شاہ شخصیت بوجھیں گے۔
کیا میں درست سمجھا؟
اگر ایسا ہے تو ایک بونس پوائنٹ تو مجھے ادھر ہی ملنا چاہیے۔
بالکل۔
شکر ہے کہ ایک کو تو سمجھ آئی۔
اب باقی سب عثمان بھائی کی نقل کر لیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ مقابلہ بازی کی یہ فضا اراکین کو شخصیات کے چناو میں مزید غیر معروف ترین شخصیات کی طرف مائل کرے گی۔
تلاطم خیز موجوں سے گھبرانے کی نہیں ہو رہی عثمان بھائی۔۔۔ ارادے پختہ رکھئیے۔
شخصیات کے بارے بھی جو شرائط یا حد بندی کرنی ہے۔ آج ہی فائنل کر لیں۔
 
زیک

مسافر
دوبارہ سے پوچھتے ہیں۔۔۔
کل آپ فہد بھائی کے ساتھ کھیلنا چاہیں گے یا عاطف بھائی کے ساتھ؟
اور شخصیت سوچ کر آئیں گے یا بوجھنےوالے بنیں گے؟

بس ان سادہ سے سوالوں کا جواب دیں۔
ساتھ یا مقابل؟ ان دو میں سے جو بھی کل کھیل سکے

شخصیت سوچنے کا کہا تھا۔ بوجھنے کے لئے کھیل کے دوران اس توجہ سے رہنا ضروری نہیں ہوتا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ساتھ یا مقابل؟ ان دو میں سے جو بھی کل کھیل سکے

شخصیت سوچنے کا کہا تھا۔ بوجھنے کے لئے کھیل کے دوران اس توجہ سے رہنا ضروری نہیں ہوتا۔
ٹھیک ہے کل شخصیت سوچنے کا کام آپ کا۔۔۔
پاکستان ٹائم پانچ بجے۔انڈین ٹائم ساڑھے پانچ ۔ ٹھیک؟؟

باقی فہد بھائی یا عاطف بھائی جو بھی آپ کے مقابل ہوں گے۔۔ وہ اپنے ساتھ کسی ایک کو بھی بلا سکتے ہیں اور سب کو بھی۔
ٹھیک نا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں شخصیت کے ساتھ۔ آٹھ بجے صبح اٹلانٹا کے اور ساڑھے پانچ شام انڈیا کے
ٹھیک ہے آپ اپنے وقت پر موجود ہو جائیے گا۔۔ باقی دو میں سے جو مد مقابل آئے گا وہ ابھی بتا دیں گے۔
غیر حاضری والی بات یاد رکھئیے گا کہ پوائینٹ ادھر اُدھر چلا جانا ہے۔ وقار بھائی تاک میں بیٹھے ہیں۔
 
زیک

مسافر
عدم حاضری پر آپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ممکن ہے کہ آپ کا ایک نمبر میں لے اڑوں۔
غیر حاضری والی بات یاد رکھئیے گا کہ پوائینٹ ادھر اُدھر چلا جانا ہے۔ وقار بھائی تاک میں بیٹھے ہیں۔
پوائنٹس کا کیا کرنا ہے شغل کے لئے کھیل رہے ہیں۔ غیر حاضری ہو گی تو وہ ایک یا دس پوائنٹس سے زیادہ اہم وجہ سے ہو گی۔
 
Top