سولر پینلز پر جمی گرد

الف نظامی

لائبریرین
nomadd-solar-robot-no-water-1.jpg.650x0_q85_crop-smart.jpg

nomadd-solar-robot-no-water-3.jpg.662x0_q100_crop-scale.jpg

NO-water Mechanical Automated Dusting Device (NOMADD) robot is cleaning solar panels
 

الف نظامی

لائبریرین
صحرا میں بہت دھوپ ہوتی ہے لہذا یہاں شمسی توانائی کا منصوبہ لگانا بہت موزوں ہوتا ہے۔ لیکن دھوپ کی کثرت کے ساتھ ساتھ صحرا میں گرد بھی بہت زیادہ ہوتی ہے اور صحرائی طوفان بہت زیادہ گرد پھیلاتے ہیں جو کسی بھی شمسی توانائی کے منصوبے کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔
لہذا شمسی توانائی کے کسی بھی ایسے منصوبے کو جو صحرا میں لگایا گیا ہو وہاں سولر پینلز کو گرد سے صاف کرنے کا مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہے۔ایک شماریات کے مطابق گرد کےطوفان کی وجہ سے کارکردگی میں 60 فیصد کمی واقع ہوجاتی ہے۔

اس مسئلہ کا حل مستقل بنیادوں پر گرد کی خودکار صفائی کرنا ہے چونکہ لاکھوں سولر پینلزکو مینول (دستی) طریقہ کار صاف کرنابہت مشکل ہے۔
اس مقصد کے لیے ایک خود کار روبوٹ تیار کیا گیا ہے جس کا نام
(NO-water Mechanical Automated Dusting Device)
NOMADD ہے۔
جس کو شاہ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

نتائج
پہلے: سولر پینل پر موجود گرد کے ذرات ؛ 50 فیصد میگنی فیکیشن ، درمیانے درجے کے گرد طوفان کے بعد جس کے نتیجے میں کارکردگی میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی۔​
828211.jpg
بعدمیں: گرد کی صفائی پینل کی سطح کو خراش پہنچائے بغیر؛ کارکردگی 99 فیصد​
7563200.jpg
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
پاکستان میں مسئلہ سولر پینل پر جمی گرد کا نہیں بلکہ دماغوں عقلوں اور فکروں پر جمی گرد کا ہے۔
باقی ہر سامنے آنے والے مسئلے کا حل مل ہی جاتا ہے ۔
 
Top