سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو

منصور مکرم نے 'اردو سوفٹویر ریلیز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 6, 2013

  1. منصور مکرم

    منصور مکرم محفلین

    مراسلے:
    1,961
    جھنڈا:
    Pakistan
    سن 2010 کی بات ہے کہ جب میں فیس بک استعمال کرتا تھا اور فیس بک پر مختلف ابحاث کے دوران اپنا مؤقف صحیح انداز میں دوسروں کو سمجھانے کیلئے انگریزی میں اردو لکھنے کے بجائے اردو کو اپنے رسم الخط میں لکھنے کی کوشش کرتا تھا۔
    [​IMG]

    باقی سب لوگ رومن اردو میں لگے رہتے تھے ،جسکی وجہ سے ایک تو بات کو سمجھنا مشکل ہوتا تھا ،جبکہ دوسری جانب اردو رسم الخط کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا تھا۔
    [​IMG]
    انکو بھی گناہ نہیں تھا کہ نستعلیق فونٹ کے بجائے اردو کسی عربی فونٹ میں نظر آتی تھی۔
    بعض انگریز قسم کے اردو دان تو کبھی کبھی طنزاَ فِقرہ بھی کَس لیتے کہ یہ لڑکا کیا لکھ رہا ہے،کوئی تو اسکی بات سمجھائے۔
    دوسری طرف ہم نے قسم کھائی تھی کہ بحث کرنا ہے تو اردو میں ہی لکھنا ہے۔
    چنانچہ ایک بیزار قسم کا ماحول بن جاتا تھا۔

    پھر ایک دن وہ بھی دیکھنا پڑا کہ فیس بک کے دروازے ہم پر یہ کہہ کر بند کئے گئے کہ جناب یہ بندہ شدت پسند ہے اور فیس بکیوں کے نازک مزاجوں کی دھجکیاں اُڑا دیتا ہے۔اور تو اور ہمارے جو سو ،دوسو ساتھی تھے ،ان کو بھی فیس بک سے نکال باہر کیا گیا۔

    حالانکہ یہی فیس بک جب گستاخانہ پیجز کو لانچ کرتا ہے،تو وہ مذہبی رواداری اور آزادی خیال سمجھا جاتا ہے۔اور کئی کئی گاؤوں کو بمباری کرکے لاکھوں لوگوں کو قتل کرکے جو بیٹھے ہیں،تو نہ تو اس سے ماحول خراب ہوتا ہے اور نہ ہی فیس بکیوں کے نازک مزاجی پر کوئی اثر پڑتاہے۔

    دراصل بات ساری ڈالروں کی ہوتی ہے،یہی ڈالر ہمارئے پاس ہوتے تو شائد ہم بھی فیس بک پر راج کرنے والے ہوتے۔

    لو جی بات کہاں سے کہاں نکل گئی،خیر فیس بک سے ناطہ ٹوٹنے کے بعد ہم نے مائی سپیس پر اکاؤنٹ بنایا ،لیکن جو نشہ فیس بک میں تھا وہ کہاں ۔چنانچہ اسکو بھی خیرآباد کہہ کر ٹوئیٹر پر آئے لیکن اس جیسا نشہ کہیں نہیں ملا،پہلے پہل تو واقعی دل اس نشہ کو پورا کرنے کیلئے تڑپنے لگا لیکن پھرجلد ہی گوگل پلس فیس بک سے کشتی لڑنے کیلئے میدان میں اُتر پڑا۔ چنانچہ گوگل پلس کے ابتدائی استعمال کنندوں میں ہمارا نام بھی ہمارئے پیارئے سے جوان لیکن انکل یعنی انکل ٹام نے شامل کیا۔

    گوگل پلس جلد ہی ہمیں راس آگیا کیونکہ ایک جانب تو اسکےگرافِک انتہائی سادہ اور دلکش تھے دوسری جانب اسکے اپلیکیشنز بھی بہتر تھے۔

    مختصر یہ کہ گوگل پلس استعمال کرتے ہوئے سافٹوئیر انجینئر محمد صابر سے ملاقت ہوئی ،باتوں باتوں میں گوگل پلس پر نستعلیق اردو لکھنے کا تذکرہ ہوا ،محمد صابر صاحب نے کچھ کرنے کا ارادہ کیا اور چند ہی دن میں ایک سکرپٹ بنایا ،لیکن اس کے استعمال میں اردو تو ٹھیک تھی بس صرف فونٹ سائز چھوٹا تھا،لیکن اس سکرپٹ سے انگریزی کا بیڑا غرق ہوجاتا تھا۔
    چنانچہ کوئی خاص پزیرائی اسکو نہ مل سکی ۔

    پھر کچھ عرصہ بعد میری خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئےمحمد بلال صاحب نے ایک سکرپٹ بنایا جس میں کمال یہ تھا کہ اردو فونٹ سائز تھوڑا بڑا رکھا گیا،نیز انگریزی پہلے سے بہتر نظر آتی تھی۔اور ساتھ ہی فیس بک اور اردو وکی پیڈیا کیلئے بھی خوبصورت سے سکرپٹ بنائے۔اللہ تعالیٰ انکو جزائے خیر دے،کہ انہوں نے میری خواہش کا پاس رکھا ۔

    اسی اثناء میں مجھے یہ خیال آیا کہ کیوں نہ ایک بار پھر محمد صابر صاحب سے رابطہ کیا جائے ،تاکہ اس گوگل پلس پر نستعلیق اردو سکرپٹ کے بارئے میں مزید کچھ کیا جا سکے۔لیکن مسئلہ یہ تھا کہ اتنے طویل بریک کے بعد محمد صابر صاحب کو کہاں ڈھونڈا جائے۔خوش قسمتی سے اردو محفل پر محمد صابر صاحب تھوڑی سی تلاش کے بعد مِل گئے،یہ تصدیق کرنے کے بعد کہ یہی وہ سافٹ وئیر انجینئر محمد صابر صاحب ہیں ،انکے سامنے سوشل میڈیا پر نستعلیق اردو والا مسئلہ رکھ دیا۔

    اللہ بھلا کرئے محمد صابر صاحب کا کہ انہوں نے فورا میری آواز پر لبیک کہا اور دو تین دن میں ایک ایسا دلکش سکرپٹ تیار کیا ،جو کہ نا صرف گوگل پلس پر کام کرتا تھا ،بلکہ فیس بک ،ٹوئیٹر اور اردو وکی پیڈیا پر نہایت ہی خوبصورت طریقے سے کام کرنے لگا۔

    کمال اس سکرپٹ میں یہ تھا اردو فونٹ تو اتنا بڑا رکھا گیا کہ آنکھوں کو بھلا لگے ،جبکہ دوسری طرف انگریزی فونٹ کو اپنی اصلی حالت پر ہی چھوڑا گیا۔جسکی وجہ سے اردو انگریزی کے ملاپ کا نتیجہ بہتر اور اچھے صورت میں سامنے آیا۔
    [​IMG]
    چونکہ اس سکرپٹ کے استعمال کا طریقہ کافی آسان تھا،نیز سکرپٹ خوبصورت بھی تھا، اسلئے خیال آیا کہ کیوں نا دوسرئے اردو لِکھارئیوں کے سامنے بھی اسکا تعارف کرایا جائے۔تاکہ ایک طرف تو محمد صابر صاحب اور محمد بلال صاحب کی اردو کیلئے خدمت گردش زمانہ میں گم ہونے سے بچ جائے نیز لوگوں کو بھی ان کےخدمات برائے اردو کا عِلم ہوجائے اور دوسری طرف دیگر اردو دان حضرات بھی انکے بنائے گئے سکرپٹ سے مستفید ہوجائیں۔

    استعمال کا طریقہ اسکا کافی آسان ہے۔جو ساتھی گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تووہ پہلے یہاں سے گوگل کا ایک پلگ ان بنام سٹائیلش انسٹال کریں
    اور اسکے بعد محمد صابر کا بنایا ہوا سکرپٹ یہاں سے انسٹال کریں۔اور پھر گوگل پلس ،فیس بک ،ٹوئیٹر اور اردو وکی پیڈیا پر مزئے لے لے کر خوبصورت اور دلکش سائز کے ساتھ نستعلیق فونٹ میں اردو لکھیں۔

    جو حضرات موزیلا فائر فوکس استعمال کرتے ہیں تو وہ پہلے یہ ایڈ ان انسٹال کریں اور اسکے بعدسکرپٹ یہا ں سے ڈاون لوڈ کریں،اورپھر گوگل پلس ،فیس بک ،ٹوئیٹر اور اردو وکی پیڈیا پر مزئے سے نستعلیق فونٹ میں اردو لکھیں۔

    ایک اہم مسئلہ ذہن میں آیا کہ جناب جن حضرات کو اردو لکھنے کا طریقہ تک معلوم نہیں ،تو انکو نستعلیق فونٹ اور اردو کی بورڈ کے استعمال کے بارئے مشکلات کا ذکر تو کیا ہی نہیں!

    تو جناب اسکا ایک آسان حل بھی ہمارئے پاس موجود ہے،وہ اسطرح کہ ایک ہر دلعزیز اردو بلاگر ایم بلال ایم صاحب نے پاک اردو انسٹالر(pak urdu installer) کے نام سے سافٹ وئیر بنایا ہے ،جس کو ڈاؤنلوڈکرنے کے بعد صرف next , next کرتے ہی اردو کی بورڈ تینوں ونڈوز (Win xp, vista ,Win 7) میں مع اردو نستعلیق فونٹس انسٹال ہوجاتا ہے،ساتھ ہی ایک صفحہ برائے مدد کا لنک ڈیسک ٹاپ پرآجاتا ہے۔تاکہ کسی مشکل کی صورت میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔

    پاک اردو انسٹالر (pak urdu installer)یہاں سے ڈاؤنلؤڈ کریں۔

    انسٹالیشن کے بعد آپ Folder names, Run, Rename folders ,Yahoo mail, yahoo messenger, google plus, Gmail, Ms Office, notepad , wordpad, facebook, twitter, Google plus غرض جہاں بھی انگریزی لکھائی ہو سکتی ہے وہاں آپ آسانی سے اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔نیز کسی بھی سافٹ وئیر کے فونٹ آپشن میں جا کر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا انتخاب کیجئے اور پھر اردو نستعلیق فونٹ ہی میں لکھئے۔
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏ستمبر 2, 2013
    • زبردست زبردست × 35
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
  2. ماروا ضیا

    ماروا ضیا محفلین

    مراسلے:
    166
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت عمدہ جناب :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  3. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    زبردست جناب ،
    میں نے اسے فیس بک اور گوگل پلس پر شیئر بھی کیا ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  4. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ماروا ضیا ، کیا آپ نے اپنا تعارفی دھاگہ کھولا ہے؟ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    بہت خوب! آج ہی ٹیسٹ کرتا ہوں ان اسکرپٹس کو۔ کیا انٹرنیٹ ایکسپلورر پر بھی کوئی اسکرپٹ کام کرے گی یا یہ ناممکن ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. وجی

    وجی لائبریرین

    مراسلے:
    24,138
    موڈ:
    Daring
    بہت خوبصورت لگ رہا ہے
    شکریہ بہت بہت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. پردیسی

    پردیسی محفلین

    مراسلے:
    1,185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بہت اچھا سکرپٹ ہے۔استمال کر کے اچھا لگ رہا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. منصور مکرم

    منصور مکرم محفلین

    مراسلے:
    1,961
    جھنڈا:
    Pakistan
    پسندیدگی کا شکریہ۔
    بس کوشش یہی ہے کہ سوشل میڈیا سے رومن اردو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔شئیر کرنے کا شکریہ۔شئیر سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ دیگر دوست واحباب بھی اس سے مستفید ہوں۔
    انٹرنیٹ ایکسپلورر کا معلوم نہیں۔لیکن گوگل کروم اور موزیلا پر اچھے نتائج دئے رہا ہے۔گوگل کروم پر تو بہت ہی اچھا نظر آتا ہے۔

    جی بالکل ۔

    پسندیدگی کا شکریہ ۔ابھی جو ساتھی رومن اردو لکھ لکھ کر اردو کا حلیہ بگاڑتے ہیں، انکو بھی اسکے استعمال کی ترغیب دینا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 1
  9. ماروا ضیا

    ماروا ضیا محفلین

    مراسلے:
    166
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    محب علوی جی سر میں نے اپنا تعارفی دھاگہ کھولا تھا ۔ میں نے بھی اسے استعمال کیا بُہت اچھا لگ رہا ہے اور اسے فیس بک پر شئیر بھی کیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    درویش خُراسانی......بھائی پہلے ہی لنک کے آگے لکھا آتا ہے کہ
    The app is currently unreachable................:)
    کیا فرماتے ہیں علما بیچ اِس مسئلہ کے...........؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. شہزاد احمد

    شہزاد احمد مہمان

    موزیلا براؤزر ہے لیکن فیس بک پر تو نہیں چل رہا یہ "نظام" ۔۔۔ شاید سمجھنے میں کچھ غلطی لگ گئی ہے ۔۔۔
     
  12. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    گوگل کروم استعمال کریں ۔

    فائر فاکس کے لیے طریقہ تھوڑا مختلف ہے جس میں محمد صابر والا نہیں بلکہ محمد بلال خان والا اسکرپٹ ڈاؤن لوڈ کرنا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ گوگل کروم استعمال کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    شکریہ ماروا ضیا ، جی اور سر کا اتنا خوبصورت امتزاج اپنے لیے کم ہی دیکھا ہے :)

    آپ لنک بھی دیں اپنے تعارفی دھاگے کا تاکہ وہاں آپ پر سوالوں کی بارش کی جا سکے۔ :)
     
  14. منصور مکرم

    منصور مکرم محفلین

    مراسلے:
    1,961
    جھنڈا:
    Pakistan
    التباس بھائی میں نے دونوں روابط(لنکس ) کو دیکھا ہے ،وہ دونوں کام کر رہے ہے۔شائد آپکے براوزر میں کوئی عارضی مسئلہ ہوگی ہو۔گوگل کروم میں نتائج بہترین ہیں۔
     
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,532
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بہت شکریہ درویش خُراسانی بھائی!
    سچ مچ مزہ آگیا ان یوٹیلٹیز کو انسٹال کرکے فیس بک پر اپنے پیغامات کو نستعلیق میں دیکھ کرجزاک اللہ
    خوش رہیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  16. حسینی

    حسینی محفلین

    مراسلے:
    1,560
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ سٹائلش کا اپنا ڈاونلوڈ آپشن اس کے صفحے میں کہاں پر ہے؟؟؟؟؟؟ برائے مہربانی!
     
  17. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,109
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میں تو ابھی مزہ لے رہا ہوں کہ مجھے سافٹویئر انجینئر ہی لکھ دیا ہے۔ :) :) :)
    فائر فاکس کے لئے یوزر سکرپٹ میں نے بنایا تھا۔ اور احباب کے کہنے پر کئی فیچرز ڈالے تھے۔ لیکن میں اسے زیادہ دیر تک دیکھ نہیں سکا۔ انہی دنوں ابن سعید نے ایک فائر فاکس کی کسٹم سی ایس اسی یہیں شیئر کی تھی۔ اس کا رزلٹ مجھے بہت زبردست لگا۔ اور پھر میری سمجھ میں آیا کہ بنیادی ضرورت صرف کسٹمائزڈ سی ایس ایس ہی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ وہ صرف فائر فاکس پر چلتی تھی۔ اس لئے میں نے اس کو نظر انداز کر دیا لیکن سٹائلش ایڈ آن ،جو فائر فاکس اور کروم دونوں کے لئے میسر ہے، کا پتہ لگنے کے بعد میں نے اسی خیال کو سامنے رکھتے ہوئے اس کو دوبارہ لکھا ہے اور کافی بہتر نتائج ملے ہیں۔
    فائر فاکس کے لئے یہ ایڈ آن انسٹال کریں۔
    گوگل کروم کے لئے یہ انسٹال کریں۔
    پھر یہ سٹائل

    اُردو کی اس خدمت کے لئے دونوں بلال اور سعود بھائی کے ساتھ ساتھ درویش خراسانی کا بھی شکریہ ۔جو مجھے روز ترغیب دیتے رہے ہیں
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  18. حسینی

    حسینی محفلین

    مراسلے:
    1,560
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    صابر بھائی یہ دونوں کام ہو گئے۔۔۔۔۔ لیکن فائر فوکس پر سرچ والے اوپشین میں تو نستعلیق لکھا آرہا ہے۔۔۔۔۔ لیکن کمنٹس وغیرہ میں وہی پرانا فونٹ آرہا ہے۔
    پلیز مدد کریں نا۔۔۔۔۔
     
  19. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,109
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اصل میں فیس بک وغیرہ کسی بھی اُردو سکرپٹ کو پہچان کر اس کی فارمیٹنگ تبدیل کر دیتے ہیں۔ ہمارا سکرپٹ اسی تبدیل شدہ فارمیٹنگ کو مزید تبدیل کر دیتا ہے۔ اگر فیس بک کسی فارمیٹنگ کو تبدیل نہ کرے تو ہمارا سکرپٹ کچھ بھی نہیں کرتا۔ اب فیس بک کیا کرتا ہے؟ وہ کسی بھی کمنٹ یا سٹیٹس کے پہلے حرف کو چیک کرتا ہے کہ وہ کس زبان میں لکھا گیا؟ اگر وہ زبان اُردو ہے تو اس کی فارمیٹنگ تبدیل کر دیتا ہے۔ اب کوئی بھی کمنٹس جو اُردو کے حرف سے شروع ہو گا وہ تو تبدیل ہو جائے گا
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  20. افضل حسین

    افضل حسین محفلین

    مراسلے:
    1,204
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    صابر بھائی اور درویش خراسانی آپ دونوں کا بہت شکریہ اس شیئرنگ کے لئے۔ انگریزی کے لئے اگر Tahomaفونٹ اگر استعمال کیا جائے تو میرے خیال سے نتیجہ اور بہتر ہوگا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر