تعارف سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو (جامع)

سوشل میڈیاپر دلکش نستعلیق اردو:
یہ دھاگہ صرف اس وجہ سے شروع کر رہاہوں کہ جو دوست واحباب انٹرنیٹ پر نووراد ہوں اور براؤزرز میں انسٹالیشن کے دوران الجھن محسوس کرتے ہوں ۔ان کے لیے آسانی ہو۔ درویش خراسانی صاحب کے پوسٹ میں سے نستعلیق اردو کے طریقہءِ کار کو بالکل آسان اور جامع انداز میں لکھا ہے۔ امید ہے نوآموزوں کے لیے سود مند رہے گا۔​
جو ساتھی گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تووہ پہلے یہاں سے گوگل کا ایک پلگ اِن بنام سٹائیلش انسٹال کریں:​
یہاں Add to Chrome کے نیلے بٹن پر کلک کریں اور اسکے بعد محمد صابر کا بنایا ہواسکرپٹ یہاں سے انسٹال کریں:​
جو حضرات موزیلا فائر فوکس استعمال کرتے ہیں وہ بھی یہی سکرپٹ یہا ں سے ڈاون لوڈ کریں:​
اب Allowکے بٹن پر ،پھر Install Nowپر کلک کریں اور فائر فاکس کو Restart کر دیں۔​
اس کے بعد Install with Stylish کے سبز بٹن پر کلک کریں۔۔​
اور پھر گوگل پلس،فیس بک ،ٹوئیٹراور اردو وکی پیڈیاپر مزئے لے لے کر خوبصورت اور دلکش سائز کے ساتھ نستعلیق فونٹ میں اردو لکھیں۔​
ایک اہم مسئلہ ذہن میں آیا کہ جناب جن حضرات کو اردو لکھنے کا طریقہ تک معلوم نہیں ،تو انکو نستعلیق فونٹ اور اردو کی بورڈ کے استعمال کے بارئے مشکلات کا ذکر تو کیا ہی نہیں!​
تو جناب اسکا ایک آسان حل بھی ہمارئے پاس موجود ہے،وہ اسطرح کہ ایک ہر دلعزیز اردو بلاگر ایم بلال ایم صاحبنے پاک اردو انسٹالر(Pak Urdu installer) کے نام سے سافٹ وئیر بنایا ہے ،جس کو ڈاؤنلوڈکرنے کے بعد صرف next , next کرتے ہی اردو کی بورڈ تینوں ونڈوز (Win XP, Vista ,Win 7) میں مع اردو نستعلیق فونٹس انسٹال ہوجاتا ہے،ساتھ ہی ایک صفحہ برائے مدد کا لنک ڈیسک ٹاپ پرآجاتا ہے۔تاکہ کسی مشکل کی صورت میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔​
پاک اردو انسٹالر(Pak Urdu installer)یہاں سے ڈاؤنلؤڈ کریں:​
انسٹالیشن کے بعد آپ Folder names, Run, Rename folders ,Yahoo mail, yahoo messenger, google plus, Gmail, Ms Office, notepad , wordpad, facebook, twitter, Google plus غرض جہاں بھی انگریزی لکھائی ہو سکتی ہے وہاں آپ آسانی سے اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔نیز کسی بھی سافٹ وئیر کے فونٹ آپشن میں جا کر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا انتخاب کیجئے اور پھر اردو نستعلیق فونٹ ہی میں لکھئے۔
 
منصور مکرم

محفلین
محمد آصف صاحب اخری پیرا میں کھ ترمیم کی ہے لیکن وہ اردو محفل پر نہیں ہوسکی ،کیونکہ ترمیم کا وقت ختم ہوگیا ہے
لیکن وہ میرے بلاگ پر آپکو مل سکتی ہے۔
درویش خُراسانی کا بلاگ کا ربط

ترمیم شدہ پیرا یہ ہے

انسٹالیشن کے بعد آپ Folder names, Run, Rename folders ,Yahoo mail, yahoo messenger, google plus, Gmail, Ms Office, notepad , wordpad, facebook, twitter, Google plus غرض جہاں بھی انگریزی لکھائی ہو سکتی ہے وہاں آپ آسانی سے اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔نیز کسی بھی سافٹ وئیر کے فونٹ آپشن میں جا کر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا انتخاب کیجئے اور پھر اردو نستعلیق فونٹ ہی میں لکھئے۔
 
آپ یہ بتا دیں کہ کیا تدوین کرنی ہے، میں کر دیتا ہوں
پہلی پوسٹ کے نیچے یہ لکھنا ہے

انسٹالیشن کے بعد آپ Folder names, Run, Rename folders ,Yahoo mail, yahoo messenger, google plus, Gmail, Ms Office, notepad , wordpad, facebook, twitter, Google plus غرض جہاں بھی انگریزی لکھائی ہو سکتی ہے وہاں آپ آسانی سے اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔نیز کسی بھی سافٹ وئیر کے فونٹ آپشن میں جا کر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا انتخاب کیجئے اور پھر اردو نستعلیق فونٹ ہی میں لکھئے۔
 
اور خارجیوں کے بارے میں آپ نے جو دھاگہ کھولا ہے۔ وہ قیصرانی بھائی نے بموجب "سببِ تکلیف" کے ہٹادیاہے۔ آپ کچھ کہیں گے؟ کیوں کہ ہم تو بغیر نظرکیے خالی ہاتھ رہ گیے۔ یہ بھی پتا نہ چلا کہ اس میں آخر ہے کیا اور یہ کہ یہ خارجی کون ہیں۔ کیا اس کو آپ اپنے بلاگ پر رکھیں گے؟
 
قیصرانی

لائبریرین

یہ دھاگہ میں نے نہیں ہٹایا، میں نے صرف اطلاع دی ہے کہ وہ دھاگہ ہٹ چکا ہے :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
بھائی اگر میں نستعلیق فونٹ میں لکھتا ہوں تو کیا دوسرے بھی اسے اسی فونٹ میں دیکھ سکتے ہیں؟
 
منصور مکرم

محفلین
اور خارجیوں کے بارے میں آپ نے جو دھاگہ کھولا ہے۔ وہ قیصرانی بھائی نے بموجب "سببِ تکلیف" کے ہٹادیاہے۔ آپ کچھ کہیں گے؟ کیوں کہ ہم تو بغیر نظرکیے خالی ہاتھ رہ گیے۔ یہ بھی پتا نہ چلا کہ اس میں آخر ہے کیا اور یہ کہ یہ خارجی کون ہیں۔ کیا اس کو آپ اپنے بلاگ پر رکھیں گے؟
دراصل شائد وہ دھاگہ اردو محفل کے شرائط کے خلاف ہو، اسلئے اسکو بند کردیا گیا۔ آپکو مین نے وہ ایمیل میں بھیج دی ہے۔ نیز وہ تحریر چونکہ کسی اور صاحب کی تھی ،اسلئے میرے بلاگ پر وہ جگہ نہ پاسکی۔

وہ تحریر آپکو یہاں مل جائے گی۔(دیکھنے کیلئے جلدی کیجئے، قواعد کے خلاف ہونے پر اس ربط کو بھی حذف کیا جاسکتا ہے۔)
 
نوشاب

محفلین
ایک ویب سائیٹ کا ربط دے رہا ہوں میں نے اردو لکھنی ہی یہاں سے شروع کی تھی اور اس میں سب کچھ آٹومیٹک طریقے سے ہوتا ہے
یعنی صرف چند کلک میں آپ فونٹ اور پھر کی بورڈ لے ڈاون لوڈ کریں گے
دوسرا اس میں ان پیج سے اردو یونی کوڈ بنانے کی سہولت بھی ہے بہت بہترین سائیٹ ہے
سائیٹ کا ایڈریس ہے urdu.ca
پہلے پیج کی تصویر
urdu_main.gif
 
اول ،دوم ،سوم یہ تینوں خدمات پاک اردو انسٹالر ایک ہی انسٹالر میں فراہم کرتی ہیں، صرف نیکسٹ، نیکسٹ خود کرنا پڑئے گا۔(پاک اردو انسٹالر کا ذکر مراسلہ نمبر ایک میں ہو چکا ہے)

باقی کی جو بات ہے تحریر میں تو وہ سوشل میڈیا میں نستعلیق اردو مین لکھنے اور پڑھنےسے متعلق ہے، جیسے فیس بک ،گوگل پلس ،ٹوئیٹر وغیرہ۔ نیز اردو وکی پیڈیا۔وائیس آف امریکہ ۔
 
درویش خُراسانی صاحب کیا ہم لوگ ایک ہی چیز پر بہت زیادہ وقت نہیں لگا رہے کیا
مقصد یہ ہے کہ ونڈوز کے کسی بھی پروگرام اور براوزر میں اردو خاص طور ہر جمیل نوری نستعلیق فونٹ استعمال کرنا
اب پاک اردو انسٹالر ، نبیل بھائی کا انسٹالر ، کرلپ یاURDU.CA مجھے تو کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوا مقصد کے لحاظ سے میں یہ نہیں جانتا ان میں سے سب سے پہلے کس کا کام ہے مگر پوائنٹ یہ ہے کہ اگر کمپیوٹر کی فیلڈ میں ایک کام ہو چکا ہے تو پھر کوئی دوسرا پھر سے اس کام کو کیوں کر کے وقت کا ضیاع کرتا ہے اس طرح سے کنفیوژن بھی بہت بڑھتی ہے اب مجھے فیض نستعلیق فونٹ اور فیض لاہوری نستعلیق فونٹ نے بھی کنفیوز کیا ہوا ہے کہ ان میں بنیادی فرق کیا ہے؟
 
تفصیلی معلومات تو وہ بندہ دئے سکتا ہے جو کہ کمپیوٹر اردو کی تعریف سے واقف ہو۔نیز جو ساتھی اردو فونٹس میں ماہر ہیں اور اسکی باریکیوں کو جانتے ہیں ،وہی بہتر جواب دئے سکتے ہیں،کہ ان فونٹس میں کیا فرق ہے۔ لیکن ایک دوسری بات یہ ہے ان فونٹس کے انداز میں تھوڑا فرق ضرور ہوتا ہے اگر غور کیا جائے تو آسانی سے معلوم ہوجاتا ہے۔

رہی بات یہ انستالروں کی بہتات تو جہاں تک میرئے علم میں ہے کہ ایم بلال ایم سے ایک بار یہی سوال پوچھا گیا ایک بلاگ پر،تو انہوں نے کہا کہ پاک اردو انسٹالر کے علاوہ جتنے بھی انسٹالر ہیں تو وہ صرف اردو فونیٹیک کی بورڈ ہی انسٹال کرتے تھے،فونٹس آپ نے الگ جگہ سے انسٹال کرنا ہوتا تھا، پھر وینڈوز میں سیٹینگ الگ سی کرنی پڑتی تھی،پھر مسئلہ یہ تھا کہ ہر وینڈوز کی الگ اور اپنی اپنی ترتیب تھی، کسی میں سیٹینگ مشکل اور کسی میں آسان۔

اسلئے ان باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ایم بلال ایم نے ایسا سافٹ وئیر بنایا کہ جو اردو کی بورڈ بھی انسٹال کرئے ،اور ساتھ میں اردو کے دو تین اہم فونٹس بھی اور سیٹینگ کی آٹومیٹک خود سے ہوجائے۔اور ایم بلال ایم نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ میرے سے پہلے کسی نے اسطرح کا انسٹالر نہیں بنایا تھا کہ جو یہ تمام کا م خود سے کرسکے۔

پاک اردو انسٹالر کے بننے سے پہلے میں بھی urdu.ca والا طریقہ اپنایا کرتا تھا۔ نبیل صاحب کے انسٹالر کا مجھے علم نہیں ہے ۔
 
Top